The Diary Game: 17-082024 ( منڈی مویشیاں)

in hive-180106 •  4 months ago 
سلام دوستو

السلام علیکم دوستوں کیا حال ہے میں امید کرتا ہوں اپ سب
خیریت سے ہوں گے میں بھی ٹھیک ہوں الحمدللہ اور اپنی زندگی کے دن بہت ہی اچھے طریقے سے گزار رہا ہوں۔

Black and Yellow Illustrative Deer Animal Logo_20240823_203037_0000.png

تصویر کینوا سے بنائی ہے

دوستو گزشتہ ہفتے کے دن جب میں دودھ لینے شاپ پر گیا تو میں نے دیکھا کہ اڈے پر بہت سارے لوگ جمع ہیں اور رکشوں پر کافی سارے جانور بھی ہے اور ان کے مالک بھی وہاں کافی بحث و تکرار ہو رہا تھا میں نے جب پوچھا تو پتہ چلا کہ انہوں نے ہڑتال کی ہوئی ہے

IMG_20240817_102555.jpg

ہڑتال کی وجہ دوستو یہ تھی کہ جو بکھر میں منڈی ہوتی ہے وہاں کے ٹھیکے داروں نے لوٹ مچائی ہوئی ہے جو بھی اپنا جانور منڈی میں لے کے جاتا ہے چاہے اس کا بکے یا نہ بکے وہ ایک ہزار روپیہ ان ٹھیکے داروں میں کو جمع کراتا ہے اب دوستو اپ بتائیں جو غریب انسان پہلے ہی کسی مجبوری کی وجہ سے اپنا جانور نہیں جاتا ہے وہ ایک ہزار کہاں سے لے گا جس کا بکے بھی نہ۔۔

خیر میں وہاں سے دودھ لے کر واپس اگیا میں نے ناشتہ کیا اور پھر تھوڑی دیر بعد میں نے دیکھا تو وہاں پر اور مزید رش لگ گیا تھا اور اب رکشو اور ڈالوں سے لوگوں نے جانوروں کو نیچے اتار دیا تھا اور اب یہیں پر ہی منڈی لگ گئی تھی یہ میرے لیے بہت حیران کن بات تھی

IMG_20240817_102445.jpg

مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے جلدی سے تیاری کی اور پھر چلا گیا تقریبا میرے گھر سے تین سے چار منٹ کے فاصلے پر منڈی لگی ہوئی تھی میں وہاں پر گیا اور دیکھ کر رہا کہ لوگوں کا یہاں پر رویہ کیسا ہے اور کس طرح وہ خرید و فروخت کر رہے ہیں۔

IMG_20240817_102453.jpg

یہ بالکل میرے لیے سرپرائزنگ بات تھی اور ہم خوش بھی ہوئے کہ کافی سارے لوگ یہاں پر جمع ہیں ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی جانور کی منڈی یہاں بھی لگ سکتی ہے لیکن اللہ اور اب ہم سن رہے ہیں کہ ائندہ بھی یہی لگے گی کیونکہ بہت سارے لوگ بھتہ خوروں سے اور ٹھیکیداروں سے تنگ ا گئے ہیں اور وہ اتنے پیسے نہیں دینا چاہتے خواہ مخواہ کے جتنے وہ ان سے وصول کرتے ہیں

اب میں بتاتا ہوں کہ اس منڈی کا ہمیں کیا فائدہ ہوگا ہمارے اڈے کا کاروبار بہت زیادہ حد تک بڑھ جائے گا لوگ یہاں پر خرید و فروخت کرنے ائیں گے اور اس وجہ سے اس جگہ کا نام ہوگا اور چھینہ میری بستی پورے ضلع میں مشہور ہو جائے گی۔

IMG_20240817_102443.jpg

اس کے علاوہ بھی اگر دیکھیں تو ہمیں بہت اسانی ہے اگر ہم نے بھی کوئی جانور خریدنا ہوگا تو پاس کی منڈی سے جا کر خرید سکتے ہیں کہہ تو رہے ہیں کہ کل پھر یہیں پر منڈی لگے گی لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ عارضی ہو یا پھر اس کو بند کر دیا جائے۔

لیکن جب تک یہاں لگ رہی ہے تو ہمارے لیے غنیمت ہے میں کل بھی جاؤں گا اور انجوائے کروں گا کیونکہ مختلف قسم کے لوگوں سے مین جول میں انسان کی کچھ نہ کچھ حاصل کر لیتا ہے اور یہی چیزیں بہت کم اتی ہیں انسان کو ہر طرح کے انسان کے بارے میں پتہ ہونا چاہیے کہ کون کیسا ہے اور اس طرح کے ماحول میں لوگوں کا ایک دوسرے کے ساتھ رویہ کس طرح ہونا چاہیے یہ ساری چیزیں ہمیں ایک منڈی میں بہت ہی اسانی سے پتہ لگ سکتی ہیں

تصویریں میں نے اپنے موبائل سے بنائی تھیں

❤️ محبتوں کا شکریہ.



🌷نیک تمنائیں 🌷
🌷@aliabid01🌷
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

I read your post I like your post very much you have done very good photography and you went to the market I am very happy with your post.😍😍

Thank you so much dear ..

Ok😘

👍 Excellent my dear carry on your work.