My Memorable Picnic || With Friends 💞

in hive-180106 •  last year 

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

GridArt_20230724_064953964.jpg

اج میں نے ایک مقابلہ دیکھا جو کہ اس کمیونٹی کے ایک عہدیدار نے مقابلہ شیئر کیا اور سب لوگوں کو دعوت دی کہ اس میں شرکت کریں تو میں نے سوچا کہ میں کچھ میموریز کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لے لیتا ہوں کیونکہ ایک اچھا مقابلہ ہے جب میں نے اپنے موبائل کی گیلری سے تصویریں نکالیں تو مجھے گزرے ہوئے ان دنوں کی یاد آ گئی جب بہت سارے دوست اکٹھے ہوا کرتے تھے اور جب ہم کہیں سیرو تفریح پر جاتے تو رونقیں ہوا کرتی تھی ہم انجوائے کرتے بہت مزہ آتا اسی طرح کا ایک سفر ہم نے کیا تھا 2021۔ میں اس وقت ہم کچھ دوست تھے اور ہم گئے کلر کہار اور ساتھ میں کھنڈوعہ جھیل کی طرف ہمارا یہ سفر بہت یاد گار ہے

IMG_20230724_053428.jpg

IMG_20230724_053353.jpg

IMG_20230724_053326.jpg

IMG_20230724_053252.jpg

اس وقت ہم چھ دوست تھے اور ہم یہاں سے روانہ ہوئے تقریباً دن بارہ بجے کا وقت تھا اور جمعہ کا دن ہم نے سفر شروع کیا اور چلتے گئے راستے میں ایک جگہ ہم نے نماز ظہر ادا کی اور پھر سفر شروع کر دیا ہم نے تقریباً 155. کلو میٹر کا سفر تہ کرنے کے بعد ہم کلر کہار پہنچ گئے وہاں ہم نے تھوڑی دیر گزری کچھ کھایا پیا اس کے بعد ہم نے وہاں کہ میوزیم کا وزٹ کیا وہاں پر ہزاروں سال پرانی چیزیں دیکھیں اور پھر ہم نے وہاں سے کھنڈوعہ جھیل کا سفر شروع کر دیا جو کہ وہاں سے تقریباً بیس پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے تو ہم چلتے چلتے وہاں پہنچے پہاڑی علاقہ تھا ہم نے ایک جگہ سواریاں کھڑی کیں اور وہاں سے جھیل کی طرف پیدل چل کر جا سکتے تھے کیونکہ سواری ایک جگہ

IMG_20230724_053559.jpg

IMG_20230724_053540.jpg

IMG_20230724_053525.jpg

IMG_20230724_053508.jpg

رک جاتی اور وہاں سے پیدل چل کر لوگ جھیل پر جاتے تو ہم بھی روانہ ہو گئے چلتے چلتے تقریباً آدھے گھنٹے کا سفر بنتا تھا جو ہم نے پیدل تہ کیا اور پھر جا کر پہاڑ کی بلکل تہہ میں یہ جھیل واقع تھی جو کہ ایک بہت ہی خوبصورت جگہ تھی اور وہاں پر سینکڑوں افراد موجود تھے مرد و عورت جو کہ لوگ سیر کرنے کے لیے آئے ہوئے تھے تو ہم بھی وہاں پہنچے کچھ دیر بیٹھے رہے اس کے بعد نہائے نہانے کے بعد پھر ہم واپس روانہ ہوئے اب جو واپسی پر چڑھائی کا سفر تھا یہ کافی مشکل تھا تو ہم بالآخر واپس آ گئے ہم نے کافی انجوائے کیا اور پھر ہم وہاں سے واپس روانہ ہو گئے جں ہم کلر کہار کے قریب پہنچے تو شام کا وقت تھا اور بھوک بھی بہت لگی ہوئی تھی پہاڑ پر چڑھنے کی وجہ سے

IMG_20230724_053725.jpg

IMG_20230724_053650.jpg

IMG_20230724_053631.jpg

IMG_20230724_053611.jpg

تو ہم نے سفر جاری رکھا اور جب ہم تلہ گنگ کے قریب پہنچے تو وہاں ایک جگہ پر رکے وہاں بیٹھ کر ہم نے کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد ہم پھر سے روانہ ہو گئے سفر بہت زیادہ تھا ہم کافی تھک گئے لیکن بہت خوبصورت علاقہ تھا اور وہاں جھیل کے قریب ایک اٹا چکی لگی ہوئی تھی جو کہ لوگ کہہ رہے تھے یہ پانی پر چلتی ہے ہم تو وہاں نہیں جا سکے کیونکہ راستہ بند تھا اور لوگ کہہ رہے تھے کہ یہاں پر بہت سے جنگلی جانور بھی موجود ہے شیر اور چیتے بھی دیکھے گئے ہیں اس پہاڑ میں خیر ہم واپس آ گئے تقریباً رات ایک بجے کا وقت تھا جب میں گھر واپس آیا اور اس کے بعد ہم سب دوست ایک ساتھ کہیں نہیں گئے کیونکہ اب سب دوست اپنی اپنی زمہ داری میں مصروف ہیں

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@kunwal
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...