اسلام و علیکم دوستوں |
---|
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔ |
---|
اللہ تعالی کے پاک نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ ہر چیز پر قادر ہے ۔میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں۔ اپ سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالی اپ سب کو خوش رکھے۔ امین
اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے۔ جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید ہے اپ کو پسند ائے گی ۔
اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد میں نے وضو کیا۔ وضو کرنے کے بعد میں مسجد چلا گیا ۔مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے اپنے جتنے بھی عزیز و رشتہ دار فوت ہو چکے ہیں ان کے بخشش کے لیے دعائیں مانگی۔ اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام دے ۔اور اس کے بعد میں واپس گھر اگیا ۔
جب میں مسجد سے گھر ایا تو کچھ دیر ارام کیا ۔پھر میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی۔ تو میری بیوی نے پوچھا کہ اپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے۔ تو میں نے کہا جو اپ بنا دو تو میری بیوی نے کہا کہ اپ تھوڑا انتظار کریں میں نے اج حلیم کا سالن بنانا ہے۔ تو اس کو بننے میں کچھ ٹائم لگے گا ۔میں اپ کے لیے خشک پراٹھا بنا دیتی ہوں اور پھر جب سالن بنے گا تو اس سے ناشتہ کر لینا۔ تو میں نے کہا ٹھیک ہے۔ تو میری بیوی حلیم بنانے لگ گئی۔ تو تقریبا ایک گھنٹے میں حلیم کا سالن تیار ہو گیا ۔تو میں نے تقریبا صبح کا ناشتہ سات بجے حلیم اور خشک پراٹھے کے ساتھ کیا ۔
ناشتہ کرنے کے بعد میں باہر کھیتوں میں چلا گیا ۔وہاں جا کے میں نے کچھ جامن کھائے جامن کھانے کے بعد جانوروں کے لیے چارہ کاٹا ۔چارہ کاٹ کے گھر لے ایا۔ گھر ا کے اسے مشین میں چھوٹا چھوٹا کیا۔ پھر جانوروں کی کھلیوں میں ڈال دیا ۔اور جانور کھانے لگ گئے۔ جب جانوروں نے چارہ ارا کھا لیا تو میں نے ان کو باہر درختوں کے نیچے باندھ دیا تاکہ گرمی سے محفوظ رہیں۔
- | - |
جانوروں سے فری ہونے کے بعد گرمی بہت زیادہ تھی میں فریش ہوا نہایا نہانے کے بعد گھر میں تھوڑا ارام کیا۔ اس کے بعد پھر دوپہر کے کھانے کا ٹائم ہو گیا ۔تو دوپہر کا کھانا بھی میں نے حلیم کے سالن اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ حلیم بہت مزیدار بنی تھی اور دوپہر کے کھانے کے ساتھ میں نے میٹھی چاول بھی کھائے۔ کیونکہ ہمارے پڑوس میں مجلس تھی تو انہوں نے مجلس سننے والوں میں چاول تقسیم کیے ۔اور گھروں میں بھی چاول بانٹے تو ہمارے گھر بھی چاول ائے۔ اور میں نے چاول کھائے تو دوپہر کا کھانا میں نے میٹھے چاول اور حلیم کے سالن تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔
دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑا ارام کیا ۔پھر اس کے بعد تقریبا سوا دو بجے میں نے ذاکر وسیم عباس بلوچ کی مجلس سنی۔ یہ مجلس میں نے اپنے موبائل پر سنی۔ جس کا موضوع تھا امام حسین کی شہادت۔ امام حسین دس محرم کو شہید ہوئے۔ میں نے مجلس تقریبا ادھا گھنٹہ سنی سوا دو سے لے کر پونے تین بجے تک ۔میں نے وسیم عباس بلوچ کی مجلس سنی۔ ذاکر وسیم عباس نے بہت سے مصائب سنائے ۔جس سے رونا اگیا ۔اور میں اندر ہی اندر غم حسین میں روتا رہا۔ کیونکہ جس طرح ظالموں نے امام حسین علیہ السلام پر ظلم کیے ۔ ظالموں نے ظلم کی انتہا کر دی۔ مجھے بہت دکھ ہوا ۔جب امام حسین علیہ السلام میدان کربلا میں ائے تو ظالموں نے حملہ کر دیا اور 700 کا لشکر دائیں طرف سے اور 700 کا لشکر بائیں طرف سے اگیا۔ لیکن امام حسین اسلام علیہ السلام نے جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا اور سب کو فناہ کر دیا۔ اس کے بعد دو ہزار کا لشکر اگیا۔ تو امام حسین علیہ السلام بہت بہادری سے لڑے اور ان کو بھی جہنم واصل کر دیا۔ جب ابن سعد نے اور یزید نے یہ سب دیکھا تو انہوں نے کہا کہ یہ نبی کا نواسہ ہے علی کا بیٹا ہے۔ اس طرح ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتےتو اس نے فوج کو کہا کہ اکٹھے ہو کر دور سے تیر پھینکو تو ظالم دور سے تیر مارنے لگ گئے ۔جب دور سے تیر برسائے گئے۔ تو امام حسین علیہ السلام کو تیر لگنے شروع ہو گئے۔ جب اپ کو تیر لگے تو اپ گھوڑے سے زمین پر گر گئے۔جب اپ گھوڑے سے گرے جس کے پاس تلوار تھی اس نے تلوار ماری جس کے پاس نیزہ تھا اپ کو نیزہ مارا اور جس کے پاس مارنے کو کچھ نہیں تھا اس نے پتھر اٹھا کے اپ کو مارے۔ کسی نے گرم ریت اٹھا کر امام حسین علیہ السلام کے زخموں پر پھینکی۔ لیکن امام حسین علیہ السلام نے پھر بھی صبر کا مظاہرہ کیا ۔اتنے میں غائب سے اواز ائی اے حسین بس تیرا خدا تجھ سے راضی ہو گیا تو اپنے امتحان میں کامیاب ہو گیا ۔تو امام حسین علیہ السلام نے اپنی تلوار روک لی۔ دس محرم کو امام حسین علیہ السلام نے جام شہادت نوش کیا۔ میرا سلام ہو امام حسین علیہ السلام پر جس نے اپنے بھائی بیٹے سب خاندان قربان کر کے کر دیا اور پھر بھی حق پر ڈٹے رہے۔ سلام ہو حسین علیہ السلام پر۔میرے حسین تجھے سلام۔
(سجدے سے کربلا کو بندگی مل گئی
صبر سے امت کو زندگی مل گئی
ایک چمن فاطمہ کا اجڑا
مگر سارے عالم کو زندگی مل گئی)
مجلس سننے کے بعد میں نے ارام کیا ۔اس کے بعد کچھ گھنٹوں بعد شام ہو گئی ۔تو شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو شام کا کھانا میں نے تندور کی روٹی اور دودھ کے ساتھ کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑی دیر چہل قدمی کی۔ تاکہ کھانا ہضم ہو جائے۔ اس کے بعد میں ارام سے سو گیا ہوں۔
یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G) |
---|
اللہ حافظ |
---|
وعلیکم السلام اللہ کا شکر بھائی جان میں بالکل ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں اپ بھی خیریت سے ہوں گے اپ کی پوسٹ پڑھ کر مجھے بہت غمزدہ ہو
گیا جو اپ نے😭😭😭 شہادت امام حسین علیہ السلام لکھی یقین جانیں یہ بہت دردناک ہے اور اپ نے ایک ایک واقعہ بہت اچھے طریقے سے بیان کیا جس کو میں بیان نہیں کر سکتا میرے پاس الفاظ 😭😭😭نہیں ہیں کہ میں اس واقعہ کو بیان کروں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
بھائی جان میری پوسٹ پڑھنے کا بہت شکریہ
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Greetings, you have been supported by @hindwhale account for your post. To know more about our community, you can visit our introduction post here. To contact us directly, please visit our discord channel.
Telegram ----- Discord
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit