السلام علیکم،
میں بہت شکر گزار ہوں اسٹیم بنگلہ دیش میں مجھے اتنا خوبصورت مقابلہ ملا۔ مجھے خود بھی ڈرائنگ بہت پسند ہے؟ اور میرا دل چاہتا ہے کہ میں کچھ نیا بنا کے دکھاؤں خاص طور سے نیچر۔قدرت نے دنیا میں اتنا حسن بکھیرا ہے کہ اس کو ہاتھ بناتے بناتے ہاتھ تھک جائیں ۔مگر حسن میں کوئی کمی نہیں ائے گی؟ اور نہ ہی ہم اس کو بالکل اسی جیسا بنا سکتے ہیں۔ مگر اپنی سی کوشش کرنے کو بہت دل چاہتا ہے۔ کیونکہ مصور تو اللہ کی ذات ہے ہم تو اس کی ناچیز مخلوق ہیں۔
جب بھی ذہن میں خوبصورتی کاتصوراتا ہے تو پھولوں کی ہی تصاویر ذہن میں ابھرتی ہیں۔ کیونکہ پھول سے ہی دنیا کا حسن ہے۔ بچے پھول ہوتے ہیں یہ بھی اسی وجہ سے اتا ہے۔پھولوں کے رنگ اور ان کی نزاکت اتنی دل لبھانے والی ہوتی ہے کہ خود بخود دل ان کی طرف کھینچا چلا جاتا ہے۔
گلاب کو پھولوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے ۔جس جگہ بہت سارے پھول کھلے ہوں وہاں گلاب کی اپنی الگ اہمیت ہوتی ہے۔ اس کی خوشبو ذہن کو معطر کر دیتی ہے۔ دل و دماغ میں تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔اس کا رنگ انکھوں کی تراوٹ بخشتا ہے ۔
شادی بیاہ کا موقع ہو یا کسی غمی کا گلاب کے پھولوں کا استعمال ہر جگہ کیا جاتا ہے ۔خاص طور سے لال گلاب کا۔ لال گلاب محبت کی علامت ہے۔
اس مقابلے کا موضوع بھی گلاب ہے ۔اور اس کو بنا کے اس کے ہر سٹیپ کو سمجھانا ہمارا مقصد ہے۔
🌷 جو تصویر ہمیں بنانے کے لیے پیش کی گئی ہے وہ بہت خوبصورت ہے اس کا رنگ اتنا خوبصورت ہے کہ بے اختیار اس کو ہاتھ لگانے کو دل چاہ رہا ہے۔
🌷 میں نے ایک سادے کاغذ پر پینسل کی مدد سے گلاب کا پھول بنانا اسٹارٹ کیا اور جب وہ مکمل ہوا تو اس میں لال پینسل کلر کی مدد سے اؤٹ لائن بنائی۔
🌷 جب سارے پھول کے اؤٹ لائن مکمل ہو گئی تو اور پھر لال پوائنٹر کی مدد سے پانی کے قطرے بنا کے باقی مطلوبہ حصوں میں ڈارک شیڈ دینا شروع کیا۔
باقی کی تصویر کو گلابی رنگ سے بھر کے مکمل کیا اور اپنی بیٹی کو جو کہ خود کو بھول کہتی ہے اس ڈرائنگ کے ساتھ گھڑا کیا اور اس کی تصویر لی۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری کوشش پسند آئ ہو گی
آخر میں کچھ ساتھیوں کو اس مقابلے میں شرکت کے لیئے بلانا چاہوں گی۔
Terimakasih atas undangannya teman, sungguh gambarmu sangat luar biasa, tidak semua orang bisa sepertimu teman
Gadis yang sangat cantik secantik bunga mawar yang dipegangnya, semoga beruntung teman 🌹
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit