شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں اور اسکے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں اللہ بے نیاز ہیں اسکا کوئی ہمسر نہیں ہے اور نا اس کا کوئی سانی ہے
اسلاواعلیکم اسٹیمٹس امید ہے آپ سب خیروعافیت سے ہیں اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیں اور زندگی انجوائے کر رہے ہیں سردیاں جیسے جیسے بڑھتی جا رہی ہیں ویسے ہی گرمیاں قریب آتی جا رہی ہیں ابھی تو سردی کا زور بہت زیادہ ہے بچے سردی سے بیمار ہوریے ہیں اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں
میری دن کی مصروفیات
آج میری صبح کا آغاز 7 بجے ہوا بہت زیادہ سردی کی وجہ سے آج بہت دھند ہے اس وجہ سے آج آنکھ ہی دیر سے کھلی میری فجر کی نماز بھی رہ گئی مجھے بہت افسوس ہوا چلیں تو اسکے بعد میں آٹھ بجے بستر سے اُٹھی اور میں نے ناشتہ بنانے کی تیاری کی پندرہ منٹ میں میں نے ناشتہ بنا لیا اور اسکے بعد ہم نے ناشتہ کیا میں نے آج اچار کے ساتھ پراٹھا کھایا اسکے بعد میں نے سارے برتن اُٹھا کے دھو لیے برتن دھونےکے بعد میں نے کمرہ صاف کیا اور پھر اپنے کپڑے نکالے اور استری کئیے آج میں ایک اسکول کے فنگشن جو کے نیو ائیر کی خوشی میں رکھا گیا ہے ادھر جانا ہے انہوں نے مجھے اسپیشل انوائٹ کیا ہے کیونکہ اس اسکول کے استاد جو ہیں وہ میرے شوہر کے دوست ہیں میں اپنے دونوں بچوں کو انکی دادی اماں کے پاس چھوڑ گیی کیونکے سردی بہت زیادہ تھی اگر میں انکو لے کر جاتی تو انہوں نے تو بیمار ہو جانا تھا لہزا مجھے انکو گھر چھوڑ کر جانا زیادہ بہتر لگا میں ساڈھے گیارہ بجے گھر سے نکل گئی میں اپنے شوہر کے ساتھ گئی تھی جب میں وہاں پہنچی تو پہلے تو وہاں نا ہی بچے تھے اور نا ہی مائیں تھیں مجھے لگا کے شاید پروگرام کینسل ہو گیا ہے پھر مجھے
انکی پرنسپل نے بتایا کے آج ایک اچیف کیسٹ ہیں انہوں نے بھی آنا ہے سردی کی وجہ سے بچے بھی لیٹ ہی آئیں گے تو ہم بھی بیٹھ گئے ساڈھے گیارہ بجے کا ٹائم تھا اور سٹوڈنٹس اور انکی مائیں تقریباً ڈیڑھ بجے تک فنگشن میں تشریف لائے
ڈیڑھ بجے کے بعد انکی چیف گیسٹ بھی تشریف لائیں اور انکا استقبال سب نے پھولوں کے گلدستے سے کیا ساری استانیاں انکے استقبال کے لیے کھڑی ہوئیں اور انکے آنے کے بعد بچوں نے کچھ کھیل اسٹیج پر دکھائے کچھ بچے جیتے اور کچھ ہارے اور ہار جیت تو زندگی کا حصہ ہیں انسان ہارتا ہے تو ہی اس میں جیتنے کی لگن پیدا ہوتی ہے
تو جی یہاں پر کافی لوگوں نے اسٹالز بھی لگائے ہیں جو کے سموسے ہیں کشمیری چائے ہے اور پلاو بھی ہے بچوں نے بہت زیادہ انجوائے کیا کچھ بچوں نے سموسہ شوق سے کھاے کچھ نے پلاو اور زیادہ تر استانیوں نے کشمیری چائے بہت زیادہ شوق سے پی انہوں نے اپنے مہمانوں کی بہت عزت کی
پہلے تو انہوں نے ہمیں چاے پلائی اور اس کے بعد سموسے کھلاے اور کچھ دیر بعد انہوں نے کیک بھی کھلایا الحمدللہ اللہ نے بہت عزت دی ہے انکو بھی اور ہمیں بیشک دلوں کے حال اللہ ہی جانتا ہے
انکے اسکول میں بچوں کے لیے جھولے بھی لگے ہوئے تھے بچے بڑے سب ہی بڑی خوشی سے جھولے لے رہے تھے آجکا دن بہت اچھا تھا ہمیں بھی اپنی زندگی میں بہت کچھ کرنا چاہیے اسکے بعد میں 4 بجے گھر واپس آگئی میں نے گھر آکر کھانا کھایا اور چائے بھی پی مجھے ایسا لگتا ہے کے سارے دن کی تھکاوٹ کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے چائے کا ایک کپ میرے بچے بہت خوش ہوے مجھے دیکھ کر پھر میں انہیں کارٹون لگا کے دئیے اور خود اپنی ساس کے ساتھ سوموار بازار چلی گئی وہاں سے میں نے بچوں کے لیے گھڑیاں خریدی انکو اس طرح کے گفٹس بہت پسند ہیں
انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور میرا شکریہ ادا کیا
میں ادھر اپنی ڈائری کا اختتام لکھوں گی دعاوں میں یاد رکھیے گا اللہ کے حوالے