💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے
✨💞💞💞✨
تمام مسلمان بہن بھائیوں کو عمیر کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جی دوستو۔
میں صبح سویرے اٹھا اور فریش ہوا۔آج میں کچھ لیٹا تھا
پہلے کی نسبت۔میں جلدی سے فریش ہوا اور ناشتہ کیا۔ آج میں نے ناشتے میں سیب بھی کھائے۔کیونکہ پچھلے رات میں اپنے لئے کچھ سیب بازار سے لایا تھا۔
سیب کھانے کے بعد میں نے یونیورسٹی جانے کے لیے تیاری شروع کر دی۔یعنی کے کپڑے وغیرہ جو برات پرس کر کے رکھے ہوئے تھے وہ پہنے۔ اور یونیورسٹی چلا گیا۔یونیورسٹی میں جاکر میں نے آج تک سارے لیکچر لیے۔تین لیکچر کے بعد ایک لیکچر ہمارا فری تھا۔اس فری لیکچر میں ہم باہر گراؤنڈ میں آ کر بیٹھ گئے دو چار دوست۔ہم میں سے ایک دوست کو بہت زیادہ بھوک لگ رہی تھی۔تو اس نے بولا کہ آج ہم کنٹین سے برگر کھاتے ہیں تو ہم نے پاس ہی کنٹین پر برگر آرڈر کر دیے۔وہاں گراؤنڈ میں بیٹھ کر ہم نے برگر کھائے اور گپ شپ لگئی۔گراؤنڈ میں اور بھی لڑکے لڑکیاں موجود تھے۔جو گروپ کی شکل میں بیٹھے ہوئے تھے۔
یونیورسٹی سے فری ہو کر میں نے سبزی منڈی میں جانا تھا۔گھر کے لیے کچھ کھانے کے لیے سبزی بھی لانی تھی۔تو میں یونیورسٹی سے فری ہو کر سیدھا اپنی بائیک پر سبزمنڈی چلا گیا۔سبزی منڈی میں جاکر اپنے پسند کی آج میں سبزی لے کر آیا۔
رات کے ٹائم میں نے کھانے میں چکن کھایا۔چکن بہت اعلی پکا ہوا تھا۔ایسے لگ رہا تھا جیسے ہم کسی ریسٹورنٹ سے کھا رہے ہیں۔ میری امی جان چکن بہت ہی اچھا بناتی ہیں اور میں ان کے ہاتھ کا بنا ہوا چکن بہت شوق سے کھاتا ہوں۔ کھانے سے فری ہو کر کچھ دیر میں نے گھر میں اپنے گھر والوں کے ساتھ ٹائم گزارا۔
پھر میں اور میرا دوست رات کو بازار کی طرف چلے گئے کیوں کہ میرے دوست نے آج جلیبی کھلانی تھی مجھے۔تم میں اور میرا دوست جہاں جلیبی بنائی جاتی ہیں اس شو پر چلے گئے۔وہاں جا کر ہم نے گرما گرم جلیبیاں کھائیںجلیبیاں بہت مزے دار تھی۔
میرے پیارے دوستو یہ تھی میری آج دن بھر کی* مصروفیات۔آج کا دن میرے لئے بہت ہی خوشگوار اور اچھا گزرا۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری آج کی یہ پوسٹ پسند آئے گی۔میری پوسٹ کو لائک اور کمنٹ کر کے میری حوصلہ افزائی کریں گے۔میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو خوش و سلامت رکھے۔آپ کی ہر دعا کو قبول فرمائے آپ کی زندگی کو آسان فرمائے اور زندگی میں جو بھی *مشکلات ہیں ان کو دور فرمائے
🌹شکریہ 💕