The diarygame 4||january||2024 club5050

in hive-153970 •  11 months ago 

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان ہے اور رحم کرنے والا ہے سب تعریفیں اسی کی ہیں نا اسکا کوئی ہمسر ہے اور نا سانی اللہ ہمیشہ سے ہمیشہ تک رہنے والا ہے
اللہ ہی کی عبادت کرتے ہی ہیں اور اسی سے دعا مانگتےہیں

صبح کا وقت

اسلاواعلیکم اسٹیمٹس امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے اور بڑھتی ہوئی سردی کو انجوائے بھی کر رہے ہیں جنوری میں تر دسمبر جیسی سردی پڑ رہی ہے اور آج ہمیں پتا چلا ہے کے ہمارے بہت ہی قریبی خاندان کے ایک گھر میں شادی بھی ہے سردی بڑھتی ہی جارہی ہے بچوں کے ساتھ شادی اٹینڈ کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ انکے بیمار ہونے کا بھی خدشہ مجھے تو لگا رہتا ہے اللہ خیر کی شادی گزاریں
آج میری صبح کا آغاز 6بجے ہوا میں نے نماز فجر ادا کی اور اسکے بعد ناشتہ بنایا اور سب نے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا
اسکے بعد میں نے اپنے شوہر سے کہا مجھے میری بہن کے گھر لے جائیں میں نے جلدی جلدی جانے کی تیاری کی اور اس سے پہلے اپنے گھر کو سمیٹ لیا اور بچوں کے کپڑے استری کیے انکو تیار کیا اور ہم چلے گئے میری بہن کا گھر میری امی کے گھر سے قریب ہی ہے تو ہم دس منٹ سے بھی کم وقت میں وہاں پہنچ گئے میری بہن اور اسکے بچے مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئے کیونکہ انکے بچت ماشاءاللہ سے بڑے ہیں اور میرے بچے ابھی اپنے سب ہی کزنز میں عمر میں چھوٹے ہیں ہم نے خوب انجوائے کیا بچے سارا دن کھیلتے رہے اور میں نے اور میری بہن نے بہت ساری باتیں کی اور اپنے بچپن کے دن بھی یاد کئیے آپی نے میرے لیے چکن بنایا مجھے انکے ہاتھ کی بنی کڑہائی بہت پسند ہے اور ساتھ میں نان بھی بازار سے منگواے بہت مزہ آیاہم سب نے ساتھ بیٹھ کر کھانا انجوائے کیا اور اللہ کا
IMG_20240104_213330.jpg

IMG_20240104_213314.jpg

IMG_20240104_213252.jpg
شکر ادا کیا پھر ہم نے نماز ظہر ادا کی

دوپہر کا وقت

دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد نماز ادا کی اور پھر آپی نے ہم سب کے لیے چائے بنائی اور اسکے ساتھ ہم نے حلوہ کھایا میں نے فوٹوگرافی بھی کی میں آپ سب کے ساتھ ضرور شیعر کروں گی پھر ہم چھت پر چلے گئے ہم نے کافی دیر چہل قدمی کی اور پھر ہم نیچے آگئے بچے آرام سے بیٹھ کر کمپیوٹر پر کارٹون اور موویز دیکھتے رہے تھوڑی دیر بعد میں نے اور آپی نے برتن وغیرہ دھو لیے وہ تھکی ہوئی تھیں میرے اسرار کرنے پر بھی انہوں نے مجھے برتن دھونے نہی دئیے بس میں نے دھلے ہوے برتن اُٹھا کر جگہ پر رکھ دیئے اور ہم نے سارا کچن صاف کیا

شام کا وقت

شام کو میں نے واپس گھر جانے کی تیاری کی اور اپنے شوہر کو فون کیا کیونکہ سردی ہوتی جارہی ہے بچوں کا تو بالکل دل نہیں تھا گھر جانے کے لیے لیکن جانا تو تھا ہم پورا دن وہاں گزارنے کے بعد قریباً پانچ بجےواپس آگئے الحمدللہ آج کا دن میں نے بہت اچھا گزارا اور بہت انجوائے بھی کیا
یہاں پر میں اپنی ڈائری کا اختتام لکھتی ہوں دعاوں میں یاد رکھیے گا اللہ آپ کا ہامی و ناصر ہو جزاک اللہ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...