By @muniba12 اپ کی صحت اور خوبصورتی

in hive-180106 •  2 years ago  (edited)

اسلام و علیکم!
**کیا حال ہے پیارے دوستو اللہ تعالی اپ کو صحت اور ںتندرستی والی لمبی زندگی اور ڈھیروں خوشیاں عطا کرے میرا اج کا موضوع ہے اپ کی صحت اور خوبصورتی.تو چلیں شروع کرتی ہوں.اور ہاں اج اردو زبان میں پہلی بار پوسٹ کر رہی ہوں امید ہے اپ پسند کریں گے

How-to-Make-a-Photo-Collage-on-the-iPhone-XR.jpg

صحت و خوبصورتی ٹپس

صحت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے چند ٹپس درج ذیل ہیں:

صحتمند خوراک

آپ اپنی خوراک میں صحتمند غذااپنائیں جو مختلف غذائی عناصر کو فراہم کرتی ہو۔ پھل اور سبزیاں ، گوشت ، مچھلی ، انڈے ، دالیں ، سلاد ، اور پروٹین وا لی چیزیں شامل کریں۔

508i2o5g_fruits-veggies_625x300_23_March_20.jpg

روزمرہ کی ورزش

کم از کم 30 منٹ کی روزمرہ کی ورزش کریں۔ چلنا ، دوڑنا ، سوئمنگ ، یوگا یا کسی بھی ایسی ورزش کو اپنایں جو آپ کو فٹ اور اپ کے پٹھوں کو مظبوط کرے ۔ ورزش اپ کو فریش رکھے گی اور خوبصورت جسم کی نشوونما دے گی۔

HealthBenefitsFitness.png

اچھی نیند

اچھی نیند لیں کیونکہ یہ صحت اور خوبصورتی کے لئے بہت اہم ہے۔ رات کو کم سےکم-8 گھنٹے کی نیند لیں۔ یاد رکھیں رات اللہ نے سونے کے لیے بنائ ہے اور دن اپنے فراءض پورے کرنے کے لیے.رات کی نیند ہی آپ کو صحت اور خوبصورت جلد دیتی ہے

Top-10-Delicious-Fruit-Juices-Perfect-for-Summer-Time.jpg

پانی اور مشروبات

روزانہ کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی پیں۔ یہ آپ کے جسم کو مناسب طریقے سے نشونما دے گا اور جلد کو تروتازہ رکھے گا.فریش جوس لیں پودینے کا جوس اپ کے کلر کو نکھارے گا اور جلد بھی نرم و ملاءم کرے گا.
صحت اور خوبصورتی کے لئے مناسب غذائیت بہت ضروری ہے۔ پروٹین ، سبزیاں اور پھلوں کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔ بہتر ہوگا کہ غیر صحت بخش اشیا ء جیسے چیز برگر اور فرائیڈ فوڈز سے پرہیز کریں۔

خوش رہیں

سٹریس اور پریشانی سے بچیں خوش رہیں دوستو کے ساتھ انجواے کریں یاد رکھیں اللہ تعالی نے جو اپ کے نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ اپ کو مل کے رہے گا اس لیے سوچنا چھوڑیں اور خوش رہیں سوچیں اپ کی صحت اور خوبصورتی دونوں کو برباد کر دیں گی بس خوش رہیں

depositphotos_230330330-stock-photo-selfie-best-friends-bunch-young.jpg

جلد کی دیکھ بھال

اپنی جلد کی صحت کا خیال رکھنا اہم ہے۔ روزانہ جلد کی صفائی کریں، مناسب سکرب اور کلینزر کا استعمال کریں اور خشکی سے بچنے کیلئے کسی اچھی پروڈکٹس یعنی کریم یا لوشن لگائییں

overdoing-skincare-today-main-190509.jpg

مناسب میک اپ

اپنے چہرے کو میک اپ کرتے وقت اچھی اور میعاری کمپنی کا ضرورت کے مطابق میک اپ استعمال کریں۔ جلد کی کیفیت کو بہتر بنانے کیلئے فیس ماسک لگایا کریں .موسم کے حساب سے دہی اور بیسن کا ماسک بہت اچھا رہتا ہے .ٹماٹر اپ کے فیس کے لیے بہترین سکرب کا کام کرتا ہے
ناخن اور بال

اپنے بالوں، ناخنوں کی بھی دیکھ بھال کریں اپنے بالو ں میں سرسوں کے یا ناریل کے تیل کی مالش کریں اس سے اپ کے بال خشکی سکری سے محفوظ رہیں گے اور لمبے گھنے بھی ہوں گے.ناخنوں کو لیموں اور کسٹراءل سے مساج کریں ناخنوں میں چمک آے گی اور نشونما بھی ہو گی

تو ساتھیو آج کی پوسٹ کا اختتام کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کے آپ پسند کریں گےاور مجھے سپورٹ بھی کریں گے. اللہ آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اگلی پوسٹ پے پھر ملیں گے اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا

اللہ حافظ

Reguard
@Muniba12

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...