اپنی سوچ بہت خوبصورت ہے۔ اپ نے ہر بات کو اتنے اچھے انداز سے بیان کیا کہ پڑھ کے دل کو بہت خوشی محسوس ہوئی۔ اپ نے اپنی پوزیٹو چیزوں میں بتایا کہ اپ محنتی انسان ہیں۔ اور سخت محنت سے نہیں گھبراتے۔ واقعی یہ ایک بہترین کوالٹی ہے کہ، انسان تھکے بغیر سخت محنت کرنے کا عادی ہو۔ کیونکہ میں خود بھی محنت سے نہیں گھبراتی اور ہر طرح کے کام میں اپنے اپ کو مصروف کرنا جان لیتی ہوں ،کہ یہ کام کیسے کیا جائے؟ لہذا مجھے اپ کی دونوں کوالٹیز اپنے جیسی محسوس ہوئی ۔اپ کی نیگیٹو کوالٹی کہ اپ کو غصہ جلدی ا جاتا ہے۔ یہ بھی میرے جیسی ہے۔ مگر دوسری بات جو اپ نے کہی کہ ،اپ اکثر غصے میں دوسروں کی بات نہیں مانتے۔ میرے اندر یہ کوالٹی نہیں ہے میں غصے میں اپنے اپ کو نقصان تو پہنچا لیتی ہوں مگر دوسروں کی بات نہ ماننے والی بات میرے اندر نہیں ہے۔ جہاں تک اپ نے اپنے باپ کو اپنا ائیڈیل بنایا ہے۔ تو یہ ایک بہت اچھی بات ہے کیونکہ اگر لڑکے بچپن ہی سے اپنے باپ کو اپنا ائیڈیل بنا کے اگے چلیں تو زندگی میں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے ۔خاص طور سے اگر لڑکوں کو اپنے باپ کی محنت کا اندازہ ہو جائے۔ تو لڑکے اس سے زیادہ ریوارڈ اپنے باپ کو ریٹرن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اور مجھے اپ کی یہ سوچ بہت پسند ائی کہ اپ اپنے باپ کے اتنے قریب ہیں۔
RE: "How well do you know yourself?"
You are viewing a single comment's thread from:
"How well do you know yourself?"