wk#8.help the kids to develop their creativity.create spmeting from nothing explore more option (25 tron

in hive-139765 •  2 years ago 
پیارے دوستو کیا حال ہے؟ امید ہے سب مزے میں ہوں گے۔آج مجھے اس مقابلے میں حصہ لے کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔میں دوسری بار اس مقابلے میں حصہ لے رہی ہوں ۔پچھلی بار میری پوسٹ کو کافی پسند کیا گیا تھا جس سے مجھے بہت افزائی ملی۔اور اس وجہ سے ایک نئی پوسٹ لے کر حضر ہوئی ہوں امید ہے یہ پوسٹ بھی پسند آے گی پچھلی بار کی طرح۔

کا غذ سے پھول بنایا دیوار سجانے کیلئے

آج میں نے پیپر کی مدد سے اپنے روم کو سجانے کیلئے ایک پیارا سا پھول بنایا اسے بنانے کیلے بہت ہی کم چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے لیکن یہ بنتا بہت ہی پیارہ ہے۔اور اسے بنانا بھی بہت آسان ہے۔اور بہت ہی کم ٹائم میں یہ بن کر ریڈی ہو جاتا ہے ![image.png]()

اسے کیسے بنایا اور کن کن چیزوں کی ضرورت پڑی

اس کو بنانے کیلۓ مجھے بہت ہی کم چیزوں کی ضرورت پڑی تھی
پیپر
شمری شیٹ
ریبن
گم
گتا
قینچی

بنانے کا طریقہ

اسکو بنانےکے لیے ہم نے سب سے پہلے ایک بلیو کلر کا پیپر چارٹ لیا۔پھر چکور پیس قینچی کی مدد سے کاٹ لیے ۔پیس بلکل برابر کاٹے۔ٹوٹل 20 پیس کاٹنے ہیں۔اس کے بعد ایک ایک پیس کو لے کر کون کی شکل دیتی گی۔آپ لوگ پکس میں دیکھ سکتے ہیں ![image.png]() اس کے بعد میں نے ایک ہارڈ پیپر لے کر اس کر گول شیپ میں کاٹ لیا۔پھر اس پر گم لگا دی اور ایک ایک کر کے سارے کون اس پر چپکا دیے۔ ![image.png]() ٹوٹل 15 پھول چپکاۓ۔تو وہ ایک پھول کی شکل میں بن گیا۔اس کے بعد پھول کے سنٹر میں لگانے کے لیے شمری شیٹ کو گول شیپ میں کاٹ کر سنٹر میں لگا دیا۔پھر ایک بلیو کلر کا ریبن لے کر اسے 5 حصوں میں کاٹ لیا۔سنٹر والے 3 چھوٹے اور سائیڈوں والے 2 بڑے کاٹے پھر ایک ایک کر کے سب پر کون لگا دیے۔اور کارڈ کی پچھلی سائیڈ پر الگ الگ کر کے سارے ریبن چپکا دیے۔اور اسے دیوار پر چپکانے کے لیے ریبن کو کاٹ کر دونو سائیڈز سے کارڈ پر چپکا دیا۔اور ہو گیا ہمارا پیارا سا دیوار کو سجانے کے لیے پھول ریڈی ہے آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں ![image.png]()

آپ کو خیال کیسے آیا؟

مجھے اپنے روم کو سجانے کا بہت شوق ہے اس لیے میں موبائل سے دیکھ کر کچھ نہ کچھ بناتی رہتی ہوں۔یہ بھی میں نے نیٹ سے دیکھا تو مجھے بہت پسند آیا اور بنانا بھی بہت ایزی تھا اور چیزیں بھی وہی یوز ہو رہی تھیں جو میرے پاس موجود تھیں تو میں نے سوچا کیوں نہ اپنے روم کر سجانے کے لیے بنایا جاۓ۔تاکہ سب دیکھ کر امپریس ہو جائیں ![image.png]()

آپ نے کس بچے کو متاثر کیا ۔کیا آپ تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اس میں مدد دینے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

جب میں یہ بنا رہی تھی تو میری چھوٹی کزن میرے پاس بیٹھی تھی۔وہ بہت شوق سے اسے دیکھ رہی تھی۔جب کمپلیٹ ہو گیا تو اسے بہت پسند آیا۔تب اس نے کہا کہ مجھے بھی بنا دینا میں بھی اپنے روم میں لگاؤں گی۔تب میں نے اسے کہا کہ یہ تم لے لو میں اور بنا لوں گی تو وہ بہت زیادہ خوش ہو گئی ![image.png]() مجھے تو ویسے بھی بہت شوق ہے اس قسم کی چیزیں بنانے کا شوق ہے اور میں ضرور چاہوں گی کہ میں شوق کو آگے لے کے جاؤں۔

آپ نے جو بنایا ہے وہ کتنا مفید ہے۔

یہ روم کو سجانے کے لیے بہت مزے کی چیز ہے ۔اور بہت ہی کم پیسوں سے بنتی ہے کیونکہ بہت ہی کم چیزوں سے بہت آسانی سے بن جاتی ہے۔ امید کرتی ہوں کہ پچھلی بار کی طرح میری یہ پوسٹ بھی پسند آے گی۔پلیز اپنی راۓ کا اظہار ضرور کیجۓ گا
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Wow,friend you have really don't a great job by making out your time to create this very good craft,truely it was created from nothing to inspire the kids.

thank u so much dear

Wow,thabk you @patjewell for curating on my comment.

You gave me a hard time just to translate the page.. I had to give you something back. (•ิ‿•ิ)
Enjoy it!

Thank you ma.

TEAM 1

Congratulations!
This post has been upvoted through SC04.
We support quality posts anywhere and any tags.
Curated by : @patjewell

Team 1.jpg

thank you so much

Hi @tasmia11, I recommend you always check your work after posting because as it is right now, most of your images were not properly uploaded. I wiah you success in this contest.

Status Club
#club5050
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Verification date:
Voting CSI
5.00 ( 0% self vote)
Grade7/10
Verification date:
12-09-22


Period of: 1month


CASH OUTS| 4 STEEM
POWER UPs| 4.2 STEEM

20220516_232701.jpg

thanks .ok i will try