اس کمیونٹی کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے دوستو میری اس کمیونٹی میں اج پہلی پوسٹ ہے اور میں بہت شکر گزار ہوں ایڈمن صاحبہ کا کے انہوں نے مجھے اپنی کمیونٹی میں کام کرنے کا موقع دیا اور انشاء اللہ میں بہتر سے بہترین کام کرنے کی کوشش کروں گا دوستو میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنا گزرا ہوا دن شیئر کرنے آیا ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میں آج صبح سویرے اُٹھا میری تین مرغیوں نے چھ بچے نکال رکھے تھے تو میں نے ان بچوں کو ایک مرغی کے ساتھ لگا دیا اور گرمی بہت زیادہ ہے تو میں نے انہیں باہر چھاؤں میں رکھنے کے لیے جگہ بنانی تھی میں نے اس جگہ کی فضائی کی اس کے بعد ایک بڑا سا پنجرہ وہاں رکھ دیا اس کے بعد میں نے چھوٹے بچوں والی مرغی کو اس کے اندر بند کر دیا اور پھر انہیں کھلانے کے لیے آٹا بنایا پہلے چھوٹے بچوں والی تمام مرغیوں کو کھولا اس کے بعد بڑے مرغوں کو کھلایا پلایا اور ان کی دیکھ بھال کی راستے ایک جگہ پر ہمارے اپنے علاقے کے بہت ہی خوبصورت خربوزے پڑے ہوئے تھے تو میرے کزن نے اپنے بچوں کے لیے خربوزے خریدے اس کے بعد ہم گھر واپس آ گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے شام کا کھانا کھایا اور پھر کچھ کے لیے گھر سے باہر کھلی ہوا میں چلا گیا میرا ایک دوست بھی آ گیا ہم نے کچھ دیر بیٹھ کر گپ شپ کی یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات ❣️❣️اللہ حافظ ❣️❣️ Special Thanks
اس کے بعد میں نے ناشتہ کیا اور پھر میں نے تیاری کی دوکان پر جانے کی پھر میں اور میرا کزن ہم دوکان پر پہنچے میں نے دوکان کھولی اور چائے والے کا معلوم کیا تو ابھی تک نہیں ایا تھا تو اتنے میں میرے استاد کے کچھ دوست آ گئے انہوں نے ایک موبائل بیچنا تھا تو مجھے استاد محترم نے ان کے ساتھ بھیجا ہم نے وہ موبائل فروخت کیا اس کے بعد میں دوکان پر واپس آ گیا ہم نے چائے پی اور پھر کام شروع کر دیا کچھ موبائل رپیئر کیئے
پھر ایک ٹیبلیٹ آیا پڑا تھا جس کا یونٹ لگانا تھا اور وہ ایک پرانا ماڈل تھا تو میں نے رابی سینٹر میں اس کا یونٹ پوچھا مگر کہیں سے نہیں ملا تو میں ایک دوسرے مارکیٹ میں گیا مگر وہاں سے بھی نہیں ملا اس کے بعد تیسری مارکیٹ میں گیا لیکن وہاں سے بھی نہیں ملا پھر میں نے اپنے استاد محترم کا کچھ کام کیا اور سیدھا بازار چلا گیا وہاں اپنے ایک دوست کی دوکان سے ایک موبائل کا بوکس لینا تھا وہ لیا اور اپنی دوکان پر واپس آ گیا
پھر بہت بھوک لگ رہی تھی تو میں اور میرا کزن یعنی میرا استاد ہم دونوں کھانا کھانے کے لیے چلے گئے ایک ہوٹل پر بیٹھ کر کھانا کھایا چائے پی پھر واپس آئے تو کچھ دیر کام کیا اور پھر میں کافی دیر تک موبائل یوز کرتا رہا ہوا میں بیٹھ کر کیونکہ گرمی بہت زیادہ تھی تو کام کرنے کو دل نہیں کر رہا تھا
اس کے بعد کافی دیر گزر جانے کے بعد میں نے ایک موبائل خریدا اور کچھ منافع پر اپنے ایک دوست کو سیل کر دیا پھر میرے استاد محترم کا ایک دوست آ گیا اس نے مجھ سے ایک موبائل لیا اور پہلا فون جو اس کے پاس تھا وہ میں نے وہیں کھڑے ایک لڑکے کو بیچ دیا پھر اسے پہلے موبائل سے نئے موبائل میں ڈیٹا ٹرانسفر کر کے دیا اس کے بعد موسم خراب ہونے لگ گیا تو ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے
@vvarishayy
@suboohi
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Report,
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit