My Urdu poetry 📚📚📜📑

in hive-185836 •  4 months ago  (edited)
ہیلو دوستو

السلام علیکم دوستو! کیا حال ہے میں امید کرتا ہوں اپ سب خیریت سے ہوں گے میں الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں ۔

Elements of Poetry Education Presentation in Beige Blue and Green Illustrat_20240811_101521_0000.jpg

تصویر کینوا سے بنائی ہے

دوستو! میرا دل کر رہا ہے کہ میں اج اپنی کچھ شاعری اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں۔
اس سے پہلے میں اپ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اردو میں شاعری کرتا ہوں اور اج اپنی پوسٹ بھی اردو میں ہی کر رہا ہوں۔
اردو شاعری میں میرے پسندیدہ شاعروں میں احمد فراز، میر انیس، مرزا غالب اور محسن نقوی جیسے عظیم المرتبت شعرا ہے۔
جبکہ انگلش میں میرے پسندیدہ جان کیٹس ہیں۔

شاعری کسی انسان کو خدا کی طرف سے ایک عطا ہوتی ہے اور یہ الہامی ہوتی ہے کوئی عام انسان اپنے الفاظ جوڑ کر شعر نہیں کہہ سکتا۔ میں بھی بعض دفعہ بہت کوشش کرتا ہوں کہ شعر کہوں لیکن مجھ سے شعر نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات خود سے ہی میرے ذہن میں الفاظ جڑتے جاتے ہیں اور شعر اور پھر شعروں سے غزلیں بنتی جاتی ہیں۔
اپ کے ذوق کے مطالعہ کے لیے میں اپ کے ساتھ اج ان دو غزلیں شیئر کرتا ہوں ہو سکتا ہے کہ میں مزید بھی شیئر کروں لیکن اج اس کو اس میں صرف یہ دو غزلیں ۔

غزل

ظلم کو دیکھ کے بھی جس کی زباں مر جائے
اس کے جینے سے تو بہتر ہے میاں مر جائے

ڈھول ایسا ہو کے ہر تھاپ پہ وہ یاد ائے
رقص میں کروں اس کا دھیاں مر جائے

ماں کی ہو خیر ہمیشہ میں یہی چاہتا ہوں
چاہے بدلے میں میرا سارا جہاں مر جائے

اس طرح کا ہوتا لگ کے وفادارری میں
تیر نکلے تو مری جان کماں مر جائے

پھر زمین پر وہ فسردہ سی کھڑی رہتی ہے
فصل تیار ہو جب اور کساں مر جائے

ہے پہاڑوں سے بڑا دکھ یہ قسم کھاتا ہوں
باپ پردیس میں ہو اور وہاں مر جائے

اس طرح کی ہے اداسی میرے اندر عابد
جیسے بستی میں اچانک سے جواں مر جائے

IMG_20240811_094240.jpg

ڈائری سے غزل کی تصویر

دوسری غزل

سنی گئی ہے یہ افواہ میرے بارے میں
میں مشوروں سے رہا ہوں عمربھر خسارے میں

تمہارے بعد اسے پڑھ رہا ہوں کثرت سے
لکھی ہے صبر کی تلقین جس سپارے میں

بروز حشر اگر بولنے کا موقع ملا
خدا سے بات کروں گا تمہارے بارے میں

اسی لیے میں محبت کو ترک کرتا ہوں
کہ ہجر ملتا ہے بس مجھ کو استعارے میں

ہزار باتوں کا مطلب کہیں پہ کچھ بھی نہیں
ہزار راز چھپے ہیں کہیں اشارے میں

ادھورے پن کی اذیت کا کیا کریں عابد
میں بے سہارا جیا ہوں کسی سہارے میں

علی عابد

IMG_20240811_094205.jpg

❤️📜

دوستو میں نے اپنی ڈائری میں سے دو پرانی غزلیں اپ کے ساتھ شیئر کی ہیں انشاءاللہ اگلی مرتبہ جب میں ایسی پوسٹ کروں گا تو اپ کے ساتھ نئی غزلیں شیئر کروں گا۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ غزلیں ابتدائی ہیں جب میری شاعری کے ابتدائی دن تھے

تصویریں میں نے اپنے موبائل سے بنائی ہیں

محبتوں کا شکریہ ❤️.



🌷نیک تمنائیں 🌷
🌷@aliabid01🌷
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

You've got a free upvote from witness fuli.
Peace & Love!

@aliabid01
MashaAllah brother I hope you are well and I know you personally and you are a famous rising star of our region and you are a real very good poet and I am a big fan of you and I like your poetry very much and I often listen to you whenever I am right and I usually have your videos on my tik tok and mashallah you are the rising star of Pakistan and you are also a famous tik toker. May Allah keep you safe and happy and Mola Panjatan Pak will give you more colors.
Best Regarda
@hammad-historian

حماد بھائی آپکی محبت ہے آپ سلامت رہیں جزاک اللہ

Hi @aliabid01,
I hope you are well. I really like to read your post. Your post is very nice. You have shared your talent with us and these are beautifully written ghazals which I really like. And it is very true that you write very well, it shows in the beauty of your writing If you work hard and want to move forward, you can make a lot of progress.

Regards
@laiba-ch

بہت شکریہ محترمہ آپ نے تعریفی کلمات کہے جن پہ میں آپکا شکرگزار ہوں

Hi @aliabid01

I hope you are doing well. You shared your daily diary with us and in it you shared with us your hobby which is poetry which you love very much. You have rightly said that not every human being can write poetry, only those who are blessed by Allah can do it.
Poets carefully select words and structure their poems to create a specific mood or convey a particular message. May Allah bless you with more knowledge and success as much as you work hard.

Best Regards
@gondalbiya

اتنے حسین اور خوبصورت الفاظ کے ساتھ میری پوسٹ پر رونق بخشی آپ نے میں بے ممنون ہوں

IMG_20240803_134607.jpg

@jiya99

You may have heard two verses of the second ghazal on social media or Tik Tok because they have become very viral there and were read by many famous Tik Tokers.

Superb . Yours sayings are absolutely right . It is a gift from ALLAH ALMIGHTY. I also wrote stories prompt english poems and Urdu shayry . But I am not that popular on social media like uh or perhaps I don't know how to be . But I love to write it amuses me .

Thank you very much for your compliment. Yes, it requires a bit of effort and some guidance from a poet that how to refine it. The one who has the passion will surely become a famous poet one day.

InshALLAH ☺️

ASLAMOALAIKUM. I welcome you to show your skills in @freewriters. You are a good writer we want to watch your more skills.
You have to translate into English you can use translation if you felt difficulty

Me @jiya99@wakeupkitty ask us if you find any difficulties.

We will like reading you☺️

Thanks for reading dear in Sha Allah I ll post more poetry in this community tomorrow.. thank you for liking my poetry 🤭❤️