Betterlife My Sunday diary Game 😃

in hive-160125 •  4 years ago  (edited)

a_1619455550982.png

السلام علیکم کریپٹو پاکستان کمیونٹی. امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے. سب سے پہلے خدا کا شکر کہ رمضان کا بابرکت مہینہ خیر و عافیت سے گزر رہا ہے.اور آگے بھی اللہ خیر رکھے ۔ پورے ہفتے میں اتوار کا دن ایسا ہوتا ہے جس کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے اور یہ دن بہت مصروف اور خوشگوار گزرتا ہے اور رمضان میں اسکا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے. دن کی شروعات سحری سے ہوئی اور سحری میں نان چنے نہ ہو تو
پورے دن کو فُل سٹاپ لگ جاتا

IMG_20190519_030852.jpg

سحری کر کے اور نماز پڑھ کر ہم بھی عام لوگوں کی طرح سو گئے تھے پھر 9 بجے کے قریب آہستہ آہستہ بچوں کے الارم بجنا شروع ہو گئے اور اس طرح صحیح صبح کا آغاز ہو گیا .بچوں کو ناشتہ کروا کر اور نہلا دھلا کر تھوڑی گروسری کی ویسے بھی رمضان میں روز بازاروں کے چکر لگتے رہتے ہیں اور پھر بھی کوئی نہ کوئی چیز رہ جاتی ہیں جو عین۔وقت پر یاد آتی ہے۔
20210423_104958.jpg

20210423_104726.jpg

20210423_104744.jpg
چونکہ ہم سب بہن بھائی پاس پاس رہتے ہیں تو اتوار کو سب امی جان کی طرف اکٹھے ہوتے ہیں اور اس دن کی خاصیت ہی یہی ہے اللہ سب بیٹیوں کا میکہ سلامت رکھے آمین۔ .سارے بچوں نے خوب انجوائے کیا مل کر عبادت کی، کارٹونز دیکھے، کورونا کی وجہ سے بچوں کا باہر نکلنا ممنوع کیا ہوا ہے اس لیے چھت پر جا کر بچے کھیل لیتے ہیں۔
IMG-20210423-WA0117.jpg

IMG-20210423-WA0115.jpg

IMG-20210423-WA0112.jpg

IMG-20210424-WA0008.jpg
افطاری کی تیاریوں اور بچوں میں وقت کا پتہ بھی نہیں چلا اور مغرب کا ہو گیا سب نے مل کر افطاری کی اور رب کا شکر ادا کیا
20210426_153533.jpg
عشاء کی نماز اور تراویح پڑھ کر سب اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔اور ایک بھرپور دن کا اختتام ہوا۔دن کا پرسکون لمحہ وہ ہوتا ہے جب بچے سو جاتے ہیں اس وقت تھوڑا أرطغرل دیکھ لیا تھوڑا موبائل استعمال کر لیا یا پھر یونیورسٹی سے ملی ہوئی اسائنمنٹ لکھ لی اتوار کو تو ویسے بھی اسائنمنٹ کی آخری تاریخ تھی تو بچے سلا کر سب سے پہلا کام ہی اسائنمنٹ اپلوڈنگ کا کیا
Screenshot_20210426-204745_Chrome.jpg
جب رات کے 12 بجے تو میرے بھی 12 بج گئے تو سحری کا الارم لگا کر سو گئی۔اور اسی طرح سنڈے دی اینڈ ہوا ۔اور اینڈ پر میری پیاری بیٹی کی تصویر۔
IMG-20210423-WA0111.jpg

IMG-20210423-WA0110.jpg
ماشاءاللہ۔امید ہے آپ سب کو اس کمیونٹی میں پہلی پوسٹ زیادہ نہیں تو تھوڑی بہت پسند آئی ہو گی ۔
شکریہ
فی امان اللہ

https://steemit.com/hive-109286/@abdulhadi456/life-and-death

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Boht achi story writing rhi. thori funny b the enjoy kia hm ny. Keep it up.

Thank u

Its fascinating

Thank u


Hi @abdulhadi456
This post has been manually choose by @bountyking5 from the Model-Agency Team and curated by @instagram-models. Keep up the good work!

Continue to work and publish your unique content, and subscribe the Model-Agency community for participate in contest which will be held every week.

Really a great post, i impressed from the joker painting 😁

Good post, really interesting. Thanks for sharing

Here is the upvote for your achievement Post. You have been upvoted by Haidermehdi!