Weekly Contest - Best Diary Game | Daily routine

in hive-180106 •  13 days ago 

السلام و علیکم
کیسے ہیں آپ سب امید کرتی ہوں کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے اور میں بھی بالکل ٹھیک ہوں.

IMG_20250106_003929.jpg

آج کے دن کا آغاز بہت ہی سرد ہوا ہے. نہ جانے کیوں سب کو سردیاں اچھی لگتی ہیں مجھے تو بالکل بھی اچھی نہیں لگتی. میں کچھ زیادہ ہی سردی کو محسوس کرتی ہوں اور سردی میں تو بالکل بھی کام کرنے کو دل نہیں کرتا-پہلے سردیاں اتی تھی تو ہم ہیٹر آن کر لیتے تھے لیکن ہماری بد قسمتی کے پہلے بجلی مہنگی ہوئی اور اب گیس بھی مہنگی ہو گئی. مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ اب تو بس نئی نویلی دلہن کی طرح منہ دکھانے آتی ہے اور منہ دکھائی میں اتنا مہنگا بل پکڑا کےجاتی ہے.
تو چلیں بجلی اور گیس سے تھوڑا آگے بڑھتے ہیں.
آج جیسے ہی گھر سے باہر نکلی تو دیکھا کہ دھند بہت زیادہ تھی اور سوچا تھا کہ مستری اور مزدور کے آنے سے پہلے میں اپنا نیا گھر دیکھ آؤں جو کہ ابھی انڈر کنسٹرکشن ہے.
ابھی باہر کا ویو ہی دیکھ رہی تھی کہ وہ آگئے اور مجھے مجبورا گھر واپس آنا پڑا لیکن واپس آتے آتے میں نے ایک تصویر کھینچی.

IMG_20250103_195227.jpg

ہمارے گھر کے باہر بجلی کی اتنی زیادہ تارے تھی تاروں کا جھرمٹ بدصورتی کے ساتھ ساتھ خوف میں بھی مبتلا کر رہا تھا. کیونکہ میرے چاچو کی ڈیتھ کرنٹ لگنے سے ہوئی تھی. ان کی اس اچانک ڈیتھ نے سب کو خوف میں مبتلا کر دیا تھا. بجلی کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے لوگوں کی سیفٹی اور بہتری کے لیے انڈر گراؤنڈ وائرنگ ہونی چاہیے لیکن اب حکومت کا دھیان اس طرف کون کروائے. یہ نہ ہو کہ حکومت کو غصہ آ جائے اور وہ اتنی زیادہ تاروں کے نقصانات کی وجہ سے لائٹ ہی نہ بند کر دیں. ( Just kidding )
چلیں اپنے کام کی طرف واپس آتے ہیں. آج ہم نے ساگ پکایا تھا. جو کہ گرما گرم روٹی کے ساتھ کھانے کا بہت مزہ آیا.

IMG_20250105_181644.jpg

آج بہت سے کام تھے اس لیے پکچرز لینے کا وقت نہیں ملا. کھانے سے فارغ ہو کر کپڑے واش کیے. گھر کی صفائی کی جہاں ہم ابھی رہائش پذیر ہیں. جب شام ہوئی تو حویلی سے دودھ آگیا. ہماری ایک حویلی ہے جہاں پر ہم نے بہت ساری گائیں اور بھینسیں رکھی ہوئی ہیں. حویلی کا وزٹ آپ کو میں پھر کبھی کرواؤں گی.

IMG_20250104_171643.jpg

ہماری حویلی سے بڑے برتنوں میں دودھ آتا ہے. لوگ ہمارے گھر سے فریش دودھ لے کے جاتے ہیں. پہلے ہم اسے ایک باریک کپڑے سے چھانتے ہیں تاکہ اگر کسی قسم کے کوئی ذرات وغیرہ دودھ میں ہیں تو وہ نکل جائیں.دودھ کی جھاگ چیک کریں ذرا.

IMG20250104170858.jpg

اس کے بعد ہم خود بھی گھر میں دودھ بوائل کرتے ہیں. دودھ بوائل کرنے کے بعد جیسے ہی چائے بنانے لگے تو گیس چلی گئی. رات کے وقت گیس کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے.

IMG_20250104_183726.jpg

چنانچہ کچھ دیر کا ہم نے بریک لیا اور پھر ہم نے مکئی کی روٹی بنانے کی تیاری کی. آپ سب کو تو پتہ ہوگا کہ ساگ کے ساتھ مکئی کی روٹی بہت ہی لذیذ لگتی ہے اور یقینا سب مکئی کی روٹی بنانے کی ترکیب بھی جانتے ہوں گے لیکن آج ہم ساگ اور مکئی کا آٹا مکس کر کے ایک نیو تکنیک کے ساتھ روٹی پکائیں گے. میں خود بھی پہلی دفعہ ٹرائی کر رہی ہوں تو چلو دیکھتے ہیں کہ کیسی بنتی ہے. سب سے پہلے میں آپ کے ساتھ سمپل طریقے سے روٹی بنانے کی ترکیب شیئر کروں گی.

IMG_20250105_171235.jpg

سب سے پہلے گرم پانی لیا ڈو بنانے کے لیے. مکئی کا آٹا گرم پانی میں شامل کرتے ہیں اور ہلکا ہلکا پانی لگا کے اس کی ڈو ریڈی کرتے ہیں. اس کے بعد بیلن کے اوپر پلاسٹک کا شاپر بچھائیں گے. اور ہلکا ہلکا اس کے اوپر پانی لگائیں گے. اور اس کے اوپر ہم روٹی کو شیپ دیں گے. اب آپ سوچیں گے کہ پلاسٹک کا شاپر ہی کیوں? اس لیے کیونکہ اس سے ہم بہت آسانی کے ساتھ روٹی کو بیلن سے اٹھا کر توے پر ڈال سکتے ہیں. مکئی کی روٹی ہلکی آنچ پر بنتی ہے. اور ہم دیسی گھی کا استعمال بھی کرتے ہیں. اس طرح یہ ایک پراٹھے کی طرح تیار ہوتی ہے جو کہ کھانے میں بہت ہی مزیدار لگتی ہے.

IMG_20250105_171802.jpg

اور سیم اسی پروسیجر کے ساتھ گرم پانی میں ہم مکئی کا آٹا شامل کریں گے اور ساتھ ہی تھوڑا سا ساگ شامل کر کے اسے مکس کریں گے. یہ نیو ٹیکنیک سے جو ہم نے مکئی کے آٹے کے ساتھ ساگ شامل کر کے روٹی بنائی تھی. یہ یقین جانیں بہت ہی لذیذ بنی تھی. مجھ سے صبر نہیں ہوا اسی لیے میں ساتھ ہی پکاتے ہوئے کھانے بھی لگ گئی.

IMG_20250105_235405.jpg

اتنا مزیدار ڈنر کرنے کے بعد ہم چائے سے لطف اندوز ہوئے اور اس کے بعد ہم نے آگ جلائی. سردیوں میں ایک یہی منظر ہے جو مجھے بہت پسند ہے. آگ جلانا اور سب فیملی ممبرز کا اس کے ارد گرد بیٹھنا.

IMG_20250104_165718.jpg

اور اس کے کوئلے ہم روم میں لے آتے ہیں اس سے ہمارے روم کا ٹمپریچر کافی حد تک گرم ہو جاتا ہے اور کچھ دیر کے لیے سردی سے چھٹکارا بھی مل جاتا ہے. اور اسکےبعداپنے بچے کے ساتھ بہت اچھا ٹائم سپینڈ کیا۔

IMG_20250105_185009.jpg

اس طرح ایک اور دن کا اختتام اچھی بات کے ساتھ کرتے ہیں ایک ساتھ مل جل کر رہے۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں.

Allah Hafiz

Invites @aminasafdar, @abdullhahsafdar and @mehwish-almas to participate.

Cc: @suboohi @event-horizon

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hi, Greetings, Good to see you Here:)

Thank you so much for sharing your post at #steem4pakistan community. We are extremely happy to see your post. Your post information has been given below.

CriteriaStatus
Steemexclusive
Plagiarism / AI Content Free
Bit Bot Free
Verified Userx
Verification Date2025-01-06
Club Status5050
burnsteem25x
Voting CSI > 5x

I invite you all to support @pennsif.witness to grow across platforms through strong communication at all levels and targeted high-yield development with available resources.
Click Here

How are you sister @naina9,
I read your diary and realized that you are also facing gas shortage while it is very cold these days and then seeing the gas bill, the eyes burst are left torn. There is a shortage of such gas also in our city of Sargodha and the second major problem facing our country is rising inflation. Which is not taking the name of reduction. My family is fed up with the gas and the gas bill and has removed the gas pipe and let the meter resting for a few days. Well, the debate on gas is over. Greens and corn bread has its own pleasure, especially in winter, what is the matter of greens and corn bread.I have eaten corn bread with greens. But maybe I haven't eaten the bread corn bread greens, surely it will be delicious too. Have you ever cooked jaggery bhosri i.e jaggery and wheat flour roti in winters, if you haven't, you must try it once, it is really delicious and yummy too🤤.

To me surprise the gas has not been shut off at all since yesterday. I think the government wants the gas bills to be higher 😂.

This is the first time I have heard the name of which dish you are telling me. Please share the recipe, I will definitely try it.

Loading...