السلام علیکم ،
کہتے ہیں کہ!
بیکار نہ باش کچھ کام کر
کپڑے ہی ادھیڑ کے سیا کر
اسی طرح ایک اور مقولہ ہے کہ!
بیکار سے بیگار بھلی
یہ تمام محاورے اور ہماری ہی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کہے گئے ہیں۔فارغ رہ کر بےکار وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے، انسان کسی نہ کسی کام میں مصروف رہے۔ فارغ رہنے سے انسان کا ذہن بوجھل اور جسم ناکارہ ہو جاتا ہے۔ جبکہ کسی کام میں مصروف رہنے سے نہ صرف انسانی ذہن مصروف ہوتا ہے، بلکہ اس کا دماغ نئی نئی جدتیں تلاش کرتا ہے۔ویسے بھی دیکھا جائے تو،
خالی دماغ شیطان کا ،کارخانہ ہوتا ہے
بیکار رہ کر فارغ بیٹھ کر انسان کے ذہن میں تخریبی خیالات زیادہ اتے ہیں بہ نسبت کسی مشغلے میں مصروف رہنے کے۔
میں بھی فارغ وقت میں کچھ نہ کچھ مصروفیت ڈھونڈتی اور اس میں مصروف رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میرے ایک وقت میں کئی مشاغل ہوتے ہیں ۔مثلا کبھی میں اون لے کر بیٹھ جاتی ہوں، اور کروشیے سے کچھ نہ کچھ بنانے لگ جاتی ہوں۔
یا کبھی پینٹنگ کی طرف دھیان چلا جائے تو اس میں مصروف رہنا شروع کر دیتی ہوں۔
اسی طرح کوکنگ کرنا بھی میرے مشغول میں شامل ہے۔
گھر کی صفائی کا تو نہ ہی پوچھیں ہر وقت گھر کو صاف ستھرا رکھنا اور چیزوں کو ان کی جگہ پر مینج کر کے رکھنا میرا پسندیدہ کام ہے۔
بچوں کے خوبصورت اور اسٹائلش کپڑے سینے کا بھی مجھے بہت شوق ہے۔
پرانی چیز کو نیا کرنے میں بھی دلچسپی لیتی رہتی ہوں ۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے اپنی بیٹی کے لیے پرانے جوتے کو فینسی نیا جوتا بنا کے دیا۔
اور اکثر بچوں ، شوہر کی بینٹس خراب ہو جاتی ہیں ۔تو ان کو کچھ نئی شکل دینے کی کوشش میں لگ جاتی ہوں ۔کیونکہ مجھے فارغرہنا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ حتی کہ جب میں بیڈ پہ بھی لیٹ جاؤں ۔تب بھی میری کوشش ہوتی ہے کہ، اس وقت کو بھی مصروفیت میں ہی گزاروں۔ جب تک مجھے نیند نہ ا جائے ۔اس لیے میں اسٹیم اٹ پر پوسٹ لکھنا شروع کر دیتی ہوں ۔اور اگر ہوسٹ نہ بھی لکھنی ہو تو ،جو نوٹیفکیشن میں میسجز ائے ہوئے ہوں ان کے جوابات دینے میں بھی دلچسپی محسوس ہوتی ہے۔
ابھی کچھ ہی دن پہلے کی بات ہے ۔مجھے موتیوں سے بریسلیٹ اور ہر بنانے کا شوق ہوا تو، کافی سارے رنگ برنگے بریسلیٹ اور ہار بنا کے گفٹ بھی کیے ۔اور اپنے بچوں کو بھی دیے۔
مجھے خود بھی ہاتھوں میں کچھ نہ کچھ پہنے رہنا پسند ہے ۔اس لیے میں نے اپنے لیے بھی بریسلیٹ بنائے۔
اگر میں اپنے لیے متنوع مزاج کا ٹائٹل دوں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔
میں اپنے سٹیمیٹ کے کچھ خاصاتیوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔
اگر اپ لوگ میری پوسٹ پڑھ کر اس میں اپنی قیمتی رائے سے مجھے نوازیں تو مجھے اچھا لگے گا۔