پیارے دوستو کیا حال ہے۔امید ہے سب مزے میں ہوں گے۔میرے تو آج کل بہت مزے کے دن گزر رہے ہیں۔کیونکہ سردیوں کا موسم آیا ہوا ہے اور شروع سے ہی سردیاں میری فیورٹ رہی ہیں۔مجھے سردیوں والے کپڑےاور کھانے بہت پسند ہیں ۔
سردیوں میں بندہ اچھے سے ڈریسنگ کر سکتا ہےبنسبت گرمیوں کے۔اور سردیوں کے کھانوں کی تو کیا ہی بات ہےسوپ چائنیز رائس گاجر کا حلوا اور انڈوں والہ کھویا میری فیورٹ ڈشیز ہیں۔جن میں سے سوپ اور چائنیز رائس کی ریسیپی میں آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کر چکی ہوں جو آپ سب کو پسند بھی آئی تھیں۔بٹ گاجر کا حلوا اور انڈوں والا حلوا ابھی تک مما نے بنایا نیہں۔گیس کی وجہ سے اس بار سردیو میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور ان ڈشیز کو بنانے کے لیے کافی ٹائم لگتا ہے۔اور اتنے ٹائم تک گیس ہوتی نہیں ہے ہمارے پاس۔اس لیے انکی ریسیپی شعیر نہیں کر پائی آپ لوگوں کے ساتھ۔آج جو ڈش میں آپ لوگوں کے ساتھ شعیر کرنے والی ہوں وہ ہمارے گھر میں اکثر بنتے ہیں۔بس سٹفینگ چینج ہوتی ہے ۔کبھی گوبھی کی کبھی مولی کی کبھی پالک کبھی دال اور کبھی آلو کی۔آج ہم بنانے جا رہے ہیں آلو کے پراٹھے اور ساتھ میں ٹرڈیشنل سٹائل میں دھنیا پودینے کی چٹنی تو چلتے ہیں آج کی ریسیپی کی 03طرف
آلو کے پراٹھے اور دھنیا پودینے کی چٹنی
![image.png](https://steemitimages.com/640x0/https://cdn.steemitimages.com/DQmR8Vn9ZdgRrajoMysjwSnADVdT1Jq1t5bMDqhyZ1oawT6/image.png)
اج میرا بہت زیادہ دل کر رہا تھا آلو والے پراٹھے کھانے کے لیے تو میں نے مما سے فرمائش کی کے مجھے آلو والے پراٹھے بنا دیں۔میں خود سمپل روٹی تو بنا لیتی ہوں مگر پراٹھے بنانے مجھے نہیں آتے وہ مما بناتی ہیں۔تو آج بھی مما بنانے والی تھیں۔ہاں لیکن چٹنی میں نے خود بنائی تھی۔
ریسیپی بنانے کے لیے جن جن اجزا کی ضرورت ہوتی ہے
آلو
پیاز
نمک
لال مرچ
ثابت دھنیا
ہرا دھنیا ہری مرچ
پودینہ
آٹا
پراٹھے بنانے کے لیے سب سے پہلے ہم نے آلو کاٹ کر گلانے کے لیے رکھ دیے
![image.png](https://steemitimages.com/640x0/https://cdn.steemitimages.com/DQmYAZV99ouBa9Rz71585MQ8ea6YVjMfYfTUuCwbnHvM9pa/image.png)
جب آلو گل گے تو انھیں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیا جب آلو ٹھنڈے ہو گے تو ان کے چھلکے اتار لیے اور انھیں ایک الگ برتن میں رکھ دیا اور میشر کی مدد سے آلو میش کر لیے۔اور پھر آلوں میں مصالحے ڈالنے کی باری آئی۔سب سے پہلے ہم نے نمک لال مرچ ثابت دھنیا اور انار دانہ ڈالا اور پھر پیاز کو باریک سا چوپ کر لیا اور ہری مرچ اور ہرا دھنیا کو باریک باریک کاٹ لیا اور یہ سب بھی ڈال دیے اور پھر سب چیزوں کو مکس کر لیا اچھے سے۔
![image.png](https://steemitimages.com/640x0/https://cdn.steemitimages.com/DQmPJwnp1DnCAzchNftPHUvsQ5cxy8X9GxpqZpt6ffPwDBU/image.png)
اس کے بعد سمپل گوندے ہوۓ آٹے سے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیے ۔پھر ایک پیڑے کو بیلنے سے بیل لیا اور پھر اس روٹی کے اوپر اچھے سے سٹفنگ پھیلا دی اور اس کے اوپر گھی لگا دیا
![image.png](https://steemitimages.com/640x0/https://cdn.steemitimages.com/DQmV7i563uHQZGaYQnn747Y8nnM1GroYLs3ZwNuXFV25Xou/image.png)
اور پھر دوسری روٹی کو اچھے سے بیل لیا اور جس روٹی کے اوپر سٹفنگ والی روٹی کے اوپررکھ دی اور اچھے سے کور کر لیا اور سائڈوں سے بند کر لیا تاکہ سٹفنگ باہر نہ نکلے اس کے بعد اس کو اٹھا کر توے پر ڈال دیا اور جب ایک سائیڈ پک گی تو اس کے اوپر گھی لگا کر اسے دونوں سائیڈوں سے تل لیا
![image.png](https://steemitimages.com/640x0/https://cdn.steemitimages.com/DQmZLGxc578KxycRnf3U89eMrXyjR98CYmPDpHL7R5Yakbi/image.png)
لیں جی ہمارا گرما گرم آلو والا پراٹھا تیار ہے اب باری آئی چٹنی بنانے کی
ہری چٹنی کی ریسیپی
ہری چٹنی بنانے کے لیے ہمیں ہرا دھنیا ہری مرچیں اور پودینہ چاہیے تھا۔اور ہم نے یہ چٹنی مکسی میں نہیں بلکہ سیل بٹے میں بنائی تھی سیل بٹے میں بنائی ہوئی چٹنی کا ٹیسٹ ہی الگ ہوتا ہے۔سب چیزوں کو سیل میں ڈال کر بٹے سے اچھے سے پیس لیا اور اس کے بعد اس میں دہی اور نمک ڈال کر اچھے سے مکس کر لیا
![image.png](https://steemitimages.com/640x0/https://cdn.steemitimages.com/DQmenTUVWAybmjpkm4ez44jdfDDYbXJQS17Xci39bmKFioC/image.png)
اختیتامی الفاظ
مجھے بہت مزہ آیا اس مقابلے حصہ لے کر امی جب بھی ایسی کوئی ڈش بناتی ہیں میں ضرور ان کے پاس کیچن میں رہتی ہوں کیونک مجھے بہت شوق ہے اچھی اچھی ڈشیز سکھنے اور بنانے کا۔میں اس مقابلے میں 3 دوستو کو دعوت دے رہی ہوں
@noraandy
@m-fdo
@ahbaz
Thank you for inviting me to this contest. I will attend soon. Your recipe is interesting. Thanks for sharing.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
thank you so much dear
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
MOD's Observations/suggestions
Thank you for sharing this beautiful recipe with us. Potato paratha and the source looks to inviting and they are made with healthy spices. Therefore, it is very healthy for everyone to enjoy. It is worth emulating
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
مجھے بہت خوشی ہوئی آپ کو میری ریسیپی پسند آئی۔جی بلکل ہلدی فوڈ ہے۔آپ کا بہت شکریہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Your dish looks yummy. Would love to try it out. Thanks for the invite.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
جی بلکل بہت مزےدار بنے تھے ۔آپ کا بھی بہت بہت شکریہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit