The diarygame 18||December||2023 My beautifull Day at home

in hive-153970 •  last year 

شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں اور اسکے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں
اسلام وعلیکم اسٹیمٹس امید کرتی ہوں آپ سب ٹھیک ہوں گے اور اللہ پاک کے حفظ و امان میں ہوں گے
دوستو آج میری صبح کا آغاز 6بجے ہوا میں اُٹھ کر نماز فجر ادا کی اور تھوڑی دیر اللہ سے دعائیں کی اور کچھ وظیفے پڑھے اور اپنے رب کریم سے اپنی زندگی میں چلنے والی پریشانیوں سے نجات کی دعا بھی کی اللہ سبکی پریشانیوں کو ختم کریں آمین ثم آمین
اسکے بعد میں نے ناشتہ بنایا اور پھر ہم سب نے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا آج ہمارے گھر کے بزرگ یعنی میرے شوہر کے ابو جان کی طبیعت بھی خراب ہے اس لئے انہوں نے داکٹر کے پاس بھی جانا ہے اصل میں وہ شوگر کے مریض ہیں اور اکثر انکا شوگر لیول ہائی رہتا ہے انکے کچھ ٹیسٹ ہونے تھے اور رات 9 بجے انکی رپورٹس آنی تھیں انکی رپورٹس خاصی اچھی نہیں آئی ہیں اللہ انکو صحت دیں اور انکا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ سلامت رکھیں بڑوں سے گھر میں رونقیں ہوا کرتی ہیں
آج میں نے ابو کے لیے مغز بنانا ہے کیونکہ انکو کھانے میں مغز بہت پسند ہے میں اسکی تصویر بھی آپ سے شیعر
IMG_20231216_170517.jpg

IMG_20231216_192535.jpg
کروں گی
آج ہمارے گھر کے ساتھ سوموار بازار بھی لگا ہے تو میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اپنی بہن کے ساتھ سوموار بازار چلی گئی میں نے جانے سے پہلے اپنے بیٹے کو ٹیاشن چھوڑا اور چھوٹے کو سلا دیا
اسکے بعد ہم دونوں سوموار بازار چلے گئے کافی دیر چیزیں دیکھنے کے بعد آخر ہمیں ایک سوٹ پسند آگیا ہم نے ایک جیسے دو سوٹ لے لیے ایک میری بہن نے لیا اور ایک میں نے لیا میں آپ لوگوں کے ساتھ اس سوٹ کی تصویر بھی شیعر کروں گی ضرور بتائیے گا کہ آپ لوگوں کو میری آج

IMG_20231218_213411.jpg
کی شاپنگ کیسی لگی
سوٹ خریدنے کے بعد ہم گھر آگے میں نے اپنی چھوٹی بہن کو سوٹ کی تصویر بنا کر بھیجی اسکو بہت پسند آیا اور اس نے کہا کے میں اسکے لئے بھی ایسا ہی سوٹ لے آوں تو میں دوبارہ گی اور اسکے لیے اپنے جیسا مختلف کلر میں سوٹ لےآی
آج ہم نے قربانی کے لیے دو دُمبے بھی لیے ہیں
IMG_20231217_132431.jpg
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس سعادت سے نوازا
نماز مغرب پڑھی اور شام کے کھانے کی تیاری کی اور روٹی
IMG_20231217_183824.jpg
بنانے چلی گئی
یہ تھا میرا آج کا خوبصورت دن میں اپنی آج کی ڈائری کا اختتام لکھتی ہوں
دعاوں میں یاد رکھیے گا اللہ کے امان میں رہیں

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Thank you very much for publishing your post in Steem For Betterlife Community. We encourage you to keep posting your quality content and support each other in the community.

DescriptionInformation
Plagiarism Free
#steemexclusive
Bot Free
burnsteem25
Community beneficiaries
Status Club
AI Article✅ Original (Human text!)
I invite you to support @pennsif.witness for growth across the whole platform through robust communication at all levels and targeted high-yield developments with the resources available.

Click Here