The Diary Game 🌹|| 2- 7- 2022 || #Club75 || By @hammad44

in hive-180106 •  3 years ago 

میرے اسٹیم اٹ کلچر کے تمام بہن بھائیوں کو میری طرف سے سلام امید کرتا ہوں سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور بہت اچھے ہونگے میں آج ایک بار پھر آپ لوگوں کے پاس حاضر ہوں اور میں اپنا گزرا ہوا دن اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے جا رہا ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_202272225959976.png

IMG_20220413_185918.png

آج صبح ازان فجر کے وقت مجھے میرے بڑے بھائی نے اٹھایا تو ہم نے گھوڑا گاڑی لی اور گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے کچھ دیر بعد ہم گاؤں پہنچتے ہیں تو ہم کام میں مصروف ہو گئے گرمی بہت زیادہ تھی لیکن کچھ دیر کام کاج کیا محنت مزدوری کی اس کے بعد میرا بھائی سامان لے کر دوسرے شہر کی طرف چلا گیا اور میں وہاں سے پیدل گھر کی طرف روانہ ہو گیا سفر تو بہت سارا تھا مگر میں پیدل چلتا ہوں کیونکہ صحت بھی ٹھیک رہتی ہے اور تو تقریباً آدھا گھنٹا چلنے کے بعد میں گھر واپس آیا تو کچھ دیر تک موبائل استعمال کرتا رہا اور پھر میں مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا انہیں کھلایا پلایا اور باہر رکھے ہوئے مرغوں کے پنجرے اُٹھائے اور اندر بند کیا

IMG_20220702_073458.jpg

اور جب میں نے کام مکمل کیا تو میں نے موٹر سائیکل لی اور حمام کے پاس چلا گیا میں نے بال بھی کٹوانے تھے اور شیو بھی بنوانی تھی تو اس کا پاس ایک آدمی پہلے تھا اس کے بعد میرا نمبر تھا تو وہیں قریب میں میں نے اپنے ایک دوست سے موبائل کی قسط وصول کرنی تھی میں نے اسے موبائل دلا تھا قسطوں پر اگے موبائل دینے والے بھی میرے دوست ان سے لیا تو میں وہاں پہنچا تو میرا دوست اپنے پودوں اور پھولوں کو پانی دے رہا تھا میں تھوڑی دیر تک وہاں بیٹھا رہا اس کے بعد میں نے پیسے لیئے اور واپس حمام کے آ گیا تو میں نے بال کٹوائے شیو بنوائی اور پھر جلدی سے گھر واپس آیا کیونکہ میں نے دوکان پر بھی جاناں تھا

IMG_20220702_082447.jpg

جب میں گھر آیا تو اس وقت میرا استاد محترم تیار ہو رہا تھا مجھے بھی کہا کہ جلدی سے تیار ہو جاؤ پھر چلیں تو میں گھر چلا گیا جلدی سے نہایا اور پھر روانہ ہو گئے راستے میں ایک جگہ ہمارے پیر بھائی ہیں وہ بہت اچھے سموسے بناتے ہیں تو استاد محترم نے کہا کہ سموسے کھا کر چلتے ہیں تو ہم نے سموسے پکوڑے کھائے اور پھر دوکان کی طرف روانہ ہو گئے دوکان پر پہنچے کے بعد ہم کام میں مصروف ہو گئے موبائل ٹھیک کرنے بیٹھ گئے

سب سے پہلے ایک موبائل جمعرات کے دن ہمارے وہیں قریب کا ایک دوکاندار دے گیا تھا وہ ٹھیک کیا اس کے بعد بجلی چلی گئی اور پھر جب بجلی آئی تو میرے استاد محترم کا ایک جاننے والا موبائل دے گیا تھا جو کہ کیو کمپنی کے پرانے موبائل تھے اور دونوں کو چارجنگ جیک لگانا تھا ہم ایک موبائل ان کو ٹھیک کر کے دے دیا اور دوسرا ایک دو دن بعد لے جانے کو کہا اس کے بعد اسی طرح کے کچھ موبائل ٹھیک کیئے اور پھر میں تھوڑی دیر تک اپنے دوستوں کی دوکان پر چلا گیا گپ شپ کی اور چائے بھی ایک ساتھ بیٹھ کر پی

IMG_20220702_111536.jpg

اس کے بعد میں نے اپنے ایک دوست کے لیے چارجر لے کر انا تھا مجھے ایک دوست صبح سے فون کر رہا تھا کہ میرے لیئے چارجر لیتے انا وہ لیا اس کے بعد پھر تھوڑی دیر کام کیا میرا اپنا ایک سیمسنگ کمپنی کا موبائل خراب ہو گیا تھا وہ استاد محترم نے ٹھیک کر کے دیا اور مجھے کہا کہ جا کر فلاح موبائل لے آؤ ایک آدمی کے لیئے لے کر جاناں ہے تو میں موبائل لے کر ایا تھوڑی دیر بعد ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے راستے میں اپنے دوست کو چارجر دینے کے بعد ہم شام کے وقت گھر پہنچنے تو اس وقت شام کا کھانا تیار تھا

IMG_20220702_175556.jpg

تو میں نے کھانا کھایا اور میرا ایک کزن آ گیا ہم نے کہیں جاناں تھا تو میں نے کہا کہ میں مرغوں کی دیکھ بھال کر لوں تو میں نے مرغوں کو باہر ٹھنڈی ہوا میں بند کیا ان کے پنجرے باہر رکھ دیئے اور پھر چل پڑے تھوڑی دیر بعد ایک جگہ پہنچے تو وہاں سے میرے کزن نے کچھ پیسے لیئے اور پھر ہم وہی پیسے ایک اور آدمی کو دینے گئے اس کے بعد ہم میرے گھر آئے یہاں میرا ایک اور کزن بیٹھا ہوا تھا جو کافی دیر سے مجھے فون کر رہا تھا کہ کھوئے والی بوتل پینے چلیں تو اسے ساتھ لیا بوتل پی پھر کچھ دیر تک گپ شپ کی اس کے بعد میرا کزن ہمیں گھر چھوڑ گیا یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات

IMG_20220702_191704.jpg

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Thank you for sharing your quality post with us.

Plagiarism FreeYes
Club#club75
SteemexclusiveYes
Bit Bot FreeYes

Your post has been supported by the team industrious seven! Handled by vvarishayy

Thank you so much for supporting 🥰

Good work bro keep it up.

Shukria 😊

welcome