The Diary Game || 3_6_2022_ || 10% to siz-official || Club5050 By . hammad44 🌹

in hive-181430 •  3 years ago 

اسٹیم اٹ کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے سلام کیسے ہیں آپ سب لوگ امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور سب دوست اپنا اپنا کام خوشی خوشی سرانجا دے رہے ہونگے اللہ سب آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین

IMG_20220603_210025.jpg

🌻 صبح کا وقت 🌻

دوستو میں اج ایک بار پھر آپ لوگوں کے ساتھ اپنا گزرا ہوا دن شیئر کرنے کے لئے حاضر ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میں آج صبح سویرے اُٹھا تو میں کچھ دیر چہل قدمی کرنے کی غرض سے میں گھر سے باہر کھیتوں میں چلا گیا اس وقت سورج طلوع ہو رہا تھا اور موسم بہت پیارا تھا کچھ دیر بعد میں گھر کی طرف واپس آ گیا تو میں نے چائے پی اور پھر موبائل یوز کرنے بیٹھ گیا

IMG_20220603_055525.jpg

🌹دن بھر کی مصروفیات🌹

اس کے بعد پھر جب سات بجے کا وقت ہوا تو میں اپنے چھوٹے بھتیجوں کو سکول چھوڑنے کے لیے چلا گیا میں نے انہیں سکول چھوڑا اور گھر واپس آیا تو میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا کیونکہ وہ ابھی تک بھوکے تھے تو میں نے سب سے پہلے آٹا بنایا اور تمام چھوٹے بچوں کو کھلایا اس کے بعد میں نے بڑے مرغوں کو اٹا کھلایا پھر گندم کے دانے ڈالے اور پھر
سب کے برتنوں میں پانی بھر دیا اور پھر میں تھوڑی دیر تک موبائل یوز کرتا رہا اور پھر سو گیا

IMG_20220603_063547.jpg

اس کے بعد جب دوپہر کا وقت ہوا تو مجھے گھر والوں نے اٹھایا میں جب خود کھانا کھا لیا تو مجھے بڑے بھائی نے کہا کہ میں کسی کام سے جا رہا ہوں اور تم گاؤں میں بھائی حل چلا رہا ہے اس کے لیے کھانا لے جاؤ تو میں نے کھانے کا سامان اٹھایا اور گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا جب میں اپنے گاؤں کے ڈیرے پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ اس وقت قریب کے سب پڑوسی ہمارے ڈیرے پر موجود تھے کیونکہ میرے بھائی نے ڈیرے کے قریب زمین میں حل چلانی تھی تو اس نے اگ 🔥 لگائی تاکہ زمین صاف ہو جائے تو ہوا چل پڑی اور اس آگ نے ڈیرے کی طرف رخ کر دیا اور وہاں ڈیرے پر بہت زیادہ درخت ہیں جن کے پتے گرے ہوئے تھے ان سے ہوتی ہوئی اگ اوپر چڑھ گئے تو وہاں گاؤں کے سب پڑوسی نے مل کر جانوروں کو بچایا اور اگ بجھائی اس کے بعد میں نے بھائی کو کھانے کا سامان دیا اور میں گھر کی طرف واپس آ گیا

IMG_20220603_181844.jpg

گھر پہنچنے کے بعد میں نے چھوٹے بچوں کو دانے ڈالے اور تھوڑی دیر بعد سو گیا کافی وقت سونے کے بعد میں اٹھا تو موبائل یوز کرنے لگ گیا اس کے بعد میں نہایا نہانے کے بعد باہر چلا گیا میرا ایک دوست آیا ہوا تھا تھوڑی دیر اس کے ساتھ بیٹھا رہا اور پھر میں نے گاؤں جانا تھا بھائی کی طرف تو میں نے ڈیزل اٹھایا اور گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا وہاں پہنچا تو بھائی حل چلا رہا تھا میں نے اسے پانی بھر کر دیا اس کے بعد ٹریکٹر میں تیل ڈالا اور پھر دوپہر کے کھانے والا سامان اٹھایا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا راستے میں کچھ دیر اپنے پرانے پڑوسیوں کے پاس بیٹھا رہا اور پھر گھر واپس آ گیا

IMG_20220603_204851.jpg


گھر پہنچا تو گھر والوں نے دہی لینے کے لیے بھیج دیا میں قریبی ایک دوکان پر گیا وہاں سے دہی لی اور گھر واپس اس کے بعد چچا کے گھر چلا گیا میرے مرغوں کا ایک پنجرہ ان کے گھر پڑا تھا وہ اٹھایا اس کے بعد شام کے کھانے کا وقت ہوا تو آج پلاؤ بنا ہوا تھا میں نے صرف چاول کھائے اور پھر میں اپنے استاد محترم کو چاول دینے کے لیے گیا پھر تھوڑی دیر بعد مجھے ایک دوست نے باہر بلایا اس کے موبائل میں کچھ مسلہ تھا وہ دیکھا یہ رہا میرا آج کا دن

IMG_20220603_195031.jpg

❣️اللہ حافظ❣️


Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Your post is manually rewarded by the @nftmc Community Curation Trail.


Join the NFTMC community to get rewarded.

USE TAG - #nftmc

Curation Trail- @nftmc
Discord- https://discord.gg/5P57gwYYcT
Twitter- https://mobile.twitter.com/NFTMC3