"Pick a Word, Paint a Story #07"

in hive-179660 •  4 days ago  (edited)

!السلام و علیکم

کیسے ہیں آپ سب. امید کرتی ہوں کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے اور میں بھی بالکل ٹھیک ہوں. سب سے پہلے میں میم @senehasa کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ بہترین کانٹیسٹ پیش کیااور ہمیں اپنی کہانیوں کو اچھے انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کیا.

IMG_20250114_235436.jpg

میم نے ہمیں تین موضوع دیے اور میرا آج کا موضوع ہے درخت. میں درختوں کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں بات نہیں کروں گی یقینا آپ سب نے درختوں کے بے شمار فائدے سنے ہوں گے۔ پھل دار درختوں کے بھی اور وہ درخت جن پر پھل نہیں لگتا لیکن پھول لگتے ہیں. رنگ برنگے خوشبودار پھول جو ہمارے گھروں کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں اور شادی ہو یا کوئی بھی فنکشن ہو یقینا پھولوں سے ڈیکوریشن بہت اچھی ہوتی ہے اور ہمارے فنکشن کو یہ پھول چار چاند لگا دیتے ہیں.

IMG_20250114_164746.jpg

اور ایک مزے کی بات بتاؤں کہ پھول درختوں پر نہیں پودوں پر لگتے ہیں اپنی اس غلطی کی میں معذرت چاہتی ہوں😂 یقینا آپ سب نے بھی غور نہیں کیا ہوگا.

IMG_20250114_164908.jpg

یہ موضوع درختوں کے بارے میں ہے تو ہم واپس اپنے موضوع پر آتے ہیں. آج میں بات کرنے لگی ہوں ایسے درخت کی جو کہ ہماری زمین میں لگا ھوا ہے.

IMG-20240720-WA0072.jpg

کیا آپ امیجن کر سکتے ہیں کہ جب یہ درخت ہرا بھرا ہوگا تو یہ دکھنے میں کیسا لگتا ہوگا. اس کی خوبصورتی شاید ہی میں اپنے الفاظوں میں بیان کر سکوں. یہ دور سے ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتا ہے ایسا نہیں ہے کہ اس کے آس پاس اور کوئی درخت نہیں ہے بہت سارے درخت ہیں لیکن اس جیسا اور کوئی نہیں ہے.

دیکھنے میں یہ ایسے لگتا ہے جیسے اس کی شاخیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور اس درخت نے ہماری زمین کو اپنی شاخوں سے ایسے چھپایا ہوا ہے جیسے ایک ماں اپنے بچوں کو دنیا کے سرد گرم سے محفوظ رکھتی ہے اور ایک عظیم باپ کی طرح جو کسی کی بری نظر اپنے اہل و عیال پر پڑنے نہیں دیتا.
ایک ہیبت تھی اس درخت کی، جو واقعی ہی کسی ایسے شخص کو ہماری زمین میں داخل ہونے نہیں دیتا تھا جو بری نیت اور برے ارادے سے داخل ہو۔ ہماری زمین میں ہم مختلف قسم کی سبزیاں بھی لگاتے ہیں اور جانوروں کے لیے گھاس (چارہ) بھی لگاتے ہیں کیونکہ ہماری ایک حویلی ہے جہاں ہماری گائیں اور بھینسیں بھی ہیں اور ان کا چارہ ہماری ہی زمین پر تیار ہوتا ہے اس کے علاوہ جامن کا درخت، امرود اور آم کے درخت بھی ہیں جن کی دیکھ بھال ہمارے دادا اور ان کے چاروں بچے کرتے تھے اور جب کام سے تھک جاتے تھے تو وہ اسی درخت کے سائے میں آرام کرتے تھے اس درخت کی چھاؤں میں بہت سکون ملتا تھا آس پاس کے کسان بھی اسی درخت کے سائے میں آ کر آرام کرتے تھے اس درخت کی چھاؤں میں ایک نلکا بھی ہے جس کا پانی پی کے انسان تر و تازہ ہو جاتا ہے.

