The Diary Game (12-07-2024) Today Death Anniversary Of My Grandfather!

in hive-180106 •  10 months ago  (edited)

IMG_20240712_073732.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

اللہ تعالی کے پاک نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ۔اور تمام جہانوں کو پالنے والا ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں اپ سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے ۔اللہ تعالی اپ سب کو سلامت رکھے۔ امین

اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے۔ جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔

اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد میں نے وضو کیا ۔وضو کرنے کے بعد میں مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے دعا مانگی۔ اور خصوصا اپنے دادا جان کے لیے دعا مانگی کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔کیونکہ اج دادا جان کی برسی ہے ہمارے دادا جان پانچ محرم کو فوت ہوئے تھے ۔اس کے بعد میں واپس گھر اگیا ۔

IMG_20240712_062531.jpgIMG_20240712_062528.jpg
IMG_20240712_062432.jpgIMG_20240712_062429.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا تو میں نے تھوڑا سا ارام کیا ۔اس کے بعد میری بیوی نے ناشتہ بنایا۔ میں نے ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد ہم نے نائی کو ٹائم دیا ہوا تھا ۔کہ چھ بجے ا جانا ہمارے دادا جان کی برسی ہے ۔ہمارے دادا جان پانچ مرحوم کو فوت ہوئے تھے۔ تو نائی چھ بجے پہنچ ایا یہ نائی بہت پرانا ہے ہم ہر سال اسی سے دیگیں پکواتے ہیں ۔اور اس کی ہاتھ میں بہت ٹیسٹ ہے۔ یہ بہت مزے کی چاول بناتا ہے۔ تو اس نے دیگ پکانا شروع کر دی تقریبا ادھے گھنٹے میں دیگ تیار ہو گئی پھر نائی نے ادھا گھنٹہ دم پہ رکھ دی اور تقریبا گھنٹے سوے میں چاولوں کی دیگ تیار ہو گئی۔ہم نے میٹھی چاول پکوائے اور اس میں چھوارے ڈلواے ۔چاول بہت ٹیسٹی اور مزیدار بنے۔

IMG_20240712_073916.jpgIMG_20240712_073912.jpg
IMG_20240712_073732.jpgIMG_20240712_073727.jpg

جب چاول تیار ہو گئے تو ہم نے کچھ چاول گھرپر رکھ لیے ۔اور کچھ محلے میں تقسیم کر دیے ۔اور کچھ بچوں کو کھلا دیے۔ کیونکہ بچوں نے دادا جان کی قبر پر جا کے قران خوانی کی تھی اور دعائیں مانگی تھی۔ جب چاول محلے میں تقسیم ہو گئے اور قران خوانی والے بچوں نے کھا لیے ۔تو اس کے بعد اخر پر میں اور بچوں نے چاول کھائے۔ہم سب نے مل کر چاول کھائے اور دادا جان کے لیے دعائیں کیں کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے اور ان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

IMG_20240712_123019.jpgIMG_20240712_123012.jpg
IMG_20240712_092132.jpgIMG_20240712_090736.jpg

اس کے بعد میں نے جانوروں کا کام وغیرہ کیا۔ چارہ لے ایا۔ اور اس کو چھوٹا چھوٹا مشین سے کاٹا ۔پھر اس میں بھون مکس کیا ۔اور جانوروں کو ڈالا جب جانوروں نے چارہ کھا لیا تو میں ان کو باہر اپنی کھیتوں میں لے گیا ۔اور درختوں کی چھاؤں کے نیچے باندھ دیا ۔تاکہ گرمی سے محفوظ رہیں ۔جب میں نے جانوروں کو باہر کھیتوں میں باندھا تو بدل اگئے۔ ھوا چل گئی بہت اچھا موسم ہو گیا ۔اور میں اپنے کھیتوں میں اپنے ڈیرے پر بیٹھ گیا۔ اور موسم انجوائے کرنے لگ گیا ۔میں اپنے دختوں کی چھاؤں کے نیچے بیٹھا رہا اور موسم کو انجوائے کیا ۔مجھے بارش کا موسم بہت اچھا لگتا ہے ۔میں نے بارش کو بہت انجوائے کیا۔دوپہر کا کھانا میں نے نہیں کھایا کیونکہ مجھے بھوک نہیں تھی میں نے بہت زیادہ چاول کھا لیے تھے ۔نائی نے چاول بہت ٹیسٹی بنائے تھے۔

IMG_20240712_194500.jpgIMG_20240712_193915.jpg

پھر کچھ گھنٹوں بعد شام ہو گئی۔ تو شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا تو شام کو میری بیوی نے الو وڑیاں کا سالن بنایا جو کہ بہت ہی مزیدار بنا مجھے ا لو وڑیاں بہت پسند ہیں ۔میں بہت شوق سے کھاتا ہوں۔ دوستو اپ کے علم میں ہوگا کہ یہ جو وڑیاں ہوتی ہیں یہ گوشت کی بنتی ہیں۔ گوشت کو سکھا کے وڑیاں بنائی جاتی ہیں۔ ساتھ تندور کی روٹی تھی۔ تو شام کا کھانا میں نے تندور کی روٹی اور سالن کے ساتھ کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر چہل قدمی کی تاکہ کھانا ہضم ہو جائے ۔اس کے بعد رات کو موسم بھی اچھا تھا گرمی نہیں تھی۔ بارش کی وجہ سے موسم بہت ٹھنڈا ہو گیا تھا ۔اور اس کے بعد میں ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!