السلام علیکم دوستوں کیا حال ہے. میں امید کرتا ہوں اپ سب
لوگ خیریت سے ہوں گے میں بالکل ٹھیک ہوں الحمدللہ اور اپنی زندگی کے دن گزار رہا ہوں اپ سب بتائیں کہ اپ سب کیسے ہیں؟.
دوستوں میں آپ کے ساتھ اپنے ایک ڈیرا اسماعیل خان کا سفر کا احوال شیئر کرنے لگا ہوں جس میں، میں اپ کو بتاؤں گا کہ میں نے وہاں پر کیا کیا اور کس کس سے ملا ہوں۔
دوستو میں نے یہ دن کچھ اس طرح گزارا |
---|
میں صبح سویرے اٹھا ناشتے کیا اور اس کے بعد میں نے ڈیرا اسماعیل خان جانے کے لیے تیاری کی اس کے فورا بعد جب میرا دوست اگیا تو پھر میں اس کے ساتھ بیٹھا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ہم لوگ روانہ ہو گئے ہم نے راستے میں پٹرول ڈلوایا اور ہماری منزل تقریبا ایک گھنٹے کی مسافت پر تھی۔
ہم آپس میں باتیں کرتے رہے اس وجہ سے ہمیں سفر کا اتنا پتہ نہیں چلا اور ہم جلد ہی ڈیرہ پل پر پہنچ گئے اور ہم اب ڈیرا اسماعیل خان داخل ہو رہے تھے۔اج ہم نے سوچا کہ ایک نیا راستہ لیں جس سے ہمیں یونیورسٹی پہنچنے میں تھوڑی آسانی ہوگی کیونکہ جو پہلے راستہ ہم لے کے جاتے ہیں وہ کافی لمبا پڑ جاتا تھا۔
یونیورسٹی میں، میں نے ٹیچنگ پریکٹس کے لیے حاضری لگوانی تھی میں وہاں پر گیا اور دو منٹ میں میرا کام ہو گیا۔ میں نے حاضری لگوائی اپنے نمبر لگوائے اور پھر میں واپس اگیا۔ میرا دوست کہہ رہا تھا کہ اتنا ہی کام تھا تو اتنی دور سے آنے کی کیا ضرورت تھی یہیں سے ہی کوئی کر دیتا لیکن کلرک کہہ رہا تھا کہ وہ یہ کام نہیں کر سکتا جب تک اسٹوڈنٹ خود نہ ائے۔
یونیورسٹی ویران تھی کوئی بھی نہیں تھا کیونکہ چھٹیاں ہیں اس وجہ سے سارے لوگ چھٹیوں پر تھے کوئی بھی سٹوڈنٹ ہمیں نظر نہیں ایا صرف عملہ بیٹھا ہوا تھا جو وہاں پر کام کرتا ہے۔
اس کے بعد ہم وہاں سے نکلے اور واپس ا رہے تھے تو واپسی پر مجھے ایک اپنا پرانا دوست جس کے ساتھ میں بی ایس میں پڑھتا تھا۔ اور اس کی ڈگری کے دوران ہی پولیس میں جاب ہو گئی تھی وہ ملا اور اس نے پھر ہمیں بٹھا دیا اور کہا کہ میں اپ کو چائے پلاتا ہوں۔ اور کافی دیر ہم اس کے ساتھ گپ شپ لگاتے رہے اس نے اپنی شادی اور دوسرے سارے احوال مجھے دیے اس سے مل کر مجھے بہت اچھا لگا۔
اس سے کافی دیر گپ شپ کرنے کے بعد پھر میں نکل پڑا پھر راستے میں ایک اور دوست کی کال ائی کہ ا اگر بھکر ائے ہوئے ہو تو مجھے مل جاؤ میں وہیں آیا ہوا ہی تھا اور میں اس کے گھر چلا گیا پھر وہاں پر جا کے اس کے ساتھ بھی کافی دیر بیٹھا رہا۔ اس نے پھر اپنے نزدیک کی شاپ پر ہمیں بریانی بھی کھلائی بریانی ٹھنڈی تھی اور اتنی مزے کی نہیں تھی۔ ہم سے کھائی بھی نہیں گئی لیکن اس کا خلوص اتنا تھا کہ پھر بھی ہم کھا گئے۔
اس دوست سے بھی کافی دیر گپ شپ کرنے کے بعد اب میں گھر کی طرف ا رہا تھا تو مجھے کزنز میسج کر رہے تھے کہ جلدی ائیں ہم نے جوس بنایا ہوا ہے۔ اور اپ کے لیے رکھا ہوا ہے میں کچھ تیزی سے باہر چلا رہا تھا اور پھر میں جب گھر پہنچا تو انہوں نے مجھے جوس دیا۔ میں نے وہ کیا اور ہمارے نزدیک ہی ایک ٹیوب ویل چلا ہوا تھا جہاں پر میں نہایا اور کچھ فریش ہو گیا اور ادھر گئی اور اس کے بعد پھر میں گھر جا کر سو گیا۔
کچھ دیر بعد سونے کے بعد بادل اگئے اور لائٹ چلی گئی اور پھر میں جب باہر ایا تو میں نے دیکھا کہ میرے کزنز ابھی تک وہیں پر ہے اور وہ گیم کھیل رہے ہیں تو میں ان کی گیم دیکھنے لگ گیا وہ کافی اچھی کھیلتے ہیں اور مجھے دیکھ کر بہت مزہ ایا۔
گیم میں اتنی اچھی ہوتی ہے کہ انسان اس کو اگر کھیلے تو اس کی صحت صحیح رہتی ہے لیکن ایسے گیم ہے جہاں پر انسان بیٹھا رہے اور صرف وقت برباد ہوتا ہے تو اس سے انسان کو اتنا اپ کرنا چاہیے۔
میرا یہ دن اپنے دوستوں سے ملنے اور اپنے کزنز کے ساتھ گزارنے کی وجہ سے بہت شاندار رہا میں اس کو بس یاد رکھوں گا کیونکہ کافی ٹائم بعد مجھے وہ دوست ملے جو میرے یونیورسٹی کے ساتھی تھے۔
بے شک دوستوں کے ساتھ ملنے سے انسان کو دلی سکون ملتا ہے اور انسان کی پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں میں نے ان کے ساتھ ملتے ہوئے کافی چیزیں ڈسکس کی وہ بھی بہت سارے ان لائن کام کر رہے تھے کیونکہ ہمارے ملک میں اس طرح کے حالات بنے ہوئے ہیں کہ یہاں پر فزیکل جاب وغیرہ ملنا کسی غنیمت سے کم نہیں ہے اور بہت ہی قسمت والے کو بہت بڑی محنت کے بعد وہ ملتی ہے۔
ساری تصویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی ہیں |
---|
شکریہ دوستو❤️.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Yes, I hope you will be better. I just played your diary game. I like your diary game very much. Best of luck.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit