Siz Weekend Diary Game || 25_6_2022_|| Club5050 By hammad44 🌹

in hive-181430 •  2 years ago 

❣️❣️اسلام و علیکم ❣️❣️

اسٹیم اٹ کے سب دوست کیسے ہیں امید کرتا ہوں سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے اور بہت اچھے ہوں گے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی میرے تمام دوستوں کو ہمیشہ ہنستا کھیلتا رکھے اور شاد و آباد رکھے ہمیشہ خوش رہیں کسی بھی دوست بھائی بہن کو کوئی تکلیف یا مصیبت کا سامنا نہ ہو جسے وہ برداشت نہ کرسکے تو ہم پر رحم فرمائے اللّٰہ رب العزت ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیں آپس میں اتفاق نصیب فرمائے اور ہمیں اپنے والدین کا فرمانبردار بنائے اور ہمیں مرتے وقت کلمہ طیبہ نصیب ہو میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ قیامت کے دن ہمیں اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن شفاعت نصیب فرمائے آمین ثم آمین

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_2022625213739656.png

IMG_20220413_185918.png

دوستو میں اج ایک بار پھر آپ لوگوں کے پاس اپنا گزرا ہوا دن لے کر حاضر ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میں آج صبح سویرے اُٹھا تو میں نے کچھ کام کاج کے لیے چلا گیا واپس آیا تو معمول کے مطابق میں نے ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا سب سے پہلے میں نے اٹا بنایا اور پھر چھوٹے بچوں والی مرغیوں کو ایک ایک کر کے کھولا انہیں کھلایا اس کے بعد بڑے مرغوں کی طرف چلا گیا انہیں آٹا کھلایا اور پھر موٹر چلا کہ پائپ لگایا اور مرغوں کے پانی والے برتنوں کو صاف کرتا گیا اور انہیں تازہ پانی دیا اور پھر تھوڑی دیر بعد میں دوکان پر جانے کے لیے تیار ہونے لگ گیا

IMG_20220620_185816.jpg

تھوڑی دیر بعد میں اور میرا کزن ہم دوکان کی طرف روانہ ہوئے تو ہمارے ساتھ میرے کزن کی چھوٹی بیٹی تھی جسے اس کے نانا کے گھر چھوڑنا تھا تو پہلے ہم ان کے گھر گئے میرے کزن نے اپنی بیٹی کو وہاں چھوڑا اور پھر ہم جب میانوالی شہر پہنچے تو پہلے ہم میرے ایک دوست کی دوکان پر چلے گئے میں نے جمعرات والے دن اس کی دوکان سے دو موبائل اٹھائے پھر تھے اور پھر جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے تو ان کے پیسے دینے تھے جو آج صبح اسے جا کر دیئے اس کے بعد ہم دوکان پر پہنچے تو بجلی نہیں تھی کچھ دیر بعد جب بجلی آئی تو ہم کام میں مصروف ہو گئے ہم نے موبائل ٹھیک کرنا شروع کر دئیے دوپہر تک کام کیا اس کے بعد ہم لوگ کھانا کھانے کے لیے چلے گئے

IMG_20220625_154409.jpg

ہم وہیں قریب میں ایک ہوٹل پر پہنچے کھانا کھایا اور پھر جب واپس آئے تو کچھ دیر موبائل یوز کرنے کے بعد کام میں مصروف ہو گئے ہم ایک موبائل ٹھیک کر رہے تھے کہ ہمارے علاقے کے دو آدمی آئے ان کے موبائل مسلہ یہ تھا کہ آپ ہینڈ فری کا اوپشن آن کر رکھا تھا تو وہ ٹھیک کر رہے تھے کہ ہمارے شہر کا ایک آدمی آیا وہاں ہمارے پاس کوئی خاص میکینک نہیں ہے تو سبھی لوگ اپنی چیزیں ٹھیک کرنے اور خریدو فروخت کے لیے میانوالی آتے ہیں جو کہ ہم سے تقریباً سترہ اٹھارہ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے تو اس آدمی کے پاس جو موبائل تھا اس کا ٹچ ٹوٹا ہوا تھا تو اس نے پینل لگانے کے لیے دیا اور وہ چلا گیا تو

IMG_20220625_164402.jpg

تھوڑی دیر بعد میں وہاں سے نکالا میں نے دو موبائل لے رکھے تھے وہ بھی اٹھائے اور بازار کی طرف چل پڑا پہلے میں اپنے دوست کی دوکان پر چلا گیا میرے پاس جو دو موبائل تھے وہ اپنے دوست کو بیچ دیئے اور اس سے ایک موبائل لیا اس کے بعد میں اپنے ایک دوست کے لیے نسوار لینیے کے لیے چلا گیا نسوار لینیے کے بعد میں پھر رابی سینٹر واپس آ گیا تو اس وقت ایک آدمی آیا اس کے نوکیا کمپنی کا ایک بہت ہی پرانا موبائل تھا جو کہ تقریباً دس سال پہلے ایا تھا اس کا نام نوکیا ای 72 تھا اور اس کا کال سپیکر فارخ تھا تو ہم نے اسے ایک لگایا مگر وہ نہیں چلا تو پھر اسے دوسرا سپیکر لگایا

IMG_20220625_154402.jpg

ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ بجلی چلی گئی تو ہم نے چھٹی کی اور گھر کی طرف روانہ ہو رہے تھے کہ میرے استاد محترم کو یاد ایا کے اپنے اس دوست کا موبائل لے کر جاناں تھا جسے یونٹ لگایا تھا تو پھر ہم گئے میں نے دوکان کھولی اور پھر وہ موبائل اٹھایا ابھی تک اس کی بیک بھی لگانی تھی تو میرے استاد محترم نے اسے بیک لگائی ٹھیک کیا اور پھر ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے گھر پہنچنے کے بعد میں مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا انہیں کھلایا پلایا اور پھر اس پھر میں نے خود کھانا کھایا کچھ دیر گھر والوں کے ساتھ باتیں کیں اور پھر آرام کرنے کے لیے لیٹ گیا یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات انشاء اللہ پھر ملیں گے دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ

IMG_20220524_054252.jpg

🌹🌹 اللہ حافظ 🌹🌹

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!