The Diary Game (29-07-2024) A Beautiful Day!

in hive-180106 •  5 months ago  (edited)

IMG_20240729_131916.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

آللہ تعالیٰ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ اور تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں آپ سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے۔ آللہ تعالیٰ آپ سب کو صدا خوش رکھے آمین

آج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے۔ جو آپ کے ساتھ شیئر کر رہا رہا ہوں۔ مجھے امید ہے آپ کو پسند ائے گی۔

آج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا ۔اس کے بعد میں غسل کیا پھر میں مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر آگیا ۔

IMG_20240729_063856.jpg

جب میں مسجد سے گھر آیا تو میں نے تھوڑا آرام کیا پھر میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی۔ تو میری بیوی نے پوچھا کہ آپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے تو میں نے کہا کہ گھی والا پراٹھا بنا دیں ۔اج میں خالی گھی والا پراٹھا کھاؤں گا۔ تو میری بیوی نے میرے لیے گھی والا پراٹھا بنایا۔ اور میں نے گھی والا پراٹھا کھایا۔

IMG_20240729_060826.jpg

IMG_20240729_060749.jpg

IMG_20240729_060721.jpg

IMG_20240729_060709.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد میں باہر مہمان خانہ والی حویلی میں گیا ۔اور میں نے دیکھا کہ مہمان خانہ کی حویلی کے باہر گیٹ کے ساتھ کانٹے دار جھاڑی ہے۔ جو کہ کافی بڑی ہو چکی ہے۔ اور سڑک پر آنے جانے والے لوگوں کو رکاوٹ پیدا کرتی ہے تو میں نے کلہاڑی کے ساتھ جھاڑی کو کاٹ دیا۔ اور کاٹ کے حویلی کی دیوار کے ساتھ سائیڈ پہ رکھ دیا۔ تاکہ آنے جانے والے لوگوں کو مشکلات پیدا نہ ہو۔

IMG_20240729_075751.jpg

IMG_20240729_061056.jpg

IMG_20240729_084556.jpg

جھاڑی کاٹنے کے بعد پھر میں کھیتوں میں گیا۔ اور وہاں جا کے جانوروں کے لیے جو ار کاٹی۔ اور جوار کاٹ کے گھر لے آیا ۔پھر اس کا مشین میں کترا کیا۔ کترا کرنے کے بعد جانوروں کی کھلیوں میں ڈال دیا۔ اور جانور کھانے لگ گئے۔ جب جانوروں نے چارہ کھا لیا تو میں نے ان کو باہر کھیتوں میں جا کے درختوں کے نیچے باندھ دیا تھا کہ گرمی سے محفوظ رہیں۔

IMG_20240729_075652.jpg

IMG_20240729_075645.jpg

IMG_20240729_080544.jpg

جانوروں کو درختوں کے نیچے باندھنے کے بعد میں اپنے ڈیرے پر بیٹھ گیا کیونکہ ہمارے درختوں کی چھاؤں بہت ٹھنڈی ہے۔ گھر پنکھے کی ہوا سے کافی بہتر ہے۔ تو میں کچھ دیر بیٹھا رہا۔ ہم نے اپنے ڈیرے پر نلکا لگایا ہوا ہے ۔تو مجھے بہت گرمی لگ رہی تھی۔ تو میں نلکے پر نہایا۔ دوستو بزرگ کہتے ہیں کہ ساون کے مہینے میں زیادہ نہانا چاہیے اس سے صحت اچھی رہتی ہے ۔تو میں نلکے کے نیچے خوب نہایا اور اپنے درختوں کے نیچے ٹھنڈی ہوا کو انجوائے کیا۔

IMG_20240729_114819.jpg

IMG_20240729_114810.jpg

پھر میں گھر چلا گیا۔ گھر جا کے تھوڑا آرام کیا پھر دوپہر کے کھانے کا ٹائم ہو گیا ۔دوپہر کو کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد مجھے فون آگیا ایک دوست کا کہ مجھے آپ سے ملنا ہے کوئی کام ہے ۔تو میں نے کہا آپ میرے مہمان خانہ پر آ جائیں۔ وہاں بیٹھ کے بات کرتے ہیں ۔تو ایک مہمان آگیا اس کو مہمان خانہ پر بٹھایا۔ اور اس سے پوچھا کہ چائے پینی ہے یا بوتل تو اس نے کہا کہ گرمی بہت زیادہ ہے ٹھنڈی بوتل منگوا لیں۔ تو اس کے لیے بوتل منگوائی۔ مہمان بوتل پی کر بہت خوش ہوا ۔میں نے بھی مہمان کے ساتھ بوتل پی۔ اور مہمان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔

