source https://images.app.goo.gl/R72W1TNsXzycKp6r7
سب سے پہلے سب کو اچانک والی اور زبردستی کی عید مبارک۔امید ہے آپ سب کی عید اتنی ہی تیزی اور جلدی سے گزری ہوگی جتنی جلدی سے آئی۔ میری تو عید بہت مصروف اور خوشگوار گزری شروعات تھوڑی افراتفری اور غصے کی حالت میں ہوئی لیکن پھر سب ٹھیک ہو گیا۔مصروفیات اتنی تھی کہ پوسٹ کرنے کا وقت بھی نہیں نکل رہا تھا۔ہم نے تو ٹرو مرو کے ساتھ ساتھ سڑو بھی خوب انجوائے کیا۔شروعات کچھ ایسی ہوئی
https://images.app.goo.gl/re6eKgLKriVeRHTf7
بالکل ایسی ہی حالت ہوئی تھی جب اچانک عید کا چاند نظر آیا اور تیاری کوئی بھی نہیں تھی۔پورے گھر میں افراتفری سی مچ گئی تھی۔خیر خود کو تسلیاں دے کر پرسکون کیا اور کئی چیزوں پر کمپرومائز کرکےکل کا کام کل پر ڈال کر سو گئے کہ جو ہو گا اب کل ہی دیکھا جائے گا ۔عید کی صبح تو بڑی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا اور ہلکی ہلکی بارش سے ہوئی لیکن سارا مزہ واپڈا والوں نے کرکرا کردیا۔لاہور میں تو ایک قطرہ بھی بارش کا پر جائے تو بجلی بند ہو جاتی ہے۔خیر جیسا تیسا کر کے ٹوٹا پجا تیار ہو کر امی کے گھر کی فلائٹ پکڑیں۔
امی کے گھر سب بچے بڑے اکٹھے ہوئے تھے سب سے عید مل کر بچوں نے عیدی کے نام پر بڑوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔بعد میں یہی عیدی ماؤں نے سمیٹ لی جو کے شروع سے چلتا آ رہا ہے پہلے ہماری عیدی پر مائیں قبضہ کر لیتی تھیں اب ہم اپنے بچوں کی 🤫
اور بچوں کے منہ بند کروانے کے لیے لالی پاپ کے طور پر کچھ کھلونے لا دئیے جس سے بہت افاقہ ہوا بچے بھی خوش اور ہم بھی
اسی طرح خوب کھایا پیا ناچ گانا کیا نیا نیا شیطان بھی آزاد ہوا تھا 🥴 استغفراللہ۔۔۔شیطان سے یاد آیا ابا جی اپنے دوست سے عید ملنے گئے تو انھوں نے روزہ رکھا ہوا تھا کہتے میں نہیں ایسی عید کو مانتا جو روزہ کھا کر کی جائے۔۔خیر پاکستان میں تو سب اپنی مرضی سے عید کا چاند دیکھتے ہیں ہم ہی بچارے معصوم رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ چلتے ہیں۔۔اور اب وہ لوازمات جس کے بغیر عید ادھوری ہیں
بس یونہی عید کے دن گزر گئے لاک ڈاؤن کے باوجود آنا جانا لگا رہا اور باہر بھی خوب رونق تھی الحمد اللہ ۔اللہ کا ہمارے ملک پر بہت کرم ہے اور آگے بھی رہے گا۔انشاءاللہ۔۔اور فلسطینیوں کو بھی سب اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔🤲 اللہ ان کی مدد فرمائے آمین۔
posted with playsteem
@etainclub
https://steemit.com/hive-160125/@abdulhadi456/sketch-of-anime-girl
https://steemit.com/hive-160125/@abdulhadi456/we-stand-with-palestine
Posted using PLAY STEEM https://playsteem.app