IMG-20250112-WA0013.jpg

آج میں آپ کو اس درخت کی ایسی حقیقت بتاؤں گی شاید آپ اس پر یقین کریں یا نہ کریں یا آپ اس کو ایک کہانی سمجھیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے
میرے چاچو مرحوم جو اب اس دنیا میں نہیں ہے اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین انہوں نے اپنی آنکھوں سے ایک ایسا خوبصورت منظر دیکھا تھا ایک روشنی یا آپ اسے نور کہہ لیں جو پلک جھپکتے ہی اس درخت کے اندر چلا جاتا ہے یہ منظر دیکھ کے وہ ڈر گئے تھے کیونکہ رات کا وقت تھا اور اس کے بعد وہ کچھ عرصے بیمار بھی رہے پھر انہوں نے ایک خواب دیکھا اور خواب میں ایک نیک بزرگ کا دیدار ہوا تھا. ایک دم سے وہ نیک بزرگ نور میں بدل جاتے ہیں وہی نور جیسی روشنی جو انہوں نے حقیقت میں بھی دیکھی تھی ایک دم سے وہی نور جیسی روشنی درخت کے اندر چلی جاتی ہے اور میرے چاچو کی آنکھ کھل جاتی ہے. اس نیک بزرگ نے اپنے دیدار کے ساتھ ساتھ ایک بات بھی میرے چاچو سے کہی تھی. جو انھوں نے کسی کو نہیں بتائی ۔ میرے چاچو نے ڈیٹیل میں اپنا خواب کسی کو نہیں سنایا تھا جیسے کوئی راز تھا جو وہ اپنے ساتھ ہی اس دنیا سے لے کر چلے گئے تھے لیکن اتنا کنفرم ہو گیا تھا کہ اس درخت پہ ایک نیک بزرگ رہتے ہیں میرے چاچو کے علاوہ ایک اور شخص نے اس بات کی گواہی دی تھی جو کہ ہمارا ملازم تھا وہ ہماری زمین پر کام کرتا تھا رات کے وقت اس نے بھی یہی منظر دیکھا تھا.

IMG-20250112-WA0010.jpg

پھر وہاں میرے چاچو نے نماز پڑھنے کا اہتمام کیا تھا اور پورے سال میں وہ ایک دفعہ چاولوں کی دیگیں ضرور پکاتے تھے اور اس جگہ اس درخت کے سائے تلے غریبوں کو اور ہمارے رشتے داروں کو سب کو بلا کر کھانا کھلاتے تھے
چاچو کی وفات کے بعد ہم سے یہ غفلت ہوئی کہ اس طرف کسی نے دھیان نہیں دیا اور آہستہ آہستہ اس درخت نے اپنی خوبصورتی کھو دی سارے پتے جھڑتے گئے اور یہ درخت اپنے پورے قد سمیت شاخوں اور ٹہنیوں کا ڈھانچہ بن گیا.
لیکن اس کے باوجود اس کی ہیبت اب بھی برقرار ہے میری نظر میں یہ اب بھی بہت ہی خوبصورت ہے. اتنی آندھیاں آئی، اتنے زیادہ طوفان آئے، لیکن یہ درخت ماشاءاللہ پہلے دن کی طرح آسمان کو چھوتی ٹہنیوں کے ساتھ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ اب بھی موجود ہے.

اب میرے دوسرے چاچو اس درخت کی اور اس کے آس پاس جگہ کی حفاظت کرتے ہیں. نماز کے لیے ایک خوبصورت جگہ کا انتظام کیا ہوا ہے جو کہ بہت ہی خوبصورت نظارہ ہے. جہاں پر نماز اور نوافل ادا کرنے کے بعد جو بھی اللہ سے سچے دل سے اپنے جائز کام کے لیے دعا کرتا ہے تو اللہ تعالی سب کی جائز دعائیں قبول فرماتا ہے.

میں نے خود بھی آزمایا ہے میرے ایک ناممکن کام کو اللہ پاک نے ممکن بنا دیا تھا اللہ نے اس جگہ پر بہت ہی زیادہ برکت رکھی ہے اب میرے شوہر بھی اس جگہ پر غریبوں کو کھانا کھلاتے ہیں چاولوں کی دیگیں پکاتے ہیں اور غریبوں کو اور ہمارے گاؤں کے بچوں کو اور ہمارے سب رشتے داروں کو بلا کر وہاں پہ کھانا کھلاتے ہیں.