IMG_20240729_131119.jpg

IMG_20240729_131115.jpg

IMG_20240729_131046.jpg

IMG_20240729_130614.jpg

جب مہمان چلا گیا تو تقریبا دو بجے کے قریب میں باہر مہمان خانہ پر بیٹھا تھا۔ کہ موسم ٹھنڈا ہو گیا ۔اچانک بدل آگئے ٹھنڈی ہوائیں چل گئی۔ میں نے قمیض اتار کر باہر حال میں بیٹھ گیا ۔اور موسم انجوائے کرنے لگ گیا۔ بہت ہی اچھا اور دلکش موسم بن گیا۔ اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

IMG_20240729_131916.jpg

IMG_20240729_131903.jpg

IMG_20240729_144809.jpg

جب بچوں نے دیکھا کہ موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ تو وہ بھی باہر مہمان خانہ والی حویلی پر آ گئے۔ بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ میری بچی نے سائیکل نکال لی اور حویلی کے حال میں سائیکل چلانے لگ گئی ۔اور موسم ٹھنڈا دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔ میں نے اپنی بچی کی تصاویر بنائی۔ میں بھی بہت خوش ہوا۔ پھر ہلکی ہلکی بارش شروع ہو گئی۔ اور بچوں نے بہت انجوائے کیا۔

IMG_20240729_182917.jpgIMG_20240729_182738.jpg

پھر جب بارش رکی تو میں حویلی سے گھر آگیا۔ گھر آیا تو پھر آرام کیا پھر تقریبا چھ بجے کے قریب ہلکی ہلکی بارش شروع ہو گئی۔ اور موسم بہت ٹھنڈا ہو گیا ۔اتنے میں شام ہو گئی تو شام کو میری بیوی نے کہا کہ آج ٹھنڈ بن گئی ہے۔ اور میں آپ کو پکوڑے بنا دیتی ہوں۔ تو میں نے کہا ٹھیک ہے۔ تو میری بیوی نے پکوڑے بنائے اور ساتھ تندورکی روٹی بنائی۔ تو شام کا کھانا میں نے پکوڑوں اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ کھانا کھا کے مجھے بہت لطف آیا ۔کھانا کھانے کے بعد میں نے گھر میں تھوڑی سی چہل قدمی کی۔ تاکہ کھانا ہضم ہو جائے۔ اس کے بعد میں آرام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

وعلیکم السلام اللہ کا شکر بھائی جان میں بالکل ٹھیک اور امید کرتا ہوں آپ بھی خیریت سے ہوں گے آپ کی پوسٹ پڑھ کر اچھا لگا۔ آپ نے ایک بہت اچھا دن گزارا۔ سب سے پہلے اپ صبح اٹھے آپ نے نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد آپ نے گھی والا پراٹھا کھایا۔ پھر آپ اپنے مہمان خانے والی حویلی چلے گئے وہاں جا کر آپ نے ایک بہت اچھا کام کیا۔ جو آپ نے جھاڑیاں کاٹی یقین جانیں یہ آپ نے بہت بڑی نیکی کی ہے۔ اللہ تعالی اپ کو اس کا اجر دے گا۔

یہ یقینا باقی آنے والے لوگوں کے لیے رکاوٹ کا باعث بنتی ہوں گ۔ اس کے بعد آپ نہائے یہ بات اپ کی بالکل ٹھیک ہے کہ ساون کے مہینے میں زیادہ نہانا چاہیے

پھر اچانک ٹھنڈی ہوا شروع ہو گئی اور موسم بہت زیادہ خوبصورت ہو گیا تو آپ نے موسم کو انجوائے کرنا شروع کیا تو آپ کی بیٹی بھی آپ کی حویلی میں سائیکل پر آ گئی۔ جو بہت ہی پیاری لگ رہی ہے اللہ تعالی اس کی زندگی کرے۔

پھر اس کے بعد آپ کا مہمان اگیا اپ نے اس کو بوتل پلائی اس کے بعد کچھ دیر کے بعد شام ہو گئی تو اپ نے پکوڑوں کے ساتھ رات کا کھانا کھایا اپ کی پوسٹ پڑھ کر بہت اچھا لگا

میری پوسٹ پڑھنے کا چھوٹے پیارے بھائی جان آپ کا بہت بہت شکریہ آللہ آپ کو کامیابیاں عطاکرے آمین