new contest Week47 Let's do it...Do It Yourself،Pakistan

in hive-139765 •  23 days ago 

السلام علیکم ،

میں اج اس مقابلے میں بہت دنوں بعد حصہ لے رہی ہوں۔ ابھی کل ہی میری یہ ڈرائنگ مکمل ہوئی۔ جو کہ بہت ہی دنوں سے شروع کی ہوئی تھی۔ لیکن وقت کی کمی کے باعث میں اس کو مکمل نہیں کر پا رہی تھی۔

20241219_082027.jpg

یہ خیال میرے ذہن میں بہت دنوں سے ا رہا تھا کہ جب گلاس میں کوئی چیز ڈالیں تو وہ کوئی نہ کوئی شیپ اختیار کر لیتی ہے۔ انسان کی جیسی سوچ ہو انسان کو وہی چیز ہر جگہ نظر اتی ہے۔ کبھی بعض اوقات بادلوں کی شیپ اس کے تخیل پہ پوری اتر رہی ہوتی ہے۔ تو کہیں پینٹ جو کہ دیوار پہ کیا جائے وہ کہیں سے اکھڑ جائے تو اس کو بھی مختلف ناموں سے وہ شیپس بناتا ہے۔ انسان کا تخیل اس کو جہاں تک لے کے جا سکتا ہے وہ وہیں تک جا کے اپنی سوچ ظاہر کرتا ہے۔
اس ڈرائنگ کو بنانے کے لیے میرے ہاتھ میں ایک وائن گلاس تھا جس کو دیکھ کے میں نے اپنی رائے شروع کی۔

20241219_082037.jpg

جیسے جیسے گلاس میں موجود مشروب کم ہوتا گیا میرے ذہنی تخیل کو پروان چڑھنے میں مدد ملتی چلی گئی اور مجھے ایک عورت کے چہرے کی شبیہ اس کے اندر نظر انا شروع ہوئی۔

20241219_082049.jpg

مگر افسوس میری چھوٹی بیٹی کو بھوک لگ رہی تھی اور میں اپنی ڈرائنگ کو نامکمل چھوڑ کے کمرے میں رکھ کے چلی گئی اور اس کے تین دن کے بعد جا کے تھوڑی فرصت ملی تو میں نے اپنی ڈرائنگ کو مکمل کرنے کا سوچا اور دوبارہ پیپر پینسل لے کر بیٹھی۔

20241219_082011.jpg

میں نے اپ کو شروع میں بتایا ہے کہ مجھے اس چھوٹی سی ڈرائنگ کو مکمل کرنے میں کافی وقت لگ گیا کیونکہ ابھی میں نے صرف تھوڑے سے شیڈ ہی دیے تھے کہ ہمارے گھر مہمان اگئے اور مجھے پھر اپنی ڈرائنگ ادھوری چھوڑنی پڑی اور مہمانوں کی خاطرداری میں لگ گئی۔

20241219_081953.jpg

کل پھر مجھے اپنی ڈرائنگ بنانے کا خیال ایا کیونکہ مہمانوں کے جانے کے بعد تو میں بھول ہی گئی تھی کہ میں کچھ بنا رہی تھی کل جب میں دراز صاف کر رہی تھی تو اس میں رکھی ہوئی اپنی ڈرائی نظر ائی اور میں نے اس کو نکال کے بالاخر مکمل کر ہی لیا۔

20241219_081942.jpg

یہ کتنی سادہ سی ڈرائنگ تھی کہ جس کو مکمل ہونے میں زیادہ وقت درکار نہیں تھا مگر میں اپنی پچھلی پوسٹ میں بھی بتا چکی ہوں کہ ڈرائنگ بنانا عام ہر کسی کے بس کی بات نہیں جو کوئی ایک وقت میں مکمل کر لے تو یہ بڑے ٹیلنٹ کی بات ہے ورنہ میری تو جب تک پوری طرح سے یکسوئی نہ ہو میں ڈرائنگ مکمل نہیں کر سکتی جب میرا ذہن فارغ اور ہر طرح کی الجھنوں سے فریش ہوتا ہے تب ہی میں کچھ بنا سکتی ہوں۔

qjrE4yyfw5pEPvDbJDzhdNXM7mjt1tbr2kM3X28F6SraZfphkMCpRdxw1BMp57gMx4x4u368juqTMKVgZEnLbLQJq9okKLGDanYsSDyZLW4Mvb3E5qdubYNz.png

اس امید کے ساتھ میں اپنی پوسٹ کا اختتام کرتی ہوں کہ اپ کو میری تصویر پسند ائی ہوگی شکریہ۔

کچھ ایسے سمیٹ کے ساتھ ہی جو کہ اپنا کام بہترین طریقے سے ایسٹیمیٹ پر پوسٹ کرتے ہیں میں ان کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔

@sadaf
@flip
@penny4thoughts

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Thank you for publishing an article in the Steem Kids & Parent community today. We have assessed your entry and we present the result of our assessment below.

CriteriaRemark
#steemexclusive
Plagiarism Free
AI Free
Bot Free
#burnsteem25
Review Date21/12/2024

MODs Comment/Recommendation:
Thanks for sharing this beautiful art piece with us. I appreciate your steps

Remember to always share your post on Twitter. This POST LINK is a guide to that effect.

Ok