دوستو میں ایک بار پھر آپ لوگوں کے ساتھ اپنا کل کا گزرا ہوا دن شیئر کرنے کے لیے حاضر ہوں میں آج صبح جب اٹھا تو آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ ابھی بارش ہونے والی ہے تو میں گھر سے باہر نکلا کھلی ہوا میں تھوڑی ہی دیر میں بارش شروع ہوگئی اور کافی دیر تک بارش لگی رہی تو میں اٹھا موٹر سائیکل لی اپنے چھوٹے کزن کو ساتھ لے کر بارش انجوائے کرنے کے لیے گھر سے تھوڑی دور چلے گئے جہاں پر ہم کھڑے تھے سارے شہر کا پانی اسی گلی سے جا رہا تھا اور بہت تیزی سے جا رہا تھا تھوڑی دیر ہم بارش انجوائے کرتے ریے اس کے بعد گھر واپس آئے تو میں مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا کیونکہ اب بارش رک چکی تھی تو میں نے مرغوں کے لیے آٹا بنایا اور اس میں چار قسم کی دوا شامل کی کیونکہ بیماری اب حملہ کر رہی ہے تو اس لیے میں نے آٹے میں دوا ملا کر مرغوں کو کھلایا پلایا ان کی دیکھ بھال کی اور پھر تھوڑی دیر بعد اپنے استاد محترم کے پاس پہنچا تو اس نے کہا کہ جلدی سے تیار ہو جاؤ دوکان پر چلیں تو میں گھر واپس آیا تیاری کی اور ہم دوکان کی طرف روانہ ہو گئے تھوڑی دیر سفر تے کرنے کے بعد کیونکہ ہمارا تقریباً سترہ اٹھارہ کلو میٹر کا سفر بن جاتا ہے دوکان تک تو ہم راستے میں جا رہے تھے ایک نمکو شاپ پر استاد محترم نے بریک لگائی اور کہا کہ سموسے کھا کر چلتے ہیں تو ہم نے وہاں بیٹھ کر سموسے کھائے اور تھوڑی دیر بعد دوکان پر پینچ گئے تو ہم نے کام شروع کر دیا موبائل ٹھیک کرنے بیٹھ گئے تو اوپر سے ایک پشتون ایا اس کے موبائل کا چارجنگ جیک اور ساتھ میں ہینڈ فری جیک دونوں خراب تھے تو میں نے اسے اوپن کیا پھر ہم نے اس کا مسلہ ٹھیک کرنے کے بعد اسے رکھ دیا اور ایک پشتون کا موبائل پڑا ہوا تھا وہ عید سے پہلے دے کر گیا تھا میرے استاد نے اسے اٹھایا ٹھیک کرنے بیٹھ گئے اس کا چارجنگ کا مسلہ تھا وہ چارجنگ نہیں کرتا تھا تو کافی وقت لیا اس نے مگر وہ ٹھیک نہیں ہوا تو پھر ایک نوکیا کمپنی کا پرانا ماڈل تھا دو لوگ باپ اور بیٹا موبائل دینے کے لیے آئے تو ہم نے ان سے کچھ وقت مانگا انہوں نے کہا کہ ہم نے بازار جاناں ہے واپسی پر لیتے جائیں گے اسی طرح ابھی بہت کام پڑا تھا کہ ایک اور آدمی آئے ان کے پاس بھی نوکیا کمپنی کا ایک کیپیڈ فون تھا اور اس کے چند بٹن کام نہیں کر رہے تھے تو اس آدمی نے بھی کہا کہ میرے ساتھ میرے گھر والے ہیں اور ہم نے بازار جاناں ہے میں ایک دو گھنٹے تک واپس آ جاؤں گا اور موبائل اٹھا لوں گا ہم اس کا موبائل ٹھیک کر رہے تھے کہ بجلی چلی گئی اور پھر کافی دیر بعد بجلی آئی تو اس موبائل نے بھی بہت وقت لیا ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا اس کے بعد اج دوپہر کا کھانا کھانے بھی نہیں جا سکے کیونکہ وقت نہیں ملا تو میرے پاس میرا ایک دوست آیا اس نے کہا کہ فلاح ماڈل فون مجھے یوز میں چاہیے تو قریبی ایک دوکان پر وہ فون پڑا تھا میں نے وہاں سے اسے دلا دیا تو اب ایک آدمی کا موبائل کافی دنوں سے پڑا ہوا تھا اس کا یونٹ نہیں مل رہا تھا تو قریبی ایک اور مارکیٹ میں ایک آدمی سے میں رابطے کیا تو اس نے بتایا کہ مل جائے گا میں اس کی دوکان پر چلا گیا وہ کسی کام سے گیا ہوا تھا تھوڑی دیر بعد واپس آیا جب موبائل چیک کیا تو اس کی بیٹری میں ڈیڈ تھی اب اس کے پاس نئی بیٹری نہیں تھی تو میں پھر واپس دوکان پر آ گیا دوکان پر پہنچا تو ایک رشتے دار بیٹھا ہوا تھا اس اس نے موبائل استاد محترم کو ٹھیک کرنے کے لیے دیا میں نے اسے کی کچھ خدمت کی اس کے بعد ان کا موبائل ٹھیک ہوا تو انہیں دے دیا اس کے بعد استاد ایک موبائل لے کر دوکان سے نکل گئے اور مجھے کہا کہ تم بیٹھو میں آیا وہ موبائل ٹھیک کرتے کرتے کافی لیٹ ہو گئے میں ان کے انتظار میں بیٹھا تھا کیونکہ ہم پہلے چھ بجے کے قریب گھر واپس آ جاتے ہیں میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کرنی ہوتی ہے مگر آج ہم بہت لیٹ ہو گئے وہ موبائل ٹھیک کیا اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گئے جب گھر پہنچے تو میں نے شام کا کھانا کھایا اور پھر آرام کیا کیونکہ میں اج بہت تھکا ہوا تھا Special Thanks @vvarishayy
کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے
Hammad Khan
@suboohi
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Regards,
You make a very good and attractive post.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Bhai bohat achi post ki apny keep promoting our language at international level.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank you very much my sister you visited my post and liked the post
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Good and interesting post dear
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thanks 😊
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit