Today My Daily Diary Game by@umairali1

in hive-180106 •  last year 

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کومیری طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

تو جی دوستو شروع کرتے ہیں اج کی اپنی ڈائری۔یعنی کہ اج کا دن میں نے اپنا کیسے گزارا۔انشاء اللہ تعالی اپ کو میری ڈائری پڑھ کے بہت اچھا لگے گا اور اچھا فیل ہوگا۔اور اپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ میرا اج کا دن کیسا گزرا۔

میں صبح سویرے اٹھا۔اج میری بد قسمتی کہ میں صبح فجر کی نماز ادا نہیں کر سکا کیونکہ میں کافی لیٹ اٹھا تھا پہلے دنوں کی نسبت۔ٹائم کافی تھوڑا بچ رہا تھا اور مجھے یونیورسٹی جلدی جانا تھا۔میں جلدی جلدی نہایا اور کپڑے چینج کیے۔اور دوسرا اج میں نے اپنے ہوسٹل میں ناشتہ بھی نہیں کیا کیونکہ میں یونیورسٹی سے لیٹ ہو رہا تھا۔جیسے ہی میں ریڈی ہوا تو میرے دوست کی مجھے کال اگئی جو مجھے ہر روز ہوسٹل سے لینے کے لیے اتا ہے۔میں اس کے ساتھ بائیک پر بیٹھ کر یونیورسٹی چلا گیا۔کیونکہ اج ہمارا بہت ہی امپورٹنٹ لیکچر ہونا تھا۔اسی لیے مجھے یونیورسٹی جلدی جانا تھا۔جیسے ہی میں یونیورسٹی پہنچا تو میرے کلاس کے اور دوسرے دوست بھی ائے ہوئے تھے۔ہم ہم اکٹھے کلاس میں چلے گئے۔کلاس میں جانے سے پہلے ہمارے استاد ابھی نہیں ائے تھے ہم استاد سے پہلے ہی کلاس میں پہنچ چکے تھے۔کچھ دیر بعد ہمارے استاد ا گے اور وہ ہمیں لیکچر دینا سٹارٹ ہو گئے۔

PhotoCollage_1687861570055.jpg

PhotoCollage_1688901630737.jpg

جیسے ہی لیکچر ختم ہوا تو میں اور میرے دوست یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں اگئے۔اج موسم بہت پیارا تھا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ہم سب دوست چیئرز پر جا کے گراؤنڈ میں بیٹھ گئے اور گپ شپ لگائی۔اور اسی دوران مجھے بھوک بھی لگ رہی تھی کیونکہ میں نے صبح ناشتہ بھی نہیں کیا تھا۔پھر ہم سب دوستوں نے پیسے ڈال کر یونیورسٹی کی کنٹین سے ناشتہ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد ہم پھر گراؤنڈ میں بیٹھے رہیں۔میں نے کچھ دیر اپنا موبائل فون یوز کیا۔

PhotoCollage_1688901679643.jpg

جمعہ کی نماز کا ٹائم ہو رہا تھا۔میں اور میرے دوستوں نے سوچا کہ اج جمعہ ہم یونیورسٹی کی مسجد میں ہی ادا کر کے گھر واپس جائیں گے۔
پھر ہم سب دوست فری ہو کر یونیورسٹی سے نکل ائے۔ٹائم کافی ہو چکا تھا اور سورج بھی اپنی اب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا۔بہت زیادہ گرمی ہو رہی تھی۔میں اور میرے دوست ایک جنرل سٹور پر چلے گئے۔وہاں جا کر ہم نے کولڈ ڈرنک پی۔گرمی بہت زیادہ تھی۔گرمی سے ہمارا برا حال ہوا تھا۔جیسے ہی ہم نے کولڈ ڈرنک پی تو دل کو سکون ا چکا تھا۔

PhotoCollage_1687861593852.jpg

*پھر میں اپنے کمرے میں ایا اور ا کر سو گیا۔گرمی بھی کافی تھی اور میں کافی تھک چکا تھاتقریبا دو گھنٹے بعد مجھے ایک دوست کی کال رسیو ہوئی۔میرے دوست نے مجھے کال کر کے بولا کہ اج ہم باہر چائے پینے چلتے ہیں۔میں نے اپنے دوست کو کہا چلو ٹھیک ہے میں ابھی سو کے اٹھا ہوں میں فریش ہو لوں پھر ہم دونوں مل کر کسی اچھے سے ہوٹل پر چائے پینے چلتے ہیں۔میں اور میرا دوست ہمارے ہاسٹل کے پاس ایک بہت مشہور چائے والا ہوٹل ہے وہاں پر چلے گئے۔وہاں جا کر ہم نے چائے اور ڈر کی اور چائے کے ساتھ ہم نے پراٹھے بھی ارڈر کیے۔اس ہوٹل کی چائے اور پراٹھے بہت مشہور ہیں *

PhotoCollage_1688901527127.jpg

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ میری پوسٹ پڑھ کر اچھا۔لگا ہوگا اور آپ اس کے بارے میں اپنی رائے کمنٹ میں
ضرور بتائیں گے۔دعاؤں میں یاد رکھنا اللہ حافظ
۔

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Special Mention
@suboohi
@faran-nabeel
Best Regards ✍️🌼
Umairali1

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...