Betterlife The Diary Game 🌹|| 31- 7- 2022 || #Club5050 || By @hammad44

in hive-180106 •  2 years ago 

اسٹیم اٹ کلچر
کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_2022731204912376.png

IMG_20220413_185918.png

دوستو میں اج ایک بار پھر آپ لوگوں کے ساتھ اپنا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میں آج صبح چھ بجے اٹھا آج میں بھائی کے ساتھ گاؤں نہیں گیا کام کاج کے لیے میں نے چھٹی کی تو بھائی نے سامان لوڈ کیا اور گھر آ کر گھوڑا گاڑی مجھے دے دی تو میں سامان بیچنے کے لیے روانہ ہو گیا میں ساتھ والے شہر پہنچا جو کہ دو تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے وہاں ایک جگہ گیا تو مجھے ایک آدمی نے موبائل دیا اس کا ٹچ سکرین ٹوٹا ہوا تھا اس نے کہا کہ نیا لگا کر لیتے انا میں شام کو آپ کے گھر سے اٹھا لوں گا اس کے بعد میں نے ایک اور جگہ پر سامان اتارا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا

گھر پہنچنے کے بعد میں نے اپنی باجرے کی فصل کو سپرے کرنے جاناں تھا تو میں نے دو چھوٹے پلاسٹک والے ڈرم ڈرم لیئے انہیں اپس میں باندھ کر موٹر سائیکل پر رکھ دیا اس کے بعد موٹر چلا کر ان میں پانی بھرا اور سپرے اٹھائی قریبی ایک دوکان پر چلا گیا وہاں سے سپرے والی ٹینکی لی وہاں سے کرائیہ پر ملتیں ہیں اس کے بعد میں گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا گاؤں پہ
پہنچا پانی والے ڈرام اتارے اور مقدار کے مطابق دوا ٹینکی میں ڈال کر شروع گیا میں نے کچھ دیر لگائی اور سپرے کر لی پھر سامان سمیٹا اور گھر کی طرف واپس آ گیا گھر پہنچنے کے بعد میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا کیونکہ میں لیٹ ہو رہا تھا دوکان پر بھی جاناں تھا تو میں نے اپنے مرغوں کو کھلایا پلایا اتنے میں میرے استاد محترم آئے دیکھا تو میں ابھی تک تیار نہیں ہوا تھا وہ چلے گئے اور کہا کہ تم بڑے بھائی کے ساتھ آ جاناں

تو میں نے تیاری کی اور مجھے بھوک لگ رہی تھی تو میں نے کچھ فروٹ کھایا اور پھر میں نے دیکھا تو میرا کزن ابھی لیٹ تھا اس کی چھوٹی بیٹی کی طبیعت خراب تھی اور وہ گیا ڈاکٹر لے کر ایا تو میں گھر کی طرف ایا میں نے سوچا کہ لیٹ تو ویسے بھی ہو گیا ہوں تو دوپہر کا کھانا بھی گھر سے کھا کر چلتا ہوں میں نے کھانا کھایا اور پھر کزن کے انتظار میں بیٹھ گیا مگر اس کی بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہو رہی تھی تو میں نے اپنے ایک دوست کو فون کیا اور اس کہا کہ مجھے لے جاؤ وہ کہنے لگا ہماری طرف بارش شروع ہے بارش رکنے کے بعد لے جاؤ گا تھوڑی دیر گزری تھی کہ ہماری طرف بھی بارش شروع ہوگئی اور تھوڑی دیر تک بارش شروع رہی اس کے بعد میرے بڑے بھائی کے مہمان آئے ہوئے تھے تو ان کے لیے کھانا بنا ہوا تھا مجھے بھائی نے کہا کہ کھانا لے آؤ انہیں کھانا دیا اتنے میں میرا دوست مجھے لینے کے لیے آ گیا تو ہم روانہ ہو گئے

راستے میں گئے تو مجھے میرے دوست نے کہا کہ میں ایک نیا مرغا لے کر ایا ہوں وہ دیکھنا کیسا ہے تو دوکان پر جاتے وقت اس کا مرغا دیکھا اور پھر وہ مجھے رابی سینٹر تک چھوڑ آیا میں دوکان پر پہنچا تو میرا استاد محترم کام میں مصروف تھا موبائل ٹھیک کر رہا تھا ہمارے پاس کافی دنوں سے اپنے علاقے کے ایک آدمی کا موبائل پڑا ہوا تھا جو کہ بلکل ڈیڈ تھا تو تھوڑی دیر استاد محترم نے اس پر کام کیا اور پھر مجھے کہا کہ تم بیٹھو میں کھانا کھانے چلتا ہوں وہ چلے گئے تو میں نے ایک موبائل کا یونٹ لگانا تھا مگر میں اس کی قیمت کا پتا کرنے چلا گیا پتا کر کے واپس دوکان پر آ کر بیٹھ گیا

IMG_20220731_144731.jpg

کے چند لوگ آئے ان کے پاس دو موبائل تھے دونوں میں پانی گیا ہوا تھا تو میرا استاد کھانا کھانے کے لیے گیا ہوا تھا میں نے انہیں کہا کہ تھوڑی دیر بعد آ جاناں جب استاد محترم واپس آئے میں نے انہیں دونوں موبائل دکھائے اتنے میں وہ لوگ بھی پہنچ گئے تو انہوں نے کہا کہ ہمیں دونوں موبائل ٹھیک کر دیں پہلے ایک نوکیا کمپنی کا موبائل تھا میں نے اسے اوپن کیا تو استاد محترم نے ٹھیک کر دیا اور پھر ایک کیپڈ فون بھی دیا تھا ان لوگوں نے جس کے بٹن ٹھیک کام نہیں کر رہے تھے مجھے کہا کہ تم اسے ٹھیک کر دو میں نے اسے اوپن کیا اور استاد محترم دوسرا موبائل ٹھیک کر رہے تھے

ایک اور پشتون ایا اس کے موبائل کی ایل سی ڈی ٹوٹی ہوئی تھی تو ہم نے اسے کا ٹائم دیا وہ چلا گیا ہم نے ان لوگوں کو موبائل ٹھیک کر کے دیئے اور پھر چائے والا چائے لے کر آ گیا تو ہم نے چائے پی اس کے بعد میں اس پشتون والے موبائل کی ایل سی ڈی لینے کے لیے چلا گیا کیونکہ اپنے پاس ایک پڑی تھی جو میچ نہیں کر رہی تھی تو سپیئر پارٹس کی دوکان پر گیا وہاں سے بھی ایل سی ڈی نہیں ملی تو موسم خراب ہو رہا تھا ہم گھر کی طرف روانہ ہو رہے تھے کہ ایک بزرگ آئے انہوں نے ایک ٹیبلیٹ دیا تھا وہ ہم نے ٹھیک کر کے دیا تھا مگر اس نے کہا کہ ابھی بھی ان آف ہونے لگتا ہے پھر کچھ وقت اس کے لیے لیٹ ہو گئے اسے ٹھیک کرنے کے بعد ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے چلتے وقت میں نے ایک لیا اور اپنی دوکان بند تھی دوست کے پاس رکھ دیا

اس کے بعد ہم گھر واپس آ گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا اس کے بعد میں اٹھا میرے بھائی باہر بیٹھے ہوئے تھے میں بھی کچھ دیر بھائیوں کے ساتھ بیٹھا رہا اور پھر میں نے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں دانے ڈالے اس کے بعد میں نے موٹر سائیکل لی اور اپنے ایک کزن کے طرف چلا گیا وہاں پہنچا تو اس کے مہمان آئے ہوئے تھے مجھے بیٹھنے میں مزہ نہیں آیا میں نے ایک دوست کو کال کی اس کا گھر بھی وہیں قریب میں ہے اور کچھ دیر اس کے ساتھ بیٹھا رہا جب شام کی اذان کا وقت ہوا تو موسم بہت زیادہ خراب ہو گیا آسمان پر کالے رنگ کے بادل چھا گئے اور ہلکی پھلکی بارش شروع ہوگئی تو میں گھر کی طرف واپس آیا گھر پہنچنے کے بعد کھانا کھایا اور پھر ایک دوست کو فون کیا باتیں کرتے کرتے تقریباً آدھا گھنٹا گزر گیا اور میں میں نے فون بند کیا یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات

IMG_20220731_204116.jpg

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Beautiful photographs ♥️

Shukria ma'am 😊

Hi, @hammad44

Thank you so much for sharing your post at #steemit-culture community. We are extremely happy to see your post.

Steemexclusive
Plagiarism Free
Bit Bot Free
Club Status#club5050
Verified User
Voting CSI?
Rating8/10

very good activity guys

Shukria