شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں اللہ ہمیشہ سے ہمیشہ تک اس دنیا کا مالک ہے اسکا کوئی ہمسر اور سانی نہیں ہے
اسلام وعلیکم اسٹیمٹس امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے گھروں میں خوش وخرم اور آباد
ہوں گے
میں اپنی آج کی مصروفیات آپ لوگوں سے شیعر کروں گی آج میری صبح کا آغاز 6بجے ہوا میں نے اُتھ کروضو کیا اور نماز فجر ادا کی اللہ کا کرم اور شکر ہے کے اسنے ہمیں اپنی عبادت کے لائق بنایا ہے ہمیں نماز فجر پڑھنے کی توفیق دی تو اسکے بعد امی نے ناشتہ بنایا اور ہم نے اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا آج میرا امی کے گھر آخری دن ہے مجھے واپس اپنے گھر بھی جانا ہے اور دل اُداس بھی ہے میرا بھی اور امی جان کا بھی... لیکن خوشی بھی ہے اپنے گھر جانے کی اللہ سبکو انکو گھروں میں جوش و آباد رکھیں ناشتہ کرنے کے بعد کچھ دیر ہم نے باتیں کی اور اسکے بعد میں نے پیکنگ شروع کر دی اور بچوں کو تیار کیا
تقریباً بارہ بجے میرے شوہر مجھے لینے کے لیے آگئے میں دوپہر کا کھانا کھا کر سب کو مل کر اور اپنے بڑوں کی دعائیں لے کر واپس گھر آگی بچے اپنے گھر آنے کی خوشی میں بہت خوش ہیں گھر آکر بچے اپنے دادا دادی کو دیکھ کر بہت خوش ہوے اور انکو ملے سلام کیا اور بہت سارا پیار لیا گھر آکر ہمیں پتا چلا کے رات کو بچوں کے پھوپھو کے بیٹے کی سالگرہ ہے اور ہم سب انوائٹڈ ہیں میں نے اپنا کمرہ صاف کیا اور سارا سامان کھول کر اپنی جگہ پر رکھا
ہم نے کافی دیر باتیں کی اور اسکے بعد ہم نے سالگرہ کی تقریب میں جانے کی تیاری اسٹارٹ کی بچوں کے کپڑے نکالے اور استری کیے ہمیں ساڈھے سات بجے جانا ہے تو میں نے بچوں کو تیار کیا اور پھر خود بھی تیار ہوگی ہم سادھے دس بجے واپس گھر آئے بچوں اور بڑوں سب نے ہی بہت انجوائے کیا
میں نے گھر آکر گرم گرم چائے بنائی اور ساتھ اُبلا ہوا انڈہ بھی کھایاسردی بھی بہت زیادہ ہے سب اپنا بہت خیال رکھیے گا میں تمام تصاویر آپ لوگوں سے شیعر کروں گی ادھر میں اپنی ڈائری کا اختتام لکھتی ہوں دعاوں میں یاد رکھیے گا