Week #70 Begins Let's do it...Do It Yourself, Dahi bhallay, Pakistan

in hive-168072 •  19 days ago 

السلام علیکم ،

ہمارے ملک پاکستان میں قدرت نے چار موسم عطا کیے ہیں ۔سردی ،گرمی ،خزاں ،بہار۔ ان سب کے علاوہ برسات بھی ایک موسم کی طرح ہی اتی ہے۔ یہ سارے موسم ہمارے ملک کی رونق اور خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں ۔ان تمام موسموں میں کوئی ایک بھی موسم ایسا نہیں ہے، جب ہمارے ہاں کی یہ روایتی ڈش جو میں اپ کو پیش کر رہی ہوں نہ بنائی جائے ۔
دہی بھلے ایسی ڈیش ہے جو کہ تقریبا ہر گھر میں بنائے جاتے ہیں۔ بس ان کا طریقہ تھوڑا سا ڈفرنٹ ہوتا ہے۔ مگر بنیادی طور پر چیز ایک ہی ہوتی ہے۔ کچھ لوگ ان کو دہی بڑے بھی کہتے ہیں۔بس فرق یہ ہے کہ دہی بھلے بیسن سے بنائے جاتے ہیں۔ جبکہ دہی بڑوں میں ماش کی دال کا اٹا استعمال ہوتا ہے۔
میں اج اپ کے سامنے دہی بھلے بنانے کی ترکیب پیش کر رہی ہوں۔ یہ ٹھیلوں پر بکنے والے دہی بھلوں کی ریسپی ہے۔ کیونکہ ہمارے ملک میں اس طرح کی چیزیں زیادہ تر اسٹریٹ فوڈز میں پسند کی جاتی ہے۔ کیونکہ ان کے اندر چٹنیاں ،مصالحے اور پاپڑی بھی ہوتی ہے ۔جبکہ گھر میں بنائی جانے والی صحت بخش چیزیں بچوں کو کم ہی پسند اتی ہیں۔ مگر میرے بنائے ہوئے دہی بھلے بچوں کو بہت پسند اتے ہیں ۔کیونکہ میں کچھ چٹنیاں بھی ڈالتی ہوں ۔جبکہ مصالحے اپنے بچوں کے ذائقہ کے مطابق رکھتی ہوں۔

اب ترکیب کو اسٹارٹ کرتے ہیں۔

دہی بھلے

20241224_070404.jpg

1️⃣ سب سے پہلے ہم حسب ضرورت بیسن کو پانی میں گھول لیں گے ۔اور اس میں موجود گٹھلیاں اور پھٹکیاں کانٹے یا چمچے کی مدد سے حل کر لیں گے۔ بس احتیاط یہ رکھنی ہے کہ بیسن زیادہ پتلا نہ ہو جس طرح کیک کا آمیزہ گاڑھا ہوتا ہے، اتنا ہی گاڑھا ہم نے دہی بھلوں کا آمیزہ بنانا ہے۔یاد رہے بیسن میں کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ شامل نہیں کرنا ۔سوائے ایک چٹکی میٹھا سوڈا کے

20241224_065827.jpg

2️⃣ ایک فرائی پین میں ائل کو گرم ہونے رکھ دیں۔ اور جب اس میں سے گرمی باہر اتی محسوس ہو تو ایک بھلا ڈال کر چیک کریں کہ صحیح بن رہا ہے کہ نہیں۔

20241224_070002.jpg

3️⃣ جتنی دیر میں ہمارا بھلا فرائی ہوگا۔ اتنی دیر میں ایک ڈونگے کے اندر سادہ پانی لے لیں۔ اور اس کے اندر دو چمچی نمک ڈال کے حل کریں۔

20241224_065841.jpg

4️⃣
اور بھلا فرائی ہونے کے بعد اس نمک ملے پانی کے اندر ڈال کے اس کو چیک کریں کہ بھلے میں گٹھلی تو نہیں ہے؟ یا نمک کا ذائقہ ٹھیک ہے؟

20241224_065900.jpg

5️⃣
جب ہم نے پانی میں بھیگے ہوئے بھلے کو توڑ کے محسوس کیا کہ، اس میں گٹھلی نہیں ہے تو باقی بھلے بھی فرائی پین میں فرائی کرنے کے لیے ڈال دیے۔

20241224_070207.jpg

6️⃣
دونوں سائیڈوں سے گولڈن شکل ہونے پر ان کو نکال کے پانی میں ڈال دیا۔یاد رہے کہ بلوں کو چمچے کی مدد سے الٹ پلٹ کر نہ ضروری ہے۔ ورنہ ایک سائیڈ سے ڈارک کلر کے ہو جائیں گے اور دوسری سائیڈ ہلکی رہ جائے گی۔

20241224_070048.jpg

20241224_070103.jpg

7️⃣
اب تمام بیسن سے بھلے بنا کے پانی میں ڈالتے جائیں اور بغیر نچوڑے ان کو ٹھنڈا ہونے پر نکال کے اپنے برتن میں سجا لے۔

20241224_070120.jpg

20241224_070133.jpg

8️⃣
اب ایک علیحدہ برتن میں دہی لے کر اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں ۔اور بھلوں کے اوپر ڈالنا شروع کر دیں۔

20241224_070153.jpg

20241224_070207.jpg

9️⃣
گھر میں اگر کوئی چٹنی بنی ہوئی ہے تو، اس کو پہلے چکھ لے ۔کہ اس کا ذائقہ اچھا ہے ؟اور پھر اس کو وہی بھلوں کے اوپر تھوڑی تھوڑی کر کے ڈال دیں۔ میں نے ہرا دھنیے ،پودینے اور ہری مرچیں ملا کر پیس لی تھی۔ اور ان کے اندر ذائقہ کے لیے نمک اور زیرہ پاؤڈر ڈال دیا تھا۔

20241224_070226.jpg

🔟
اب ایک الگ پلیٹ میں باریک کٹی ہوئی پیاز ،ٹماٹر، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں سلاد کے طور پہ رکھ لیں۔ اور جب اچھے طریقے سے دہی کے اوپر چٹنی ڈل جائے تو سلاد کو بھی پھیلا دیں۔

20241224_070335.jpg

20241224_070316.jpg

20241224_070254.jpg

1️⃣1️⃣
سب سے اخر میں جو چیز ڈالی جاتی ہے، وہ چاٹ مصالحہ ہے ۔کیونکہ اصل ذائقہ چاٹ مصالحے سے ہی اتا ہے۔ جتنا مزیدار چاٹ مصالحہ ہوگا، اتنے ہی دہی بھلے مزیدار بنتے ہیں۔ باقی سب چیزیں کیونکہ ہم نے پھیکی رکھی تھی۔ نہ دہی میں کوئی مصالحہ مکس کیا، نہ پھلوں میں ہم نے کوئی مصالحہ مکس کیا۔ لہذا چاٹ مصالحہ چٹپٹا ہو تو زیادہ اچھا رہتا ہے۔

20241224_070335.jpg

1️⃣2️⃣
گھر میں تیار ہونے والے مزیدار نہیں بھلے تیار ہیں

20241224_070416.jpg

32FTXiZsHoAW6noHJDhrg3W8ZKHVFSsLYM859aTDCF8iErMqD2scqqAPp3CEzig91XDmXRLpQLeyzXTJkG9VEprUqxL5LbmR7RTHYYytt7PN3xqgE6VEzgytrffAbx3Wi3VwYSLtV9YbCVnD.gif

اس امید کے ساتھ اپ سب کو اللہ حافظ کہتی ہوں کہ ،اپ کو میری بنائی ہوئی ریسپی پسند ائی ہوگی۔ اپنے گھر میں ضرور ٹرائی کرے گا۔ اور اپنے کمنٹس ضرور بتائیے گا شکریہ۔ اللہ حافظ۔

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iPe121aQGZ2P8duXFWPDhvdpHUHwXfiiRPU9FLxAJRa2EwTSXEZYk4QN6aW9Kc7wNNJpkJPaEKQ.png

میرے اسٹیبیٹ کے کچھ ساتھی جو کہ بہترین پوسٹ لکھنے میں ماہر ہیں ان کو میں اس مقابلے میں دعوت دیتی ہوں۔

@sojib1996
@ripon
@bossj06

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Club Statusclub100
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Voting CSI17.6 ( 0.00 % self, 96 upvotes, 72 accounts, last 7d )
Steemladies0%
Burnsteem2525%
AI contentHuman
Word count720
MOD's Observations/suggestions

Hi @hafsasaadat90,

Wow...you have made a mouth-watering dish. Chaat masala with curd is a great combination. I'm sure it's loaded with lots of flavors.

Thank you for sharing the recipe with us…..

Vote @pennsif.witness for growth across the Steemit platform through robust communication at all levels and targeted high-yield developments with the resources available. Vote here

TEAM - 3

image.png

Thanks for your entry and for sharing this recipe.