اسلام و علیکم دوستوں |
---|
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔ |
---|
اللہ تعالی کے نام سے شروع کرتا ہوں ۔جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں ۔اپ سب بہن بھائی اللہ تعالی کے کرم سے ٹھیک ہوں گے ۔اپ سب کو سلامت رکھے۔ امین۔
اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے ۔جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔
اج میں صبح چار بجے کے قریب اٹھا ۔اس کے بعد میں نے وضو کیا ۔وضو کرنے کے بعد مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی ۔نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر ا گیا۔
جب مسجد سے گھر ایا تو میری بیوی اٹھ گئی۔ تو اس نے پوچھا کہ اپ کو کیا بنا دوں کس سے ناشتہ کرنا ہے۔ تو میں نے کہا کہ میں نے اج ناشتہ نہیں کرنا ہے ۔میں نے صبح صبح کسی دوست کے ساتھ لاہور جانا ہے ۔کسی کام سے اور میں راستے میں ناشتہ کروں لوں گا ۔تو میں تیار ہوا اور اڈے پر چلا گیا ۔وہاں جا کے سب سے پہلے میں نے جس دوست کے پاس لاہور جانا تھا اس کے لیے مٹھائی لی۔ کیونکہ ہمارے خوشاب کی مٹھائی بہت مشہور ہے۔ خصوصا ڈھوڈا تو سب سے پہلے میں نے خود ڈھوڈے کے ساتھ ناشتہ کیا ہمارے خوشاب کا ڈھوڈا پورے پاکستان میں مشہور ہے ۔اس کے بعد ایک کلو اپنے دوست کے لیے لیااور خوشاب سے سرگودھا کی طرف روانہ ہو گیا۔
جب میں سرگودھا پہنچا وہاں پہ میرا دوست انتظار کر رہا تھا۔ تو ہم دونوں الشہباز ٹائم پہ بیٹھ گئے ۔ ۔اور دو گھنٹوں میں ہمیں سٹی اڈا لاہور پر اتار دیا۔ الشہباز ٹائم پر ہمارا سفر بہت اچھا گزرا ۔کیونکہ گاڑی میں اے سی چلا ہوا تھا اور ایک لڑکی جس کی ڈپٹی تھی کہ جس کو پیاس لگی ہو اسے پانی دے۔ تو وقفے وقفے سے وہ ہمیں پانی پلاتی رہی ۔ہمیں پانی ملتا رہا ہم بہت خوش ہوئے ۔اور تقریبا دو ڈھائی گھنٹے میں ہم کو لاہور سٹی اڈا پر پہنچ گئے۔
جب ہم لاہور پہنچے تو میرا دوست جمیل انتظار کر رہا تھا اور وہ ہمیں ایک ہوٹل پر لے گیا ۔وہاں کی بریانی اور پلاؤ بہت مشہور ہے۔ تو اس نے ہمیں ہوٹل پر بٹھایا پہلے ٹھنڈا پانی پلایا پھر اس نے ہمارے لیے چکن بریانی منگائی۔ بریانی کھانے کے بعد اس نے کہا کہ ان کا پلاؤ بھی بہت ٹیسٹی ہے اگر گنجائش ہے تو وہ بھی کھا لیں۔ تو ہم نے کہا کہ ایک پلیٹ پلاؤ کی بھی منگوا لیں۔ تو میرے دوست جمیل نے ہمارے لیے چکن پلاؤبھی منگوایا ہم نے بریانی اور پلاؤ دونوں کھائے ہم کھا کر بہت خوش ہوئے۔ اس کے ساتھ میرے دوست جمیل نے ہمیں سپرائٹ کی بوتلیں پلائی تاکہ بریانی وغیرہ ہضم ہو جائے۔ میرے دوست جمیل لاہور میں رہتے ہیں اور یہ سیکورٹی کمپنی میں سپروائزر ہیں۔ اور کافی پرانے ہیں مجھے کسی دوست کو جاب وغیرہ لگانی ہو تو میں اس کے پاس بھیج دیتا ہوں۔ اور وہ انہیں سکیورٹی گارڈ بھرتی کروا دیتے ہیں۔ میرے ساتھ میرا دوست تھا جو کہ سرگودھا کا رہنے والا ہے اور اسے سکیورٹی کی نوکری میں بھرتی کروانا تھا تو میں نے اس کی جمیل صاحب سے ملاقات کروائی اور اس نے کہا کہ ٹھیک ہے اپ جب چاہیں ا جائیں میں اپ کو نوکری پہ رکھوا دوں گا۔
