CONTEST & Winners| Tools to Spark Culinary Inspiration #19،Pakistan

in hive-168072 •  yesterday 

السلام علیک،
سب سے پہلے تو میں @ninapenda کی شکر گذار ہوں کہ!
ایک بہترین مقابلے میں ہم کو شرکت کی دعوت دی۔ جس میں روز مرہ زندگی کے متعلق مختلف سوالات کیے گئے ہیں ۔خاص طور سے تھانے کھاتے وقت ٹیبل پہ بیٹھنے کے اداب۔

میز پر بیٹھنے کے آداب

🔹 جب سب لوگ اکٹھے ایک ہی میز پر بیٹھیں تو اواز کا والیوم ہلکا رکھیں۔ تاکہ دوسرا شخص اپ کی اواز کی بلندی سے پریشان نہ ہو۔

🔹 بچے وہی سب کچھ سیکھتے ہیں جو اپنے بڑوں کو کرتے ہوئے دیکھتے ہیں ۔اگر ہم میز پہ بیٹھ کر ایک دوسرے سے اچھے اخلاق سے پیش ائیں گے ،تو بچوں کو بھی اچھی عادات سیکھنے کی تربیت ملے گی۔

🔹 اگر کھانا کھانے کے لیے میں اس کے ارد گرد جمع ہوئے ہیں، تو کھانے کی برائی نہ کریں۔ بلکہ اگر کھانا پسند کا نہیں ہے تو خاموشی سے دوسری ڈش اٹھا لیں یا دوسری ڈش کا اپشن نہیں ہے تو ،تھوڑا سا کھا کے چھوڑ دیں لیکن کھانے کے اندر موجود خامی کو دوسروں کے سامنے بیان نہ کریں۔

20241221_072931.jpg

🔹 اگر کھانا ایک ہی قسم کا ہے اور اپ نے اپنی پلیٹ میں بس ایک ہی سالن نکالا ہے ،تو اس کو اپنے اگے سے کھانا چاہیے ۔لیکن اگر مختلف طرح کے ائٹمز اپ نے اپنی پلیٹ میں رکھے ہیں تو پھر بے شک دوسری سائیڈ سے بھی نوالہ لے سکتے ہیں۔

20241221_072953.jpg

🔹 اگر محض مشورہ کرنے کے لیے ایک میںز کے ارد گرد جمع ہو گئے ہیں، تو ہمیشہ دوسرے کے مشورے کو بھی غور سے سننے کی عادت ڈالیں۔ تاکہ وہ بھی اپ کی باری انے پر اپ کی بات غور سے سنیں۔ اور اس مشورے کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کرنا اگر ضروری ہے تو بولیں ورنہ خاموشی سے سن لیں۔

بچپن سے ہی میز پر بیٹھنے کے آداب سکھائیں

20241221_073224.jpg

بچپن کا دور سنہری دور ہوتا ہے۔ اس وقت جو بھی کچھ سکھایا جائے وہ ذہن میں انمٹ نقوش میں کی صورت میں ثبت ہو جاتا ہے۔ لہذا بچوں کی تربیت کے لیے جو کچھ ان کو سکھانا ضروری ہے وہ بچپن میں ہی سکھایا جائے۔ جو کام چھوٹی عمر میں کیا جاتا ہے اس کی عادت پختہ عمر تک رہتی ہے۔ لہذا بچوں کو میز پر بیٹھنے کے اداب چھوٹی عمر سے ہی سکھانی چاہیئیں۔ اس طرح وہ بڑے ہونے تک ایک معزز شہری اور بہترین فرد بن کر معاشرے میں ابھرتے ہیں۔

خاموشی اور دلچسپی کو اپنا شعار بنائیں

20241221_072806.jpg

Source
میری نظر میں میز پر بیٹھنے کے لیے سب سے زیادہ ضروری چیز ہے کہ انسان خاموشی کی عادت کو اپنائے۔ تاکہ وہ دوسرے کی بات کو تحمل سے سننے کا عادی ہو۔ دلچسپی کا اظہار بہت ضروری ہے۔ جب دوسرا شخص اپنی رائے کا اظہار کر رہا ہے تو اس کو دلچسپی سے سنیں اور اس کے اوپر بہترین مشورہ دینے کی کوشش کریں۔ خاص طور سے جب بڑے کوئی بات کر رہے ہوں تو، بیچ میں بولنے کی کوشش نہ کریں۔ بلکہ خاموشی سے ان کی بات توجہ سے سنیں۔ اور جب وہ اپ سے سوال کریں تو ان کا جواب اچھے طریقے سے دیں۔

نامعلوم کھانے کو چکھنا

20241221_072617.jpg

میری رائے میں اگر انسان کے سامنے مختلف قسم کے کھانے رکھے ہوئے ہیں، اور اس کو ان کھانوں کے بارے میں صحیح اندازہ نہیں ہے کہ وہ کیا کھانا ہے؟ یا وہ کسی سے بنایا گیا ہے؟ تو اس کو چاہیے کہ پہلے صرف اس کا ذائقہ چکھیے۔ اگر وہ پسند ا جائے تو پھر اس کو اپنی پلیٹ میں نکالے۔ اور اگر پسند نہ ائے تو نہ نکالے۔
بغیر چکھے کسی چیز کی صرف شکل دیکھ کے کھانا کھانے سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔ بعض اوقات کچھ چیزیں شکل میں اتنی خوبصورت نہیں ہوتی ان کا جتنا زیادہ اچھا ان کا ذائقہ ہوتا ہے۔ اور بعض اوقات کچھ چیزیں نام سے ہی اپ کو بری لگتی ہے، مگر جب ان کو کھائیں تو ان کا ذائقہ بہترین ہوتا ہے۔ خاص طور سے اگر اس کو پکانے کے لیے ایسے اجزاء استعمال کیے جائیں جو کہ اپ کی معیار پر پورے اترتے ہیں تو اس کو کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
ویسے تو میں کھانے پینے میں زیادہ سلیکٹو نہیں ہوں ۔میرے سامنے جو کچھ سرو کیا جاتا ہے میں وہ ارام سے کھا لیتی ہوں۔ مگر کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہے جن کا مجھے اندازہ نہیں ہوتاہے کہ وہ کیا ہے؟ اور کس طرح بنائی گئی ہیں؟ تو میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں صرف چکھ لوں تاکہ اگر مجھے پسند ائے تو میں اور لوں ورنہ خاموشی سے دوسری چیز کی طرف ہاتھ بڑھا لیتی ہوں۔

32FTXiZsHoAW6noHJDhrg3W8ZKHVFSsLYM859aTDCF8iErWQkjzAJtkczVjzLN81tSB88vXNFmBow8GGRmZenwhUXNTqAU3cP9AA9GGQxeQhhpEHdCUdXZMqGQsW5A3x2RPaRoEZWhYcaxsX.gif

میری پوری کوشش یہی ہے کہ اپ کو میری بات اچھے طریقے سے سمجھ ا جائے ۔امید کرتی ہوں کہ اپ میری رائے سے اتفاق کرتے ہوں گے۔ شکریہ۔

@aisha0018
@abdullah01
@sohanurrehman

برائے مہربانی آپ لوگ اس مقابلے میں شرکت کریں اور اپنی بہترین رائے کا اظہار کریں۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Club Status#club5050
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Voting CSI15.1
Steemladies
Burnsteem25
AI contentHuman
MOD's Observations/suggestions

Thank you for participating…..
some say that it is better to talk nicely and usefully while eating, some say the opposite....
I agree that it is better for us to taste first the food that we have never eaten before in front of us, maybe it will become one of our favorite foods.... good luck for the contest...

Vote @pennsif.witness for growth across the Steemit platform through robust communication at all levels and targeted high yield developments with the resources available. Vote here

Hmmm🤔

Taste a portion and decided to have more or not depending on if one likes it!!!

Nice idea. I didn't think of it like this.

ویسے بھی ٹیبل مینرز میں یہ بات شامل ہے کہ، میز پہ رکھی ہوئی تمام ڈشز کو چکھا ضرور جائے۔ اور ان کے بارے میں اگر اپ کا دل اچھی رائے دینے کو چاہے تو، وہ بھی ضرور دیں ۔مگر اگر کوئی چیز اپ کو نا پسند ائی ہے تو اس کی برائی نہ کریں۔