The diarygame 29||December||2023 Club 5050

in hive-153970 •  11 months ago 

شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں اور اسکے علاوہ کوئی عبادت کے لائق اللہ کا نا کوئی ہمسر ہے نا سانی نا وہ کسی کا باپ ہے اور نا اس کی کوئی اولاد ساری اچھائیاں اسی کی ہیں اس دنیا کی ہر شے میں اللہ کے کی نشانیاں موجود ہیں اللہ ہمیشہ سے ہمیشہ تک رہنے والا ہے
اسلام وا علیکم اسٹیمٹس امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے آج میں اپنے نئے دن کی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوئی ہوں میں اپنے تمام اسٹیمٹس دوستوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتی ہوں آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا کریں

صبح کا وقت

آج میری صبح کا آغاز 6بجے ہوا میں نے اُٹھ کر منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اور نماز فجر ادا کی اور اس کے بعد کچھ دیر اپنے گھر کے براندہ میں بیٹھ گئی اور چڑیوں کے چہچہاہٹ کی آواز سے لطف اندوز ہوتی رہی اب ایسی آواز بہت کم سنائی دیتی ہے ہمارے گھر کے ساتھ والے گھر میں ایک جامن کا درخت ہے جس پر چڑیوں نے گھر بناے ہوئے ہیں اور وہ رات کو رہتی بھی اسی درخت پر ہیں انکی زیادہ آواز صبح فجر اور عصر اور مغرب کے درمیان زیادہ سنائی دیتی ہے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے ارد گرد درخت لگائیں تا کہ پرندوں کو رہنے کے لیے جگہ مل سکے
چڑیوں کی چہچہاہٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے میں نے ناشتہ بنایا اور اپنے بچوں کو اٹھایا اور ہم نے اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا اور اسکے بعد میں نے برتن اُٹھا لئے اور گیزر چلا کر سارے برتن دھو دییےاور گھر کی صفائی کی آج میں نے بچوں کو نہلانا بھی ہے لیکن سردی بہت ہے اور میں ایک وہمی قسم کی ماں ہوں میں انکو سردی سے بہت بچا کر رکھتی ہوں اس لیے میں انکو آج نہیں نہلاوں گی کیونکہ آج دھوپ زرا سی بھی نہیں ہے اللہ سبکے بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے

دوپہر کا وقت

اسکے بعد گیس آگئ اور میں نے جلدی سے دودھ گرم کیا اور دوپہر کے کھانے کے لیے لوبیا کی سفید دال پکا لی اور جلدی سے روٹیاں بھی بنا لی پھر ہم نے اکٹھے کھانا کھایا اور آج جمعہ کا دن ہے ہم نے نماز جمعہ ادا کی اور اپنے رب کی ڈھیر ساری نعمتوں کا شکر ادا کیاآج بہت سردی ہے میں نے اپنے بیٹے کو آج ٹیوشن بھی نہیں بھیجا میں نے انکو سلا دیا اور ہیٹر چلا دیا کے انکو سردی نا لگے اور یہ بیمار نا ہو جائیں

شام کا وقت

میں نے نماز عصر ادا کی اور اسکے بعد میں نے سوچا بچوں کے لیے اور اپنے لیے کہوہ بنا دوں اب گیس بھی نہیں ہے تو میں نے سلنڈر جلایا
IMG_20231229_173225.jpg
اور اس پے کہوہ پکنے کے لیے رکھ دیا آج میں نے سوچا شام کے لیے گوبھی کے پراٹھے بنائیں اورساتھ اچار بھی کھاوں گوبھی تھوڑی سی پڑی ہوئی ہے تو میں اسی سے کام چلاوں گی میں نے کافی ٹائم بعد پراٹھے کھاے ہیں اور اچار کے ساتھ تو پراٹھے کی کیا ہی بات ہے
میرے شوہر رات کو کیک اور جلیبیاں بھی لے آئے کیک میرے چھوٹے بیٹے کو بہت پسند ہے اور جلیبیاں میرے بڑے بیٹے کی بہت پسندیدہ ہیں میں انکی تصاویر بھی آپسے شیعر کروں گی

IMG-20231225-WA0082.jpg

IMG-20231225-WA0083.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Thank you very much for publishing your post in Steem For Betterlife Community

DescriptionInformation
Verified User✔️
Club Status#club5050
#steemexclusive
Plagiarism Free / AI Article Free
✔️
Bot Free✔️
Beneficiaries
* #burnsteem25
* Community
* Charity

null 25% ❌
steembetterlife ❌
worldsmile❌

Appeal to community members:

  • Let's increase Steem Power (SP) to support each other by joining at least #club5050
  • Maintain the authenticity of your content to get greater support
  • Only use original photos or copyright-free images by linking the image source

Verified by @𝘩𝘦𝘳𝘪𝘢𝘥𝘪


I invite you to support @pennsif.witness to grow across the whole platform through robust communication at all levels and targeted high-yield developments with the resources available.

Click Here