اپنے دوست سے فری ہونے کے بعد ہم لاہور میں اور کہیں گھومنے پھرنے نہیں گئے۔ کیونکہ ٹائم بہت تھوڑا تھا میں نے گھر واپس انا تھا ۔گھر میں بچے ہیں۔ جانوروں کا کام کرنا ہوتا ہے ۔بہت سے کام ہوتے ہیں تو ہم فورا سٹی اڈا لاہور اگے۔ وہاں ا کے میں نے دو ٹکٹ لیے انہوں نے ہم دونوں کا 2200 روپے کرایا لیا ۔اور ہمیں20 19 سیٹ نمبر دیے۔ اور کہا کہ اپ بیٹھ جائیں تقریبا تین بجے گاڑی نکلے گی۔ تو ہم نے ڈھائی بجے ٹکٹ لیے اور الشہباز ٹائم میں بیٹھ گیے۔ اور تقریبا تین بجے گاڑی لاہور سے نکلی اور اس نے ہمیں ساڑھے پانچ بجے سرگودھا لاری اڈا پہنچا دیا۔سفر بہت اچھا گزرا ہم نے سفر کو بہت انجوائے کیا اور اللہ کے کرم سے ہم خیر خیریت سے سرگودھا پہنچ ائے۔
جب ہم سرگودھا پہنچے تو تقریبا چھ بج چکے تھے ۔تو میں جب بھی سرگودھا اتا ہوں وہاں پہ ایک ہوٹل ہے اس کا مٹر قیمہ بہت مشہور ہے ۔ میں نے اپنے دوست سے کہا کہ ان کا مٹر قیمہ کھاتے ہیں۔ اورھم ہوٹل پر بیٹھ گئے ہم نے دو پلیٹیں مٹر قیمہ کی منگائی ۔ مٹرقیمہ کھا کر ہمیں بہت لطف ایا۔ ہم بہت خوش ہوئے کھانا کھانے کے بعد میرے دوست نے مجھ سے اجازت لی۔ اور وہ اپنے گھر چلا گیا ۔اور میں سرگودھا سے واپس خوشاب اگیا۔ خوشاب ا کے میں اپنے گاؤں اگیا ۔جب میں اپنے گھر پہنچا تو کافی ٹائم ہو چکا تھا ۔ تومیری بیوی نے پوچھا کہ روٹی کھانی ہے تو میں نے کہا کہ روٹی میں نے چھ بجے سرگودھا سے کھائی ہے ۔ میں کچھ نہیں کھاؤں گا ۔مجھے صرف اپ ٹھنڈا پانی دے دیں۔ اس کے بعد میں تھوڑا سا ارام کروں گا ۔اور اس کے بعد میں سو جاؤں گا۔
یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G) |
---|
اللہ حافظ |
---|
وعلیکم السلام اللہ کا شکر میں بالکل ٹھیک اور امید کرتا ہوں اپ بھی خیریت سے ہوں گے واہ واہ کیا خوبصورت پوسٹ اپ نے بنائی کیا خوبصورت اپ کا سفر گزرا۔ اپ کی پوسٹ پڑھ کر دل بہت خوش ہوا سب سے پہلے اپ صبح اٹھے اپ نے فجر کی نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد اپ واپس گھر آہے تو اج اپ نے لاہور جانا تھا تو اس لیے اپ نے اج ناشتہ نہیں کیا۔ اپ نے اپنی بیوی کو کہا کہ میں راستے میں ناشتہ کر کر لوں گا۔ تو اپ نے اپنا سفر شروع کیا اپ خوشاب سے سرگودھا آہے اور وہاں سے اپنے دوست کو لیا اور اس کو اپ نے لاہور لے جانا تھا تو اپ الشہباز ٹائم پہ بیٹھے اور دو گھنٹے میں لاہور پہنچ گے۔
جب اپ لاہور پہنچے تو اپ کا دوست جمیل اپ کا انتظار کر رہا تھا اپ اس کو ملے کیونکہ اپ نے اپنے دوست کو جمیل کے پاس نوکری پہ رکھوانا تھا کیونکہ وہ ایک کمپنی میں سپروائزر ہے۔ جب اپ وہاں پہنچے تو اس نے اپ کو بریانی اور پلاؤ کھلایا اور ساتھ بوتل دی اس کے بعد اپ نے اس سے اجازت مانگی۔ اپ گھومنے پھرنے نہیں گے کیونکہ ایک تو ٹائم تھوڑا تھا اور دوسرا اپ نے گھر ا کر کام کرنا تھا ۔پھر اپ اڈے پر ائے اور اپ نے سرگودھا کی جانب سفر شروع کیا پھر دو گھنٹے کے بعد اپ سرگودھا پہنچ آئے اور یہاں جب اپ پہنچے تو اپ کو بھوک محسوس ہوئی۔ تو اپ ایک ہوٹل پر گے جس کا مٹر قیمہ بہت زیادہ مشہور ہے اپ نے وہاں سے مٹر قیمہ کھایا۔ مٹر قیمہ کھانے کے بعد اپ نے خوشاب کی جانب سفر کر دیا اپ نے اپنے دوست کو الوداع کیا اور اپنے گھر اگیا اپ کی پوسٹ پڑھ کر دل بہت خوش ہوا۔
اللہ تعالی اپ کو ہمیشہ سلامت رکھے
آمین
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank you so much
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Most Welcome
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit