اسلام و علیکم دوستوں |
---|
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔ |
---|
اللہ تعالی کے بابرکت نام سے شروع کرتا ہوں ۔جو بڑا ہی مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ۔اور تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں اپ سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے ۔اللہ تعالی اپ کی سب کی حفاظت فرمائے ۔امین
اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے ۔جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید ہے اپ کو پسند ائے ۔
اج میں تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد میں نے وضو کیا۔ وضو کرنے کے بعد میں مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر اگیا ۔
جب میں مسجد سے گھر ایا ۔تو میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی۔ اج ہم نے پیل جانا تھا ۔کیونکہ پیل ہمارے بہت قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں۔ ہم نے ساری فیملی نے پیل جانا تھا۔ رشتہ داروں کے ہاں تو ہم نے صبح ہلکا پھلکا ناشتہ کیا۔ اور تقریبا اٹھ بجے گھر سے روانہ ہو گئے ۔سب سے پہلے ہم پٹرول پمپ پر گئے۔ اور موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوایا۔
پٹرول ڈلوانے کے بعد ہم اہستہ اہستہ چلتے گئے۔ اور ہم کٹھ سگھرال پہنچ گئے۔ جب ہم کٹھہ پہنچے تو کٹھ سے اگے پہاڑی شروع ہو جاتی ہے۔ تقریبا ادھا گھنٹہ پہاڑی کا سفر ہے ۔تو میں نے بچوں سے کہا کہ اپ ایسا کریں کہ پہاڑی کی بہت چڑھائی ہے اور موٹر سائیکل پہ اتنی سواریاں بہت مسئلہ بنے گا مشکل ہو گی۔ تو میں نے بیوی سے کہا کہ اپ بیٹے کو لے کر گاڑی میں بیٹھ جائیں ۔ میں اور بچی موٹر سائیکل پہ ا جائیں گے۔ کیونکہ واپسی پہ اسان ہوتا ہے کیونکہ نیچے انا ہوتا ہے۔ اور جب پہاڑی چڑھنا ہوتا ہے ۔تو پھر موٹر سائیکل کا زور لگتا ہے۔ تو میری بیوی نے کہا کہ ٹھیک ہے ہمیں اپ گاڑی پہ بٹھا دیں۔ اور اپ موٹر سائیکل پہ ا جائیں۔ تو میں نے بیوی اور بیٹے کو گاڑی پہ بٹھا دیا ۔اس کے بعد میں نے دیکھا تو ساتھ کھوکھا تھا سیلون بیٹھا تھا۔ داڑھی کافی بڑھ چکی تھی۔ تو میں نے سوچا کہ رشتہ داروں کے ہاں جا رہا ہوں وہ کیا کہیں گے۔ تو میں نے جلدی جلدی داڑھی بنوا لی۔ داڑھی بنوانے کے بعد میں اور میری بیٹی اہستہ اہستہ پہاڑی پر چڑھ گئے ۔اگے تین چار خطرناک موڑ ائے اور موڑوں میں میں نے موٹر سائیکل بہت اہستہ چلایا ۔میں اور میری بیٹی اہستہ اہستہ پہاڑی چڑھتے گئے ۔ میں اور میری بیٹی اپنی تصاویر بھی بنا ئی اور ادھے گھنٹے میں ہم پہاڑی کراس کر کے پیل پہنچ گئے ۔
جب ہم پیل پہنچے تو میری بیوی اور بیٹا پہلے پہنچ چکے تھے۔ اور ہم بھی پہنچ گئے۔ رشتہ داروں سے ملے باتیں وغیرہ کی۔ رشتہ داروں نے سب سے پہلے ٹھنڈا پانی دیا اور ساتھ ڈیو والی بوتل ۔ اس کے بعد کچھ دیر بعد کھانا تیار ہو گیا۔ ہمارے رشتہ داروں نے بہت ہی لذیذ کھانا بنایا گوشت والے چاول بنائے الو گوشت والا سالن بنایا۔ ساتھ رائتہ بنایا اور تندور کی روٹی۔ میں اور بچوں نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد بھی ہم نے ایک ایک گلاس ڈیو بوتل کا پیا۔ کھانا کھا کر ہم لوگ بہت خوش ہوئے ۔
کھانا کھانے کے بعد میں نے دیکھا کہ ہمارے رشتہ داروں کے گھر انجیر کا درخت لگا ہوا ہے۔ اور اس میں انجیر کا پھل بھی ہے ۔تو میں نے اس کی تصاویر بنائی۔ تو رشتہ داروں نے بتایا کہ یہ صدا بہار درخت ہے۔ ہر موسم میں پھل دیتا ہے۔ تو میں انجیر کا درخت دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ دوستو انجیر گرمی ہو یا سردی ہو یہ بہت طاقت کا خزانہ ہے۔ انجیر کو شام کو پانی یا دودھ میں بھگو کر رکھ دیں۔ اور صبح خالی پیٹ کھا لیں بہت ہی طاقت ہے۔ انجیر پٹھوں کو بہت طاقت دیتی ہے ۔پیل میں کافی لوگوں نے گھر پر انجیر کے درخت لگائے ہوئے ہیں ۔
کچھ دیر ہم نے ارام کیا پھر ہم نے اپنے رشتہ داروں سے اجازت لی۔ کہ پہاڑی کا سفر ہے ہم جلدی نکلتے ہیں۔ دوستو پیل بہت ہی ٹھنڈا علاقہ ہے ۔یہاں دن کو بھی اتنی گرمی نہیں ہوتی ۔اور رات تو بہت ٹھنڈی ہوتی ہے۔ تو ہم اہستہ اہستہ نکل پڑے ۔میں نے بیوی سے کہا کہ اپ موٹرسائیکل پہ ہی بیٹھ جائیں پہاڑی سے نیچے اترنا ہے۔ اتنا مشکل نہیں ہے۔ تو ہم پہاڑی سے اہستہ اہستہ نیچے انے لگ گئے۔ تقریبا پہاڑی سے نیچے انے میں ہمیں ادھا گھنٹہ لگا ۔جب ہم پہاڑی سے نیچے اترے تو میں اور بچے بہت تھک چکےتھے۔ ہم نے دیکھا کہ ایک سردائی گھوٹے والا بیٹھا ہے ۔اور اس نے فیملی حال بھی بنایا ہوا ہے ۔تو میں بچوں کو لے کر فیملی حال میں بیٹھ گیا۔ وہاں پہ انہوں نے چارپائی رکھی ھوئی تھی۔ میں اور بچے وہاں بیٹھ گئے۔ میں نے اپنے لیے اور بیوی کے لیے گھوٹا منگوایا اور بیٹی نے کہا کہ مجھے گھوٹا نہیں پینا مجھے روح افزاوالا پانی پینا ہے۔ تو بچی کے لیے ایک گلاس روح افزا والا پانی منگوایا۔ ہم گھوٹا اور روح افزا والا پانی پی کر بہت خوش ہوئے۔اس کے بعد ہم اہستہ اہستہ نکل پڑے اور واپس گھر پہنچ آ ے۔
جب ہم گھر پہنچے تو ہم بہت تھک چکے تھے۔ اور شام بھی ہو چکی تھی۔ تو شام کا کھانا ہم نے نہیں کھایا ۔ہمیں بھوک نہیں تھی۔ تو ہم نے کچھ دیر کے ارام کیا۔ میں نے باہر جا کے تھوڑی دیر چہل قدمی کی ۔اور اس کے بعد واپس اکے سو گیا۔
یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G) |
---|
اللہ حافظ |
---|
Bahi Jan ap ny bht he acha din ghuzara aj ap ny aony plane ke mutabik apny risthadaron sy mulaqat ke ap un sy mil kr bht khush hiway or unho ny bhe ap ke bht mehmamnazwi ke Allah ap ko khush rhky or ap is thra he apny risthadaron sy jury rhen best wishes for Next
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank you so much Bhai jan
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Welcome Sajid Bahi
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
وعلیکم السلام اللہ کا شکر بھائی جان میں بالکل ٹھیک اور امید کرتا ہوں اپ بھی خیریت سے ہوں گے اپ کی پوسٹ بہت دلچسپی والی پوسٹ تھی جسے پڑھ کر میں بہت خوش ہوا اور اب میرا بھی دل کر رہا ہے کہ میں ایک دفعہ پہاڑی والا سفر کروں کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں ایک دفعہ بھی پہاڑی والا سفر نہیں کیا سب سے پہلے اپ صبح اٹھے اپ نے فجر کی نماز ادا کی اس کے بعد اپ نے اپنے رشتہ داروں کے گھر جانا تھا تو اپ لوگوں نے ہلکا پھلکا ناشتہ کیا اور رشتہ داروں کی جانب سفر شروع کر دیا راستے میں اپ نے اپنی بیوی اور اپنے بچے کو گاڑی پہ بٹھا دیا کیونکہ اپ نے پہاڑی چڑھنی تھی اور اگر بندہ پہاڑی چڑھے تو اپ کے ساتھ زیادہ سواریاں ہوں تو وہ بہت زیادہ مشکل ہوتی ہے تو اپ نے اپنا سفر شروع کیا ادھے گھنٹے کے بعد اپ پیل پہنچ گئے جب اپ ان کے گھر پہنچے تو سب سے پہلے انہوں نے اپ کو پانی دیا کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اپ لوگوں نے کھانا کھایا کھانا دیکھنے میں بہت لذیذ لگ رہا ہے امید ہے کھانے میں بھی بہت اچھا ہوگا اس کے بعد اپ نے جو اچھی بات بتائی کہ انہوں نے انجیر کے درخت لگائی ہوئی ہیں انجیر بہت زیادہ مفید چیز ہے یہ انسان کے پٹھوں کو بہت زیادہ عطا کروں بھیا کرتی ہے اس کے بعد اپ نے واپسی کا سفر شروع کیا واپسی پہ اپ نے گھوٹا پیا اور پھر اپ گھر پہنچ جائے اپ کی پوسٹ پڑھ کر بہت اچھا لگا
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
بھائی جان میری پوسٹ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ اللہ آپ کو ھمیشہ خوش رکھے آمین
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit