السلام علیکم ،
سلام کے بعد بتاتی چلوں کہ اسٹیمیٹ کو جوائن کیے ہوئے مجھے چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اور ابھی تک میں نے اس میں بہت سارے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ اور کچھ مقابلوں میں تو جیتی بھی ہوں۔ مگر یہ مقابلہ اپنی طرز کا پہلا مقابلہ ہے جہاں ہمیں جنگلی حیات کو دیکھ کے اس کے بارے میں لکھنے کے لیے انوائٹ کیا گیا ہے۔ میں اسٹیمیٹ کی بہت شکر گزار ہوں کہ یہ ہمیں مختلف موضوعات پر لکھنے کا موقع دیتا ہے۔ اس سے ہماری معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور جو معلومات ہمارے پاس ہیں ان کو شیئر کرنے کا بھی موقع ملتا ہے۔
جہاں تک جنگلی حیات کو دیکھنے کا تعلق ہے ۔تو شہر میں بسنے والے لوگوں کو جنگل سے تعلق رکھنے والے جانوروں کو دیکھنے کے لیے کسی سفاری پارک وغیرہ میں ہی جا کے دیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔کیونکہ عام طور پر شہر کی مصروف زندگی سے نکل کر جنگل کی پرفضا ہوا میں جانا اور وہاں جا کے وہاں کی حیات کا مطالعہ اور ان کو قریب سے دیکھنا عام لوگوں کے بس کی بات نہیں ۔اس کے لیے پروفیشنلز یا مہم جو لوگ ہی جاتے ہیں۔ ہم جیسے عام لوگ تو چڑیا گھر اور سفاری پارک جا کر اپنی خواہش کو پورا کر سکتے ہیں۔
ہمیں بھی کچھ عرصہ پہلے سفاری پارک جانے کا موقع ملا۔وہاں بڑے جنگلی جانور تو موجود نہیں تھے مگر بچوں کے لحاظ سے پرندوں کا اچھا مجموعہ تھا۔ کچھ پرندوں کے ساتھ بچوں نے تصاویر بھی لی اور کچھ کو دور سے ہی دیکھ کے خوش ہو گئے۔
جو پرندہ سب سے زیادہ نظر ایا وہ طوطا تھا۔طوطوں کی بہت ساری نسلیں موجود تھیں جن میں اسٹریلین پرشین پاکستانی انڈین بہت سارے طوطے موجود تھے اور ان کی مختلف شکلیں اور رنگ موجود تھے کچھ دو اتنے بڑے تھے جیسے ایک بڑے سائز کا عقاب ہو اور ان کو دیکھ کے کچھ خوف بھی محسوس ہو رہا تھا مگر طوطا ادم خور یا گوشت خور جانور نہیں ہے اس لیے اس کے مالک باسانی اس کو بچوں کے اور بڑوں کے ہاتھ پر بٹھا کر تصاویر کھینچوا رہے تھے۔
بڑی کلغی والا طوطا /Goliath Cocatoo
اتنے بڑے سائز اور سر والا طوطا میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس کی اواز بھی کافی اونچی اور شکل بھی کافی بڑی تھی۔ دیکھنے میں یہ طوطا کوے سے مشابہت رکھتا ہے۔ مگر چونکہ اس کی چونچ طوطے جیسی ہے اس لیے اس کو طوطوں کی ہی فیملی میں شمار کیا جاتا ہے۔
ہمیں چاہیے کہ جانوروں سے محبت کریں ۔اور ان کی ازادی اور ان کی صحت کے لیے کوشاں رہیں۔ ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچائے اور ان کی نسل بچانے کی ہر لمحہ کوشش کریں ۔جس طرح زمین پر نسل انسانی پرورش پاتی ہے ۔اسی طرح جنگلی حیات کو بھی پرورش پانے کا پورا حق ہے۔ جو لوگ جانوروں کا شکار کرتے ہیں میری نظر میں وہ کافی شقی القلب لوگ ہوتے ہیں۔
لمبی چونچ والا پرندہ/Toucan
پھل خور پرندوں کی نسل سے تعلق رکھنے والا یہ پرندہ زیادہ تر امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ کیونکہ اس کا جسمانی درجہ حرارت اتنا کم ہوتا ہے کہ یہ ٹھنڈے ممالک میں ہی زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس پرندے کی اواز اتنی خوبصورت ہے کہ اس کی چونچ دیکھ کے اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ اتنی سریلی اواز نکالتا ہوگا۔
کاٹھیا واری گھوڑا/ American Quarter
اس کو کاٹھیا واری گھوڑا اس لیے کہا جاتا ہے ۔کیونکہ زیادہ تر سواری کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے اوپر لکڑی سے بنی ہوئی سیٹ رکھی جاتی ہے۔ جس کو اردو میں کاٹھ کہا جاتا ہے۔ اسی لیے اسی مناسبت سے اس کو پاکستان میں کاٹھیا واری گھوڑا کہا جاتا ہے۔ یہ گھوڑا اتنا تیز رفتار اور سبک چال چلتا ہے کہ، مسافر اس کے اوپر بہت خوشی سے سفر کرتا ہے۔ اس کو زیادہ تر گھوڑا گاڑی میں لگا استعمال کیا جاتا ہے۔ اور پولو گراؤنڈ میں بھی اکثر پولو کے کھلاڑی اسی پہ بیٹھ کر پولو کھیلتے ہیں۔
ریڈ پوائنٹ سیامی/Redpoint siame
فارسی بلی/Persian cat
بلیوں کی بھی وہاں پہ مختلف نسلیں نظر ائیں۔ بچوں کی دلچسپی کا بہت سامان موجود تھا۔ اور کسی ایک کا بھی بلیوں کے پاس سے ہٹنے کو دل نہیں جا رہا تھا۔ ان کی معصوم شرارتیں اور خوبصورت شکل دل لبھالینے اور اپنی طرف متوجہ کرنے والی تھی۔ چھوٹے بچے خاص طور سے بلیوں کے پاس شوق سے جاتے ہیں۔ کیونکہ بلی انسان دوست جانور ہے۔ اور وہ بہت ارام سے بچوں سے دوستی کر لیتی ہے۔
مجھے بہت خوشی ہوگی اگر اپ حضرات اس مقابلے میں بھی حصہ لیں۔
Nice! Your kid must have a wonderful time. You have done a excellent job in explaining about wildlife in Pakistan, including some unique animals.
Thanks for the entry! Good Luck!
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks for your good words
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank you very much for publishing your post in the Steem For Betterlife Community.
The animals are together beautiful! Especially the Persian cat and the Toucan, even the horse! I wish you success!!!
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks for good wishes
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit