Contest! The Diary Game – #66 ،Visit to my Brother in law's home , Pakistan

in hive-168072 •  6 days ago 

السلام علیکم

اج اتوار کا دن ہے۔ اور ہمارا صبح ہی اپنے جیٹھ کے گھر جانے کا پروگرام تھا ۔جب ہم صبح سو کر اٹھے، فجر کی نماز کے فورا بعد ہی میں نے ناشتہ تیار کیا ۔بچوں کی فرمائش پر اج میں نے حلوہ پوری کا ناشتہ بنایا تھا ۔لیکن چونکہ بچے نماز پڑھ کے سو گئے تھے اس لیے ان کے لیے ناشتہ ہاٹ پاٹ میں رکھ دیا ۔اور میں نے اور میرے شوہر نے صبح ہی ناشتہ کر لیا۔
ناشتہ کرنے کے بعد میں نے گھر میں رکھی ہوئی چیزوں سے چاکلیٹ ویفر رولز بنا کے لے جانے کا ارادہ کیا ۔اور اس کے لیے کام شروع کر دیا۔ سونے سے پہلے میں نے چاکلیٹ ویفر رولز ریڈی کر لیے تھے۔ بس اس کے اندر کریم فل کرنا رہ گئی تھی۔ جو کہ جاتے وقت ڈال کے لے گئے۔

20250112_230456.jpg

یہ روز بنانے میں بہت اسان لیکن کھانے میں بہت مزیدار ہوتے ہیں۔ کبھی موقع ملا تو اپ کو ساتھ اس کی ریسپی بھی شیئر کروں گی۔ ابھی تو جانے کی جلدی میں مجھے اس کی میکنگ کی تصویریں لینا یاد نہیں رہی۔ لہذا مکمل ہونے کے بعد جب یاد ایا تو ایک تصویر لے لی۔

20250112_230441.jpg

ہم گھر سے تقریبا12:45 تے نکلے ظہر کا ٹائم ہو رہا تھا۔ اور ہم کو راستے میں بھی کافی وقت درکار تھا۔ جب ہم اٹو رکشہ میں بیٹھ کر چلے تو ادھے راستے میں رکشہ بند ہو گیا ۔معلوم ہوا کہ رکشے کے فیول کا مسئلہ بن گیا ہے۔ اس کا رکشہ بند ہونے کی یہی ایک وجہ تھی۔جہاں رکشہ روکا وہاں پر پھل والے کی ریڑھی تھی۔ میں نے رکشے سے نیچے اتر کے کچھ پھل بھی لے لیے۔ تاکہ وہاں جا کر بچے پھلوں سے انجوائے کر سکیں۔

20250112_225908.jpg

ابھی میں پھل لے ہی رہی تھی کہ، ظہر کی اذان ہو گئی ۔تو میرے شوہر نے کہا وہ نماز پڑھ کے ائیں گے پھر دوسرارکشہ بک کروا کے ہمیں لے کے جائیں گے۔

20250111_173640.jpg
میرے شوہر قریبی مسجد میں نماز سے پڑھ کے جب تک واپس ائے میں نے اتنی دیر میں اپنے بچوں کے ساتھ سڑک پہ جو چاروں طرف نظر دوڑائی تو، وہاں پر بلڈنگ مٹیریل کی کچھ دکانیں نظر ائیں۔ وہاں سے جا کے معلومات لی تو اندازہ ہوا کہ ،اج اتوار ہونے کی وجہ سے دکانیں بند ہیں۔ مگر یہاں سستا اور معیاری بلڈنگ مٹیریل ملتا ہے ۔چو نکہ ہمیں اپنا گھر بنانا ہے۔ اس لیے میری نظر اس طرح کی چیزوں پہ رک جاتی ہے۔

20250112_132233.jpg

انسان کے ساتھ جب بچے ہوں تو ان کی فرمائشیں بھی پوری کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ورنہ پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔خاص طور سے چھوٹے بچے۔ جو کہ سڑک پہ پیدل چلنے میں دشواری کا باعث ہوتے ہیں۔ اسی لیے چھوٹی بیٹی کی فرمائش پر اس کو پاپ کارن لے کے دیے ،اور رستے میں وہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اس کو انجوائے کرتی رہی۔

20250112_132012.jpg
ہم کو گھر سے نکلے ہوئے کافی دیر ہو چکی تھی اس لیے فوری طور پر رکشہ بک کروایا اور باقی کا سفر پورا کیا۔

20250111_173636.jpg

20250112_131942.jpg

وہاں ہم جب مجھے تو وہ لوگ ہمارے انتظار میں ہی تھے ۔کیونکہ اج بچوں کا ارادہ پیزا بنانے کا تھا۔ اس کے ساتھ برگر بھی بچوں کی فرمائش میں شامل تھے۔ میرے جیتھ کی بیٹیوں نے ادھا سامان تیار کر رکھا تھا باقی کا سامان میری بیٹی کے ساتھ مل کے تیاری کی اور پیزا اور برگر کا کھانا تیار کیا۔

20250110_191124.jpg
برگر بنانے میں بچوں نے سب سے پہلے برگر کو دونوں سائیڈوں سے توے پر سینک لیا۔ اور پھر کباب کے اوپر چیز رکھ کے توے پر پگھلا لیا۔ ساتھ ہی تھوڑی سی پیاز باریک چوپ کر کے اس کو بھی کیرملائز کر لیا۔

20250112_233333.jpg
اس کے بعد دونوں سائیڈوں پر بن پہ کریمی ہمس ساس لگا دیا۔ اور کباب کے اوپر چیز رکھ کے پگھلایا تھا وہ رکھا اور اس کے اوپر پیاز رکھ دی۔

20250112_233708.jpg

ہمارے بچوں کو برگر میں سلاد نہیں پسند اس لیے بس اخری سٹیپ میں بن کا دوسرا پیس رکھا اور بچوں کے لیے برگر تیار تھے۔

20250105_174915.jpg

جب بچے کچن میں جاتے ہیں تو بڑوں کو کچن سے نکلنا پڑتا ہے۔ بہرحال یہ ایک طرح سے اچھا بھی ہوا۔ کیونکہ اس طرح بچوں نے اپس میں بہت اچھا وقت گزارا۔ اور ہم بڑوں کو بھی اپس میں بیٹھ کر بات کرنے کا ٹائم ملا ۔کھانے سے فارغ ہو کر سب لوگ اپس میں گپ شپ میں لگ گئے۔ اور بچے مووی دیکھنے اوپر بچوں کے کمرے میں چلے گئے۔

ہمیں وہاں سے فارغ ہو کر اتے ہوئے کافی دیر ہو گئی۔ کل چونکہ پیر کا دن ہے، اور بچوں کی سردیوں کی چھٹیوں کے بعد پہلا دن ہے ۔لہذا بچوں کے بابا کا خیال تھا کہ ،جلدی گھر واپس ایا جائے۔ مگر ہمیں پھر بھی گھر واپس اتے ہوئے کافی دیر ہو گئی۔ اور ہم عشاء پڑھ کے اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے۔

20250111_173629.jpg

گھر واپس اگئے بچوں نے اگلے دن کی تیاری کے لیے بیگ تیار کیے۔ اور نماز پڑھ کے سونے کے لیے لیٹ گئے ۔میں بھی نماز سے فارغ ہو کے پوسٹ لکھنے کے لیے بیٹھ گئی ہوں۔ اور اج کا دن خوشی کے ساتھ تمام ہوا ۔میں امید کرتی ہوں اپ کو بھی میری پوسٹ پسند ائی ہوگی شکریہ۔

8th8uW8KLF3eHoH9cVXk2SSr6eVkAARdFgoTu5NcF2rAG1aL8NA87rfuBgRfQZDriyBPj1Kgj8nKTquMXHjAgpbuyUEwaYbhF4V9K269BukcZT9b6zohrQuHg7ihDbzfizW46zFWVQiaydBVcqyKZNBeVeqj9DHbq6qvcGkELxmzeJkCBUrYwJNJWS.jpeg

پوسٹ کے اخر میں میں اپنے کچھ ساتھیوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔

@kyrie1234
@gunthertopp
@m-fdo

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Estado del club#Club100
Exclusivo de Steem
Libre de plagio
Sin bots
Votación CSI[28.6]
Damas de Steem
Burnsteem250%
Contenido de IAHumano
Recuento de palabras893

Gracias por compartir tu diario con nosotros. Puedes utilizar las etiquetas #lifestyle #betterlife que también son para diarios.