Siz Weekend Diary Game || 5_6_2022_ || 10% to siz-official || Club5050 By hammad44 🌹

in hive-181430 •  3 years ago 

IMG_20220605_212512.jpg

IMG_20220413_185918.png
دوستو میں آپ لوگوں کے پاس اپنا گزرا ہوا دن لے کر حاضر ہوں میں آج صبح سویرے اُٹھا تو قریبی ایک دوکان پر چلا گیا وہاں سے کچھ سامان لیا اور پھر گھر واپس آ گیا تو میں نے ناشتہ کیا اور پھر معمول کے مطابق اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا تمام مرغوں کو کھلایا پلایا اور پھر انہیں بند کرنے کے بعد میرا کزن تیار ہو کر آ گیا تو میں جلدی سے نہایا تیاری کی اس کے بعد ہم دوکان کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں ایک جگہ بریک لگائی ہمارے موٹر سائیکل میں کچھ مسلہ تھا تو اسے ٹھیک کرانے بیٹھ گئے کچھ وقت لگا اور موٹر سائیکل ماسٹر نے ہمیں موٹر سائیکل ٹھیک کر دی اور پھر ہم جاتے وقت میرے کزن کے رشتے داروں کے گھر چلے گئے وہاں سے ایک موبائل اٹھانا تھا اور پھر کچھ دیر بعد ہم دوکان پر پہنچ گئے

IMG_20220605_082215.jpg


دوکان پر پہنچ کر کچھ دیر بیٹھنے کے بعد رش لگ گیا اور کافی سارے موبائل ٹھیک کرنے تھے تو میں اور میرے استاد محترم نے کام شروع کر دیا ہم ایک موبائل ٹھیک کر رہے تھے کہ اوپر سے میرے استاد محترم کا ایک دوست آ گیا اس نے اپنے موبائل کا یونٹ لگوانا تھا پہلا ٹوٹا ہوا تھا تو ہم نے اسے یونٹ لگا کر دیا اس کے بعد ایک ہم نے اپنے ایک کزن کا موبائل ٹھیک کیا جس کا سینسر خراب تھا وہ ٹھیک کیا پھر اپنا ایک دوکاندار بھائی آ گیا اسے کے ہاتھ میں ایک موبائل تھا جس کا ٹچ خودبخود کام کر رہا تھا اسے سے تھوڑا دیر کا وقت مانگا پہلے والا کام ختم کرنے کے بعد اس کا موبائل ٹھیک کیا اور کچھ دیر اور کام کرنے کے بعد تقریباً ایک بجے کا وقت تھا

IMG_20220605_102544.jpg


اور بہت زیادہ بھوک لگ رہی تھی تو ہم کھانا کھانے کے لیے چلے گئے ہم قریبی ایک ہوٹل پر پہنچے وہاں بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا چائے پی اور پھر دوکان پر واپس آئے تو بجلی نہیں تھی تو کچھ وقت موبائل کے ساتھ گزرا جب بجلی آ گئی تو ہم پھر سے کام میں مصروف ہو گئے تھوڑی دیر کام کرنے کے بعد میرے استاد محترم نے مجھے کیپیڈ فون کو ایل سی ڈی لگانے کا طریقہ سمجھایا اس کے بعد کافی دیر تک دوستوں کے ساتھ گپ شپ ہوتی رہی اور پھر ہم نے چائے پی

IMG_20220605_154115.jpg


اور کچھ دیر بعد چھٹی کی آج ہم پانچ بجے سے پہلے واپس روانہ ہو گئے جب رابی سینٹر سے باہر نکلے تو بہت زیادہ گرمی تھی ہم نے بازار جاناں تھا میرے استاد محترم کی چھوٹی بیٹی کے پاس تین ٹائروں والی سائیکل تھی جو کہ ٹوٹ گئی تھی اس کا سامان لینا تھا تو ہم بازار میں سائیکل کی ایک شاپ پر پہنچے وہاں سے سامان لیا اور پھر وہیں قریب میں میرے ایک دوست کی موبائل شاپ ہے وہاں چلے گئے وہاں سے میں نے ایک موبائل لیا اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گئے

IMG_20220605_165813.jpg

گھر پہنچنے کے بعد میں نے کافی دیر تک ڈرامہ سیریل کرلوش عثمان کی قسط نمبر 96 دیکھتا رہا جب میں نے ڈرامہ دیکھ لیا تو میں نے موٹر سائیکل لی اور اپنے ایک جاننے والے کو موبائل دینے کے لیے چلا گیا وہ موبائل جو واپسی پر میں نے اپنے دوست کی دوکان سے لیا تھا اور پھر واپس آ کر مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اس کے بعد میری گھوڑا گاڑی میں کچھ مسلہ تھا وہ ٹوٹ گئی تھی تو میں کافی دیر تک اسے ٹھیک کرتا رہا جب اسے ٹھیک کر لیا تو شام کا کھانا تیار تھا میں نے کھانا کھایا اور کچھ دیر گھر والوں کے ساتھ باتیں کیں یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات

Screenshot_2022_0605_213301.jpg
Source
IMG_20220605_190625.jpg

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Your post is manually rewarded by the @nftmc Community Curation Trail.


Join the NFTMC community to get rewarded.

USE TAG - #nftmc

Curation Trail- @nftmc
Discord- https://discord.gg/5P57gwYYcT
Twitter- https://mobile.twitter.com/NFTMC3