میرا مختصر تعارف
میرا نام
حافظ عامر شہزاد سیفی
میرے والد کانام
محمد صابر
بھائی
چار ہے ہم تینوں شادی شدہ ہے
اور ایک بھائی کی شادی نہیں ہوئی
اولاد
میرے دو بیٹے ہیں اور ایک بیٹی ہے میرے بڑے بیٹے کا نام محمد حسن رضا ہے جس کی عمر آٹھ سال ہے ۔اور چھوٹے بیٹے کا نام محمد حسین رضا ہے جس کی عمر چھ سال ہے۔اور میری چھوٹی پیاری سی بیٹی کا نام
فاطمہ الزہرا ہے جس کی عمر چار سال ہے
یہ تینوں ماشاءاللہ قرآن پاک کی تعلیم ارو سکول کی تعلیم بھی حاصل کرتے ہے اور ایک ہی سکول میں جاتے ہیں اور آپس میں بہت اتفاق ہے اور جب تعلیم حاصل کر کے گھر آکے سلام کرتے ہیں
میرا کام
میں ایک درزی ہوں اور کپڑے سلائی کرتا ہوں اور میں نے لاہور بھی کام کیا ہے تین سال گارمنٹس کا فیکٹری میں کام کیا اور بہت اچھا وقت گزرا پردیس میں اور پھر میں نے لاہور سے کام اس لیے چھوڑا کے مجھے اپنے شہر اپنی دھرتی سے بہت پیار تھا میں لاہور میں کافی پیسے کماتا تھا لیکن مجھے اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی اور میں لاہور میں کام چھوڑ کے اپنے شہر بورے والا آگیا اور اپنے دوست کے پاس کام کرنے لگ گیا اور اب میں اپنے شہر میں ہی کام کرتا ہوں صبح آٹھ بجے کام پہ جاتا ہوں اور مغرب کی نماز کے بعد میں گھر واپس آجاتا ہوں اور اب اللہ کا شکر ہے اب میں خوش ہوں اور جب میں شام کو گھر آتا ہوں میرے بچے دیکھ کے بہت خوش ہوتے ہیں اور میں ان کو خوش دیکھ کہ میری کام کی ساری تھکاوٹ اتر جاتی ہے۔
امید کرتا ہوں آپ کو اچھا لگا ہوگا اور جو کچھ کہا سچ کہا ہے جھوٹ نہیں بولا
مھجے سٹیمٹ کے بارے میں نہیں پتا تھا میرے دوست ہیں @amirhayat
انہوں نے مجھے بہت اچھا گائڈ کیا اور میں کام کرنے لگ گیا مجھے ان کی سمجھانے کا طریقہ بہت اچھا لگا
We welcome you to Steemit and hope you follow the rules and share good photography as well as good posts.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit