(گوتم بدھ کی زندگی کا مختصر سا قصہ)

in hive-150232 •  4 years ago 

IMG-20210407-WA0008.jpg
Source

(گوتم بدھ کی زندگی کا مختصر سا قصہ)

گوتم بدھ کی پیدائش تقریباً تیسری یا چوتھی صدی قبل از مسیح میں ہوئی، اور اسی (۸۰) کی عمر میں انتقال کرگئے۔

گوتم کا اصلی نام سدھارتھ تھا، جب وہ پیدا ہوئے تو نجومیوں نے بتایا تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر بادشاہ بنےگا یہ پھر سادھو۔

گوتم بچپن سے غور و فکر کرتے رہتے تھے کہ دنیا میں جو دکھ درد اور گناہ ہے، اس سے کس طرح نجات ملے۔

آخر وہ دن آیا کہ گوتم بدھ نے راحت و آرام حاصل کی، گوتم بدھ گیا میں ایک املی کے درخت کے نیچے چپ چاپ دھیان لگائے بیٹھے تھے، اس کے دل میں ایک قسم کی روشنی محسوس ہوئی، دل کو اطمینان سے آگیا۔

اُنہیں پتہ چل گیا تھا کہ فاقے اور جسم کو تکلیف پہنچانے سے کچھ نہیں ہوتا۔

دنیا اور عقبیٰ میں خوشی اور راحت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ نیک اور پاک زندگی بسر کریں سب پر رحم کریں اور کسی کو مت ستائیں۔

گوتم کو یقین ہوگیا کہ نجات کا سچا راستہ یہی ہے، اسی ۸۰ سال کی عمر تک بدھ دیو نے جا بجا پھر کر اپنے مت کو پھیلایا۔

اور ان کی تعلیمات آٹھ اصولوں پر ہے۔
(۱) صحیح عقیدے کی پابندی۔
(۲) آنکھ کا اخلاص۔
(۳) گفتار کا اخلاص۔
(۴) علم کا اخلاص۔
(۵) معاش کی پاکیزگی۔
(۶) محنت کی پاکیزگی۔
(۷) یاد کی پاکیزگی۔
(۸) مراقبہ کی پاکیزگی۔

اُنکی تعلیم میں خدا کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔

جزاک اللّہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!