اسلام علیکم،
امید کرتی ہوں کہ اپ سب خیریت سے ہوں گے میں بھی اللہ کے کرم سے خیریت سے ہوں۔ یہ مقابلہ جو یوکرین اسٹیم میں منعقد کیا گیا ہے ،ایک بہترین مقابلہ ہے۔ اس سے پہلے میں ایک اور مقابلے میں بھی حصہ لے چکی ہوں، جس میں لال کلر پر لکھنا تھا۔ اور اتفاق کی بات ہے کہ میں اپنی گیلری کی زیادہ تر لال تصویریں وہاں پر دکھا چکی ہوں۔ مگر جب اس مقابلے میں حصہ لینے کا وقت ایا ،تو خود بخود میرے پاس اور یادیں نکل کے ائی جو کہ لال رنگ کو نمایاں کر رہی تھیں۔ میں لال رنگ کو بذات خود بچوں کے لیے پسند کرتی ہوں میری خواہش ہوتی ہے کہ بچوں کو زیادہ تر لال رنگ پہناؤں۔
اس تصویر میں سرخ کپڑوں میں نظر انے والی بچی میری بیٹی ہے۔ اور یہ رنگ اتنا خوبصورت ہے کہ اس کو پہننے کی وجہ سے بچہ سارے بچوں میں ممتاز نظر اتا ہے۔ بچے اپنے اپ بھی لال رنگ و ہی زیادہ پسند کرتے ہیں ۔بچوں کے کھلونے، پڑھنے کی کتابیں، کپڑے، جوتے ہر طرح کی چیزوں میں لال رنگ نمایاں ہوتا ہے۔ اور ماں باپ بھی بچوں کو سرخ کلر کے کپڑے پہنانا پسند کرتے ہیں۔
میری بیٹی تو کھیل میں بھی لال رنگ کے گھر بناتی ہے ۔یہاں تک کہ جب کہیں جانے کا وقت ائے تو اس کی فرمائش ہر چیز میں لال رنگ کی ہوتی ہے ۔
لال رنگ کو زیادہ تر خوشی کی علامت سمجھا جاتا ہے اورلوگ شادی بیاہ کے موقع پر لال رنگ کے کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں ہمارے ملک میں دلہن کو شادی پر سرخ لباس ہی پہنایا جاتا ہے اس کے علاوہ 14 فروری کو منایا جانے والا ویلنٹائن ڈے بھی سرخ رنگ میں ہی بنایا جاتا ہے۔
کیونکہ اس سے خوشی کا اظہار ہوتا ہے۔نہ صرف دلہن بلکہ شادی میں شریک زیادہ تر لوگ لال رنگ کے کپڑے پہنتے ہیں کیونکہ یہ ایک خوشی کا موقع ہے اور جس کو سب اپنے دل کی خوشی سے انجوائے کرتے ہیں۔
سرخ رنگ گلاب کے پھولوں میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بہت سارے پھول جہاں اکٹھے کیے جائیں وہاں سرخ گلاب الگ نمایاں ہوتی ہے۔ اس کا اندازہ ہم بکے میں موجود پھولوں اور لان میں کھلے ہوئے پھولوں سے بھی لگا سکتے ہیں۔ سرخ گلاب مختلف مواقع پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ مثلا خوشی کا موقع ہو یا غمی کا ہر موقع پر سرخ گلاب کی لڑیاں اور پھول استعمال کیے جاتے ہیں۔
رنگ سرخ رنگ سے بھری ہوئی یہ پوسٹ امید کرتی ہوں کہ اپ کو پسند ائی ہوگی۔ میرے پاس سرخ رنگ میں جتنی بھی تصاویر تھی وہ سب اپ کے سامنے پیش کی ہیں۔ اور مجھے لگتا ہے کہ میں مقابلے کی ریکوائرمنٹ پر پوری اتر رہی ہوں۔
میں@olesia کی بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنا منفرد مقابلہ منعقد کیا۔ جس میں ہمیں اپنی ازادی سے کسی بھی چیز کی تصویر کو شیئر کرنے کا موقع ملا ۔
ویسے تو دیکھا جائے تو اگ بھی سرخ رنگ کی ہوتی ہے لیکن میں اپنے پاس موجود اگ کی تصویر کو اپ کے ساتھ شیئر نہیں کروں گی۔ کیونکہ اگ سے اکثر لوگوں کو ڈر محسوس ہوتا ہے۔ حالانکہ یہ ہماری بیسک ضروریات میں سے ایک ہے لیکن پھر بھی لوگوں کو خوفزدہ کرنا میرا مقصد نہیں۔ شکریہ۔
Дякую за участь;)
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit