The diarygame 21||December||2023

in hive-153970 •  11 months ago 

شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں نہ کوئی اسکاہمسر ہے اور نا سانی ہے
اسلاواعلیکم
اسٹیمٹس کیا حال ہے آپ سب کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور بڑھتی ہوئی سردی کو انجوائے بھی کر رہے ہیں آج میری صبح کا آغاز بہت خوبصورت تھا میں صبح اُٹھی میں نے نماز ادا کی اور ناشتہ بنا کر لائی ابھی ہم ناشتہ کر رہے تھے کے میرے شوہر نے کہا کے بچوں کی چھٹیاں ہو گئی ہیں تو ہم کچھ دن بچوں کی نانی کے گھر رہ آئیں میں اور بچے بہت خوش ہوئے ویسے کبھی مجھے میرے شوہر نےکسی چیز سے منع نہیں کیا لیکن انکا یہ کہنا جیسا کے ہمارے لئے سرپرایز تھا ہم نے ناشتہ کیا اور میں نے کمرہ صاف کر کے اپنی پیکنگ اسٹارٹ کی اس دفع ہم پورے ایک ہفتے کے لئے رہنے جا رہے ہیں میں اور بچے ہم تینوں ہی بہت خوش تھے
پیکنگ کرنے کے بعد میں نے بچوں کو تیار کیا اور سب سے ملنے کے بعد ہم میری امی کے گھر کے لیے روانہ ہوئے میری امی کا گھر زیادہ دور نہیں ہے تو ہمیں دس منٹ لگتے ہیں نانو کے گھر پہنچنے میں
میں امی کے گھر آئی امی ہمیں دیکھ کر بہت خوش ہوئی بچے اپنے ماموں کے بچوں کے ساتھ بہت خوشی سے کھیلنے کے بعد موبائل میں گیمز کھیلتے رہے
IMG_20231221_145021.jpg
آج میری امی نے میری پسند کے مٹر والے چاول بنانے ہیں میں نے اپنی امی کے ساتھ کچن کے کاموں میں مدد کروائی کیونکہ ادھر گیس بہت ہی کم وقت کے لیے آتی ہے ہم نے ساتھ ہی دودھ وغیرہ اُبالے اور ساتھ ہی چاول بھی پکا لیے مجھے سردیوں اور گرمیوں دونوں ہی موسم میں چاول بہت پسند ہیں اور میری امی اس بات کو بہت اچھے سے جانتی ہیں بییشک ماوں سے بہتر بیٹیوں کو کوئی نہیں جانتا ہم نے ساتھ اچار بھی منگوا یا اور مزیدار لزیز چاول کھاے
IMG_20231220_132839.jpg

IMG_20231220_125229.jpg

IMG_20231220_125610.jpg

IMG_20231220_132830.jpg
اسکے بعد ہم نے نماز ظہر پڑھی اور اسکے بعد کچھ دیر ہم سو گئے اُٹھ کر ہم نے چائے پی اور ساتھ بسکٹ بھی کھاے اُٹھ کر بچوں نے دودھ پیا اور اسکے کچھ دیر بعد چیز بھی کھائی اسکے بعد میری بھانجی میرے پاس رہنے آگئی اور بہت دیر میرے بچوں کے ساتھ کھیلتی رہی
نماز عصر پڑھنے کے بعد میں چھت پر کچھ دیر دھوپ لگوانے چلی گئی اور مغرب تک ہم چھت پر ہی بیٹھے رہے
نیچے آکر ہم نے نماز مغرب پڑھی اور ٹی وی دیکھنے بیٹھ گئی اور بچے کھیلتے رہے شام میں میری چھوٹی بہن جاب سے واپس آیی اور بچون کے لیے ڈھیر ساری چیز لائی بچے بہت زیادہ خوش ہوے وہ اکثر انکے لیے بہت ساری چیزیں لے کر آتی ہے اسکے بعد ہم نے شام کا کھانا کھایا اور پھر میں نے ڈائری لکھی اور ادھر میں اپنی ڈائری کا اختتام لکھتی ہوں
اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللا حافظ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Thank you very much for publishing your post in Steem For Betterlife Community

DescriptionInformation
Verified User
Club Status
No Club
Plagiarism Free / #steemexclusive
AI Article Free✅ Original (Human text!)
Bot Free
Beneficiaries#burnsteem25
worldsmile ❌
steembetterlife❌

Verified by @𝘩𝘦𝘳𝘪𝘢𝘥𝘪


I invite you to support @pennsif.witness to grow across the whole platform through robust communication at all levels and targeted high-yield developments with the resources available.

Click Here