20221218_125327.jpg

میں اللہ پاک سے دعا کرتی ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ درخت دوبارہ اپنی خوبصورتی کے ساتھ ہرے بھرے پتوں سے بھر جائے گا.

میں پہلے ہی معذرت کرنا چاہوں گی اگر کسی کو میری پوسٹ کرنے کا طریقہ پسند نہ آیا ہو کیونکہ آج کل کا دور ایسا ہے کہ بہت کم لوگ ایسی باتوں پہ یقین کرتے ہیں. زیادہ تر لوگ ایسی باتوں کو جھوٹ مانتے ہیں کیونکہ سب کا اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے.

آج کی پوسٹ کا اختتام میں بہت اچھے الفاظوں سے کرنا چاہوں گی
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے:
"اچھے کے ساتھ اچھے رہو لیکن برے کے لیے برے مت بنو کیونکہ تم پانی سے خون صاف کر سکتے ہو خون سے خون نہیں".

Cc: @disconnect, @jyoti-thelight, @deepak94.

Now I would like to invite my friends:
@aminasafdar @stef1 @fannyescobar @dove11 @abdullhahsafdar

All pictures are taken by another mobile
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Very thoughtful ending quotation.

It seems as if this tree has become soulless after dada's departure.
The fun we used to have there each year has also gone.
No one has time to smile, chat, cook, and play under this tree anymore.

Maybe, it misses our tour badly 😉

  ·  3 days ago (edited)

Just as time does not stay the same, good times also pass and bad times also pass. This time will also pass. In Shaa Allah, our tree will be green again with full vigor.

Surely this tree is missing the good times spent with us. If Allah wills, we will meet again there and spend a good time together.

Grandfather presence was a gift from God to us and his presence in our homes and in our business was a great blessing. As we miss them, No doubt these inanimate objects will be also miss them.

You have chosen a very good subject to paint the story. Trees are truly one of the most beautiful creations of nature. Why do we while cutting trees forget that trees are the only source of oxygen to keep us alive. We should also plant more trees. We should not cut down trees. By cutting down trees we not only destroy the survival of wildlife but also pollute our environment. Now coming to the topic of this story, you have told the truth in this story, you thought it necessary to share this very beautiful fact with your friends, thank you very much and I really respect this fact. This tree may have become very depressed due to the death of your uncle and due to this it has lost its outward beauty. Your uncle was seen a very beautiful and blessed vision.There is no doubt that there is a good old man saint residing on this tree. That bright-faced old man must have thought that the person who was guarding this place and taking care of this tree had passed away from this world and no one was guarding this tree anymore. My mother has also seen such a blessed and enlightened vision. One day my mother got up to pray Fajr and she heard a voice. My mother heard a voice from the corner of our house that an elderly person was reciting Surah Fajr of the Holy Quran. At this corner of our house, had been kept Jai-namazain. After this blessed sight, our conditions became very good and our sustenance also became generous and blessed. I wish to have such blessed and luminous visions me and those who had seen these visions are very fortunate people. Yes, your husband should now protect this place and this tree so that the tree becomes green again. Yes, I really enjoyed your reality story and I got a chance to add something to it. I will be waiting for your beautiful reply .

I am happy to know about your mother. Indeed, whoever Allah wants, this happiness is granted to him. I have a very strong desire that may Allah bless me with this happiness too. Many prayers from my heart for your mother and I also wish for your mother's prayers. I wish them all the best from the bottom of my heart.

And as far as this tree is concerned, God willing, it will become green again. Every human being has good and bad situations. First, my grandfather died, then my uncle, and then my father, and then there were some situations that are unspeakable, but with the mercy of Allah, our conditions are getting better now, and surely we should not be disappointed with the mercy of Allah. Indeed, there is expediency in every work of Allah.

Yes, your words are true, there are good and bad situations in the life of every human being, but we should face our bad situations with determination and patience, indeed, ease comes only after difficulties. Allah Ta'ala puts His loved ones in trials. I am very sad to know that your father is not in this world. May Allah grant your father, your uncle and your grandfather the highest place in Jannat al-Firdus. Ameen. May Allah fulfill every desire of your heart, Amen, then Amen.

Patience is a small word but it requires a big heart. The greatest sorrow for me so far is not having my father in this world. We pray to Allah that Allah will keep all parents safe and healthy. And thank you from the bottom of my heart for your prayers.

Your most welcome.