The Diary Game (03-07-2024) Today I Spend My Whole Day At Home!

in hive-180106 •  3 months ago 

IMG_20240703_165843.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

اللہ تعالی کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ۔تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں۔ اپ سب بہن بھائی بھی ٹھیک ہوں گے۔ اللہ تعالی اپ سب کو خوش رکھے۔

اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے۔ جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔

اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد میں نے وضو کیا۔ وضو کرنے کے بعد میں مسجد چلا گیا ۔مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر اگیا۔

IMG_20240703_060629.jpgIMG_20240703_060625.jpg
IMG_20240703_060546.jpgIMG_20240703_060542.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا تو میں نے تھوڑا ارام کیا۔ اس کے بعد میری بیوی اٹھ گئی۔ اور اس نے کہا کہ اپ کو کیا بنا کے دوں۔ اپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے۔ تو میں نے کہا گرمی بہت زیادہ ہے۔ ناشتے پہ دل نہیں ھے۔ میں نے رات کو تحفہ ملنگا پانی میں بھگو کے رکھا تھا۔ اور میں نے دیکھا کہ وہ پھول چکا تھا۔ تو میں نے چمچ کے ساتھ اس کو مکس کیا ۔اس میں چینی ڈالی دو چمچ انر جائل گلوکوز کا ڈالا۔ جس سے وہ بہت مزیدار بن گیا۔ اور میں نے ایک گلاس تحفہ ملنگا کا پی لیا۔ جس سے میرے دل و دماغ کو بہت سکون ملا۔تو میرا صبح کا ناشتہ ہو گیا ۔

IMG_20240703_173800.jpgIMG_20240703_173753.jpg
IMG_20240703_165348.jpgIMG_20240703_165341.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد میں نے ہمیشہ کی طرح کا جانوروں کام وغیرہ کیا ۔ جانوروں کی کھلیوں میں جوار اور بھون مکس کر کے ڈالا اور جانور کھانے لگ گئے۔ پھر اس کے بعد جانوروں کو پانی پلایا ۔پانی پلانے کے بعد گرمی بہت زیادہ تھی۔ تو میں نے جانوروں کو باہر کھیتوں میں جا کے درختوں کے چھاؤں کے نیچے باندھ دیا۔ تاکہ جانور گرمی سے محفوظ رہیں۔

IMG_20240703_112910.jpgIMG_20240703_112849.jpg
IMG_20240703_112249.jpgIMG_20240703_112247.jpg

جانوروں کا کام کرنے کے بعد میں گھر اگیا ۔گھر ا کے میں نہایا ۔نہا نے کے بعد میں نے ارام کیا ۔پھر کچھ دیر بعد دوپہر کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ دوپہر کو میری بیوی نے ٹنڈے اور گوشت کا سالن بنایا۔ جو کہ بہت مزے دار بنا ساتھ تندور کی روٹی بنائی۔ تو دوپہر کا کھانا میں نے ٹنڈےگوشت کے سالن اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا ۔اور مجھے بہت لطف ایا ۔

IMG_20240703_165934.jpgIMG_20240703_165843.jpg

دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑی دیر ارام کیا۔ پھر مجھے گھبراہٹ سی ہو رہی تھی۔ اپ کو پتہ ہے دوستو کہ گرمی کا موسم ہے بارش ہو نہیں رہی اور گرمی بہت زیادہ ہو گئی۔ تو میں باہر اپنے کھیتوں میں چلا گیا کیونکہ ہمارے درختوں کی چھاؤں بہت ٹھنڈی ہے۔ اور ساتھ نلکا لگا ھےتو میں نلکے کے نیچے خوب نہایا ۔نہانے کے بعد میرے پاس ایک کپڑا تھا۔ جو میں اکثر سر پر رکھتا ہوں۔ تو میں نے اس کپڑے کو ٹھنڈا کیا۔ اور اس کپڑے کو اپنے سر کے اوپر باندھ لیا۔ تاکہ سر ٹھنڈا رہے۔ سر پر باندھ کے میں درختوں کی چھاؤں کے نیچے بیٹھ گیا۔ جس سے مجھے بہت سکون ملا۔ ہمارے درختوں کی چھاؤں بہت ٹھنڈی ہے ۔ہمارے درختوں میں جامن دھریک ٹالی شہطوت سفیدہ وغیرہ وغیرہ کے درخت ہیں۔ جن کی چھاؤں بہت ٹھنڈی ہے۔

IMG_20240703_083825.jpgIMG_20240703_083751.jpg

میں کچھ دیر درختوں کی چھاؤں کے نیچے بیٹھا رہا ۔اس کے بعد پھر گھر اگیا۔ گھر ایا تو میں نے ٹھنڈا شربت بنایا۔ میں نے شہد لیا اور انرجائل لیا ایک گلاس پانی کا لیا تو میں نے ایک چمچ شہد کی اور ایک چمچ انرجائل کی پانی میں مکس کیا۔ جس سے شربت بن گیا۔ اور میں نے اسے پی لیا۔
دوستو شہد ویسے تو گرم ہے۔ سردیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ لیکن گرمیوں میں کبھی کبھار اگر اسے پانی میں مکس کیا جائے تو اس جیسا کوئی ٹھنڈا شربت ہے ہی نہیں ۔اپ بھی کبھی ٹرائی کر کے دیکھیں۔ انشاءاللہ اپ کو لطف ائے گا۔تو میں شہد والا شربت پی کر بہت خوش ہوا۔ جس سے میرے دل اور دماغ کو بہت سکون ملا۔

IMG_20240703_200303.jpgIMG_20240703_185038.jpg

پھر کچھ دیر بعد میں نے ارام کیا ۔اس کے بعد کچھ گھنٹوں بعد شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا ۔تو شام کو میں نے دودھ والی کچی بنائی۔ اور ساتھ تندور کی روٹی لی ۔تو شام کا کھانا میں نے میٹھی کچی اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ جس سے مجھے بہت سکون ملا ۔کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑی دیر سے چہل قدمی کی تاکہ کھانا وغیرہ ہضم ہو جائے۔ اس کے بعد میں ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hi @sajidkhan,
I hope you are well. I like to read your post. It's great to see that you shared all today's activities with us.

Regards
@laiba-ch

Hi @sajidhan514

I like your post very much you have shared your post with us in a very good way I like to read that you first to wake up and pray to Allah Almighty Thanking you for the blessings to our Allah pak, you were the first to get up and present yourself before your Lord and worship your Almighty God.
After that, you came home and started to calm yourself down, then your wife woke up, so she asked you what you would like to eat for breakfast, so you told her that you would like to drink juice. The sherbet is very tasty and very good and it reduces the heat very much and also very good and beneficial for health.
But I would like to ask you, what is your favorite thing to eat for breakfast?
After having breakfast.you went out for your work and after coming home you ate food,and then you are very hot and because of this heat many people have also been fever and many other decease, I really like that you are using a natural air to reduce your heat.
Then you came home and after coming home we did rest and then you used to drink milk in night time period. I am very happy that you drink milk and eat desi and good natural food.

best regards
@samavia-doll