السلام علیکم ،
کانٹیسٹ کا موضوع ہی اتنا دلچسپ ہے کہ میرا ہاتھ خود بخود پوسٹ لکھنے پر چلنا شروع ہو گیا۔مسکولر پین ہر کسی کے ہی ہوناشروع ہو گیا ہے ۔تقریبا ھر گھر میں کوئی نہ کوئی فرد ایسا ضرور ہوتا ہے جس کی مسلز میں درد ہو رہا ہو ۔پٹھوں کا کھنچاؤ اور درد ایک عام بات بنتی جا رہی ہے۔ کیونکہ ہماری ڈیلی روٹین میں ایسی ایکسرسائز نہیں شامل جن سے پٹھوں کو ریلیکس ملتا ہو۔
میں خود بھی پٹھوں میں کھنچاؤ اور درد کی مریضہ ہوں۔ اس کے علاوہ میرے شوہر بھی پٹھوں کے درد کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔
جیسے انسان 40 سال کا ہو جائے اور اس کی عمر بزرگی کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے تو، اس کے جسم میں بہت ساری تبدیلیاں انا شروع ہو جاتی ہیں۔ جن میں ہڈیوں اور پٹھوں کی تکالیف سب سے پہلے نمبر پر اتی ہیں۔ کیونکہ ہماری روزمرہ کے خوراک ایسی نہیں ہیں جو کہ، ہمارے لیئے صحت بخش ہو۔ جبکہ جیسی خوراک ہمارے جسم میں جا رہی ہے، اس کے لیے ایکسرسائز اور طاقت والے کام کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کے برعکس ہم ایسی خوراک کھا کے اپنے جسم کو ارام دیتے ہیں۔ اور بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے گھر بھی اتنے بڑے نہیں ہیں جن میں چلنا پھرنا زیادہ ہو۔ اور واک اور ایکسرسائز کی جا سکے۔ لہذا یہ تکالیف اہستہ اہستہ ہر گھر میں پھیلتی چلی جا رہی ہیں۔
اپ کا پوچھا گیا پہلا سوال!
1️⃣ ہم پٹھوں کے درد کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
انسانی جسم میں ہڈیوں کے اوپر گوشت کو باندھنے کے لیے اللہ کے نظام میں پٹھوں کا استعمال ہے۔ پٹھوں سے ہمارے جسم کی شیپ اور گوشت کو باندھنے کا کام کیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر یہ مناسب طور پر کام کریں تو ہمارا جسم صحت مند اور تندرست رہتا ہے۔ جبکہ انہی پٹھوں میں کھنچاؤ اور درد کی وجہ سے ہمارا جسم مفلوج ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ جسم میں اکڑاہٹ ،درد ،تکلیف اور بے چینی شروع ہو جاتی ہے۔ پٹھوں کا درد بعض اوقات انسان کی حالت اتنی بری کر دیتا ہے کہ وہ خطرناک بیماری میں بھی مبتلا ہو سکتا ہے۔ جیسے ہمارے دل کے گرد جو پٹھے ہیں اگر ان میں درد اور کھنچاؤ محسوس ہو تو وہ دل کی تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے دوسرے اعضاء مثلا کمر ،کندھے، ہاتھ، پاؤں ان جگہوں کے پٹھے کھنچنے سے بھی دل کی تکلیف اور کولیسٹرول کی زیادتی جیسی تکالیف کا اسٹارٹ ہو جاتا ہے۔ اس لیے پٹھوں کے کھچاؤ کو نارمل نہیں لینا چاہیے۔
2️⃣ پٹھوں کے درد کی وجوہات لکھیں
یہ ایسی تکلیف ہے کہ کسی ایک وجہ کو کو مورد نہیں ٹہرا سکتے۔ کیونکہ آچانک ہی یہ تکلیف شروع ہوکر ساری زندگی ساتھ نبھاتی ہے۔ میرے ساتھ تو بالکل ایسا ہی معاملہ پیش آیا تھا۔ ایک دن میں سو کر اٹھیں تو میرا بی کندھا بالکل بھی حرکت نہیں کر رہا تھا۔ میں سمجھیں کہ سردی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ کیونکہ میں نے اپنا جسم موسم کے لحاظ سے گرم نہیں کیا تھا۔زیتون کے تیل سے مالش کرکے ہیٹر سے سکائ کی، روٹی پکانے والے بیلن کو گرم کرکے اس سے بھی سکائ کی۔ دبایا مگر کسی طور سکون نہیں مل سکا۔ بالاتر میرے شوہر مجھے پہلوان کی دکان پے لے گئے اسکی بیوی نے دوائوں والا لیپ کیا اور گرم پٹی باندھ دی۔ تین دن تک روانہ اس پٹی کو بلوایا تو اللہ پاک نے آرام دیا۔مگر اندر تکلیف رہ گئ ہے۔
مگر ڈاکٹر حضرات اس کی کچھ خاص وجوہات بیان کرتے ہیں۔مثلا پریشانیاں،زیادہ کام،اور کوئ چوٹ وغیرہ۔ان کی بات کو بھی ہم قابل احترام سمجھتے ہی۔کیونکہ میرے شوہر کو پٹھوں کا درد چوٹ لگنے کے بعد ہی شروع ہوا تھا اور کسی طور جان ہی نہیں چھوڑر ہا۔ میرے شوہر کا موٹر سائیکل سے ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ بے شک ظاہری طور پے کوئ خاص چوٹ نہیں آئ تھی۔ مگر اندرونی طور پے پٹھوں میں کھنچاؤ آگیا اور آج تک انکو تکلیف مبتلاء کیئے ہوئے ہے۔
3️⃣ پٹھوں کے کھنچاؤ کی عام علامات لکھیں
روٹین سے ہٹ کر کوئی کام کیا جائے یا ایکسرسائز اور کھیل کود کیا جائے تو پٹھوں میں کھچاؤ محسوس ہوتا ہے۔
زیادہ تر دیکھا گیا ہےکہ پٹھوں میں درد ،پریشانی کی زیادتی سے ہوتا ہے۔
انسان تھکا ہوا رہتا ہے۔
سانس بہت مشکل سے آتا ہے۔اور کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بخار کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔
جوڑوں کا انخلاء کم ہو جاتا ہے اور ان میں ہر وقت درد ہوتا رہتا ہے۔
دد کی جگہ سوج جاتی ہے۔اور اسکی وجہ سے اٹھنا بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
4️⃣ کچھ تراکیب بتائیں جو پٹھوں کے درد کو دور کرتی ہیں
میں تو صرف وہ ہی ترکیب آپکے ساتھ شیئر کر سکتی ہوں جو میں خود استعمال کرتی ہوں۔دوسری کوئی ایسی چیز جس کے استعمال کا مجھے تجربہ نہیں ہے میں یہاں شیئر نہیں کروں گی۔ تاکہ میری وجہ سے کسی کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سب سے پہلی چیز جو میں نے اپنے پٹھوں کے درد میں استعمال کی وہ پہلوان کی بنائی ہوئی دوا تھی مگر مجھے اس کی ترکیب اس لیے یاد ہے کیونکہ میں نے ان کی بیوی سے پوچھا تھا کہ، اپ نے اس میں کیا کچھ شامل کیا ہے۔میرے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ ایسا کچھ خاص شامل نہیں ہوا ہوا مگر جو دو چیزیں انہوں نے مجھے بتائی تھی وہ زیتون کا تیل ہلدی۔ایک خاص احتیاط جو انہوں نے مجھے بتائی وہ یہ تھی کہ، متاثرہ جگہ کو گرم رکھنا چاہیے ۔اس کا مساج کریں اور سکائی کریں۔ چاہے ہیٹنگ پیڈ سے سکائی کر سکیں تو اس سے کریں، ورنہ اور گرم کپڑے وغیرہ سے بھی سکھائی کرنا بہترین ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گرم پانی میں نمک ڈال کے اس سے بھی سکھائی کی جا سکتی ہے یا شاور کی گرم دھار اپنی متاثرہ جگہ پر ڈالیں۔ تاکہ ایک تسلسل سے گرم پانی اپ کے پٹھے کو ریلیکس کرے اور اس میں موجود کھنچاؤ کو دور کرے۔
