Food challenge contest week #47|| For kids and parents| Teach The Kids/Kids Food Challenge| share Your Food Diary With Us

in hive-139765 •  2 years ago  (edited)
پیارے دوستو کیا حال ہے؟امید ہے سب ٹھیک ہوں گے۔ہم لوگ تو کافی مزے میں ہیں کیونکہ سردیوں کی چھٹیاں مل گئیں ہیں۔جس وجہ سے ہم لوگ تو خوب انجواۓ کر رہے ہیں گھر پر روز مما سے فرمائشیں کر کر کے مزے مزے کی ڈشیز بنوا رہے ہیں ۔میں بھی ساتھ مما کی ہیلپ کرواتی رہتی ہوں۔مما مجھے ساتھ ساتھ جو ڈش وہ بنا رہی ہوتی ہیں اس کی ریسیپی اور انگریڈینٹ بھی بتاتی رہتی ہیں جو میں اپنی ڈائری میں نوٹ کر لیتی ہوں پہلے میں نوٹ نہیں کرتی تھی لیکن مجھے بھول جاتی تھی۔پھر مجھے مما نے مشورہ دیا کے ایک ڈائری بنا لو اور اس میں نوٹ کر لیا کرو اور اب میں ایسا ہی کرتی ہوں۔آج ہم نے مما سے فرمائش کی کہ ہمیں حلیم اور بوائل رائس بنا کر دیں۔تو آج میں اسی کی ریسیپی لے کر حاضر ہوئی ہوں تو چلتے ہیں آج کی ریسیپی کی طرف

حلیم وید وائٹ بوائل رائس

image.png
حلیم ایسی ڈش ہے جو کسی بھی چیز کے ساتھ سرو کریں بہت مزے کی لگتی ہے پھر چاہے وہ سادہ روٹی ہو نان ہو یا ابلے ہوۓ چاول اور ان سب کے علاوہ یہ اگر اکیلی بھی کھائی جاۓ تو تو بھی کافی مزے کی لگتی ہے۔میں تو ان سب کے علاوہ الگ بھی ڈال کر کھاتی ہوں۔میری کافی پسندیدہ ڈش ہے

کن کن اجزا کی ضرورت ہوتی ہے۔

image.png
یہ ڈش بنانے کے لیے ہمیں جن جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ یہ ہیں
نیشنل والہ حلیم کا ڈبہ
گوشت
پیاز
لہسن ادرک
گھی
کنورکیوب والی ٹکی
دھنیا اور ہری مرچیں

حلیم بنانے کی ریسیپی

حلیم مجھے شروع سے ہی پسند ہے۔ویسے تو مما مکس دالوں کی بناتی ہیں لیکن گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہمیں آج بازار سے حلیم کا ڈبہ منگوانا پڑا۔کیونکہ دالوں والی حلیم بنانے کے لیے دالوں کو گلانے کے لیے کافی ٹائم لگتا ہے اور اتنے ٹائم کے لیے گیس نہیں ہوتی۔تو ڈبے والی حلیم بنانے کے لیے سب سے پہلے مما نے پیاز کاٹ کر فرائی کر لیے جب پیاز براؤن ہو گے تو آدھے پیاز نکال لیے اور بچے ہوۓ پیاز میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال دیا جب لہسن ادرک لائٹ براؤن ہو گیا تو اس میں گوشت اور حلیم مصالہ ڈال کر بھون لیا اس کے

image.png
بعد گوشت کو گلانے کے لیے ایک گلاس پانی کا ڈال کر 15 منٹ کے لیے کوکر کو سیٹی دینی ہے۔پھر حلیم کے مکسچر کو بلینڈر میں ڈال کر ساتھ پانی ڈال کر مکس کر لیا ڈائریکٹ ڈالنے سے گٹلیاں بن جاتی ہیں اس کے بعد جب گوشت گل گیا تو اسکو ریشے ریشے کر لیے اور مکسچر اور گوشت ڈال کر پکانا شروع کیا اس دوران اس میں حسبے پسبے ضرورت نمک اور کنورکیوب والی ٹکی ڈال دینی دی۔اس کو پکانے میں تقریبن 30 منٹ لگے۔پکاتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ چمچ مسلسل چلاتے رہیں ورنہ نیچے سے چپکنا شروع ہو جاۓ گی

image.png

بوائل رائس بنانے کی ریسیپی

چاولوں کو بوائل کرنےکے لیے ہم نے سب سے پہلے پانی بوائل کرنا رکھا جب پانی بوائل ہو گیاتو اس میں چاول ساتھ نما ایک چمچ آئل اور سرکہ ڈال دینا ہے جب پانی خشک ہونے لگا تو اس میں تھوڑا سا سفیدزیرہ ڈال کر دم پر رکھ دینے ہیں 10

image.png

منٹ کے تعد دم سے اتار لینے ہیں سرو کرنے کے لیے مما نے ایک کٹوری میں چاول ڈال کر پلیٹ میں ڈالے تو وہ اتنے پیارے بلکل کٹوری کی شیپ میں لگ رہے تھے پھر اس کے اوپر مما نے حلیم ڈالی اور سجاوٹ کے لیے ہرا دھنیا ہری مرچ براؤن پیاز اور لمبی لمبی ادرک کاٹ کر ڈال دی

image.png

ختیتامی الفاظ

مجھے آج بہت مزہ آیا مما ہر بات بہت پیار سے سمجاتی ہیں ساتھ ساتھ مجھے یہ بھی سمجاتی ہیں کے صفائی کا خاص خیال رکھا کرو مما خود بہت صفائی پسند ہے وہ جو بھی چیز بناتی ہیں ساتھ ساتھ کیچن کو سمیٹتی رہتی ہیں اس لیے جب ڈش تیار ہوتی ہے ساتھ کیچن بھی صاف ہو جاتا ہے

image.png

اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے میں اپنے 3 دوستو کو دعوت دے رہی ہوں
@richy20
@aaru
@yourloveguru

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Thank you @tasmia11 so much for sharing this quality content with us. Your food is looking delicious and yawmy

Status Club
Club5050
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Verification
Voting CSI
6 (0.00 % self)
Grade8.5/10
Verification date:
27-12-22


period of club : 1 month


CASH OUTS| 35 STEEM
POWER UPs| 35.000 STEEM

20220516_232701.jpg