السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔
(بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمْ)
زندگی کا سفر۔
بعض دفعہ انسان بے حد ٹوٹ جاتا ہے، جب اُسے لگتا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اسے وہ شخص، وہ شئے نہیں دی۔
جس کا وہ طلبگار تھا، وقتی توڑ پھوڑ کبھی اللّٰہ تعالیٰ کی طرف کر دیتی ہے، اور کبھی باغی بنا دیتا ہے۔
لیکن وہ رب انسان کو بار بار یہ احساس دلاتا ہے کہ، اے میرے بندے! تیرے حق میں میرا فیصلہ تیری چاہ سے بہتر ہے۔
کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ جانتا ہے کہ اسکے بندے کے لئے کیا بہتر ہے۔
اس لیے کبھی اللّٰہ کی مرضی سے کچھ فیصلے ہو جائے تو صبر کے ساتھ یا خوشی خوشی اس فیصلے کو مان لینا چاہئے، ہمیں ناشکری نہیں کرنی چاہیے۔
زندگی میں کبھی کبھی کچھ تکلیف کا آنا آپ کو بہت سی تکلیفوں سے بچانے کیلئے ہوتا ہے، چھوٹی تکلیف کو برداشت کرکے صبر کر کے اپنی زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔
وہ ایک دھکا آپ کو بہت سے دھکوں سے بچانے کیلئے ہوتا ہے۔
تاکہ آپ پہلے چھوٹی تکلیف میں کم درد ہو، اور آپ اس کے لیے پہلے سے تیار ہو۔
زندگی ملی ہے تو ہمیں اس کی قدر بھی کرنی چاہئے یوں ہی اپنی زندگی برے کاموں میں برباد نہیں کرنی چاہیے۔
اُمید کرتی ہوں کہ آپکو یہ باتیں پسند آئی ہوں گی اس لیے ان باتوں پر عمل کریں۔
جزاک اللّہ۔