دوسری چیز جو میں اج تک استعمال کر رہی ہوں۔ وہ ہومیوپیتھک دوا ہے اس کا نام ڈیDP13 ہے۔
یہ دوا خاص طور سے پٹھوں کے درد ،کھنچاؤ اور ریڑھ کی ہڈی کے درد کے لیے ہی بنائی گئی ہے ۔مجھے اس دوا کے استعمال کے بعد اپنے درد میں بہت افاقہ محسوس ہوا۔ کیونکہ بعض اوقات تو میرا کندھا اتنی بری طرح سے اکڑ جاتا تھا کہ، جیسے مفلوج ہو گیا ہو ۔مگر الحمدللہ اس دوا کے استعمال کے بعد اللہ نے میری تکلیف میں بہت ارام دیا۔ اور اب میں گھریلو کام کاج اسانی سے کر لیتی ہوں۔
ایک اور دوا جو ہومیوپیتھک کی ہی ہے وہ بھی میں نے روزانہ ایک خوراک لینا شروع کی تو اس کا بھی مجھے اپنی تکلیف میں فائدہ نظر ایا اس کا نام ہے۔Arnica30۔
ہومیوپیتھک کی ایک دوا میں 100 بیماریوں کا علاج ہوتا ہے۔ اور اس کا تجربہ مجھے بہت دفعہ ہوا ہے ۔کیونکہ میرے ابو بھی ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھے۔ اور وہ ایک ہی دوا سے بہت سارے علاج کیا کرتے تھے ۔لہذا مجھے اس چیز کا اندازہ بخوبی ہے کہ آرنیکا میں اللہ تعالی نے بہت ساری بیماریوں کا علاج رکھا ہے ۔یہ ایک ایسی جادوئی دوا محسوس ہوتی ہے جیسے، انسان دوا لے اور تکلیف کو بھول جائے۔ دراصل ڈاکٹر حضرات آرنیکا چوٹ لگنے پہ تجویز کرتے ہیں۔ مگر میرے ابو چوٹ کے علاوہ بھی آرنیکا کو پٹھوں کے درد، کمر کی درد ،اور ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں بھی دیا کرتے تھے۔ اس کے ساتھ دوسری دوائیوں کا امتزاج کیا کرتے تھے۔ مگر مجھے ان کے بارے میں صحیح معلومات نہیں۔ میں نے ارنیکا اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنا شروع کی اور اللہ نے مجھے ارام دیا۔
مساج کرنے کے لیے ڈاکٹر نے مجھے ایک تیل دیا۔ جو کہ مختلف ہومیوپیتھک دوائیوں کا مجموعہ ہے۔ یہ تیل بھی بہترین اثر رکھتا ہے۔ پٹھوں کے کھنچاؤ کے لیے اس تیل کا مساج اور سکائی بھی ضروری ہے۔
مستقل ہاتھ لگنے کی وجہ سے اس کے اوپر موجود رہ پر اتر گیا۔ اور مجھے اس کا صحیح نام یاد نہیں۔ میں انشاءاللہ پھر کبھی اس کی ریپر کے ساتھ تصویر شیئر کروں گی ۔مگر یہ ایسا تیل ہے جو کہ، ہر ہومیوپیتھک اسٹور پر عام مل جاتا ہے۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی کیونکہ میں نے اپنی پوسٹ میں صرف وہی باتیں شیئر کی ہیں جن سے میں خود گزری ہوں یا جو میں تجربہ کر چکی ہوں۔
@adlijosa,@suryati1,pathanapsana
اپ میرے اسٹیمیٹ کے فیلوز میری پوسٹ پڑھ کر اپنی رائے دیں کہ اپ میری رائے سے متفق ہیں یا نہیں شکریہ۔
Kami tidak bisa menerima obat seperti yang ada di foto anda teman, benar di usia saya yang sekarang sedang mengalaminya nyeri otot,.
Bisa juga karena salah makanan yang kita konsumsi, penyakit rematik, asam urat kolesterol dan yang lebih parah lagi kalau sudah ada penyakit diabetes dan itu sangat sulit untuk diobati.
Karena saya banyak mengkonsumsi seafood jadi saya terkena kolesterol dan asam urat, dan itu sangat mengganggu kesehatan saya.
Setelah mengalami operasi Caesar saat melahirkan anak saya yang kecil sekarang saya sering mengalami sakit pinggang, saya sering pergi kusuk untuk mengurangi rasa sakit yang saya derita.
Mengkonsumsi sayuran pun harus ekstra hati-hati sebab bisa memicu nyeri otot,.
Terimakasih temanku sudah mengundang saya di kontes yang sangat luar biasa ini, semoga anda beruntung temanku 👍🌹.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
جو دوائیں میں نے اپ کے ساتھ شیئر کی ہیں اپنی پوسٹ میں ان کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں۔ مجھے بھی کندھے میں پٹھوں کا کھنچاؤ ہونے سے پہلے کولیسٹرول کی زیادتی کی تکلیف تھی ۔کولیسٹرول اور یورک ایسڈ دونوں چیزیں بڑھنا شروع ہو گئی تھیں۔ کیونکہ میں نے اپ کو پہلے بھی یہ بات شیئر کی ہے اپنی پوسٹ میں کہ انسان جتنا کھائے اس کو ہضم بھی کر سکے۔ ہماری خوراک جیسی ہے اس کو ہضم کرنے کے لیے محنت مشقت لازمی ہے ۔جبکہ ہمیں محنت مشقت کی عادت نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے یورک ایسڈ ،کولیسٹرول اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا بڑھنا عام ہو گیا ہے۔ میں اپ کو یہی بات بتانے لگی تھی کہ، میں وہی چیز شیئر کر رہی ہوں جو میں نے ازمائی ہے۔ اور جس کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔کیونکہ ہومیوپیتھک دواؤں میں سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے۔ بے شک ان کا اثر دیر سے ہوتا ہے۔ مگر ان کے دوسرے کسی ارگن اور کسی بیماری پر اثرات نہیں پڑتے۔ بلکہ مجھے اس دوا کے استعمال سے یورک ایسڈ کی تکلیف میں بھی افاقہ محسوس ہوا۔ اور کولیسٹرول کو بھی ریلیف ملا۔۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Mungkin obat itu tidak ada di apotik kami atau mungkin namanya lain lagi di tempat kami sehingga saya susah menemukannya, kalau memang bagus saya juga ingin memilikinya untuk mengobati penyakit saya
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
اگر اپ کو بھی پٹھوں میں کھنجاؤ گی تکلیف کا مسئلہ ہے تو میرا مشورہ اپ کے لیے یہی ہے کہ ،اپ ضرور اپنے ایریا میں انٹرنیٹ پر سرچ کریں کہاں پر ہومیوپیتھک دوا اپ کو مل سکتی ہے سب سے بہترین ہومیوپیتھک دواؤں کی کمپنی جرمنی کی کمپنی ہے ولمارشوابے کی ۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Terimakasih temanku atas informasinya, saya akan mencarinya di internet dan semoga berjodoh dan menemukan obat untuk mengatasi sakit saya
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
انشاءاللہ ،
میری دعائیں اپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالی اپ کی مدد ضرور کرے گا
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Amin, terimakasih atas doa terbaiknya teman baikku, doa yang sama juga untukmu dan keluarga mu semoga selalu dalam keadaan sehat dan bahagia selalu 🌹
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
🤩❤️
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit