Photo of the week #204 | contest post | in motion, Picnic in this winter, Pakistan

in hive-185836 •  3 days ago 

السلام علیکم ،

ایک بہت ہی خوبصورت مقابلہ ورلڈ اف ایکسپائلر نے پیش کیا ہے ۔ہمیشہ ہی یہاں بہترین مقابلے پیش کیے جاتے ہیں۔ مگر یہ سب سے بہترین ہے۔ کیونکہ بطور خاص تصویر کھنچوانے کے لیے ہم ایک خاص اینگل میں کھڑے رہتے ہیں۔ جبکہ اس مقابلے کے تھیم میں حرکت کرتی ہوئی تصاویر کی فرمائش کی گئی ہے ۔اور مجھے یہ سب سے بہترین مقابلہ لگا۔

یہ تصاویر جو میں اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں وہ اس ہی سردی کی ہے۔ دسمبر کے درمیان میں ہمارا ناردرن ایریاز میں جانے کا پروگرام بنا۔ ابھی برف باری شروع نہیں ہوئی ہے۔ مگر چونکہ میرے شوہر کے پاس وقت نہیں ہوتا، لہذا ان کو جب وقت ملا تو وہ ہمیں گھمانے پھرانے لے گئے۔ وہاں جا کے پتہ چلا کہ سردی انے سے پہلے ہی سردی کے استقبال میں نقلی برف پہاڑ کے اوپر گرا کے ایک پکنک سپاٹ بنایا گیا تھا۔ جب اصل برف باری ہوتی ہے تو اس وقت تو ہر چیز پر سفید رنگ کی چادر بچھ جاتی ہے۔ مگر چونکہ ابھی برف باری شروع نہیں ہوئی تھی لہذا نقلی برف سے کام لیا گیا اور ایک خوبصورت منظر سامنے ایا۔

20241220_075336.jpg

بچے وہاں جا کر بہت خوش ہوئے۔ کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار برف باری دیکھی تھی۔ اور یہ ان کی زندگی کا یادگار دن تھا ۔ہم صرف تین دن کے لیے ناردرن ایریاز میں گئے ،مگر وہ تین دن اتنے بھرپور گزارے کہ ان کی یادیں ہمارےی بہترین لمحات بن کر ساتھ رہیں گی۔

20241220_075325.jpg

انسان اپنی مصروف زندگی میں تھوڑا سا وقت نکال کر فیملی ٹائم گزارے تو اس کی اپنی صحت اور مزاج پر بہترین اثر پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ بے شک یہ ایک فیملی پکنک تھی، مگر وہاں جا کر معلوم ہوا کہ ہمارے جیسے اور بھی خاندان اپنی فیملیز کے ساتھ ائے ہوئے ہیں ۔اور سردی کی امد کو انجوائے کر رہے ہیں۔

20241220_075356.jpg

بچوں نے وہاں پر سنو سلائیڈنگ بھی کی اور برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے کے اوپر اچھا لے۔ جتنا زیادہ وقت ہم وہاں گزار سکتے تھے ہم نے گزارنے کی کوشش کی۔ کیونکہ زندگی میں دوبارہ کبھی یہاں پر انے کا موقع ملے یا نہ ملے۔ جو وقت ہمارے ہاتھ میں ہے اس کو بہترین طریقے سے انجوائے کر کے گزارا جائے تو زیادہ اچھا ہے۔ اور بچوں کو جو کہ ہم برف باری ہی دکھانے لائے تھے اس لیے وہ اچھے طریقے سے اس منظر کو انجوائے کر سکیں۔

بے شک سارے موسم اللہ تعالی نے ہمارے لیے ہی بنائے ہیں۔ مگر میری اپنی نیچر یہ ہے کہ مجھے سردی کا موسم سب سے زیادہ پسند ہے۔ کیونکہ سردی میں انسان بے شک ٹھنڈ سے سن ہو رہا ہو۔ مگر جیسے ہی اپنے جسم کو گرمی پہنچانے کے لیے وہ کوئی گرم چیز پہن لے یا کھا لے تو اس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ جب کہ گرمی میں سارے ٹھنڈی چیزیں اور اپنے جسم کو ٹھنڈک پہنچانے والے کپڑے پہننے کے باوجود انسان کا وجود گرمی سے بے حال رہتا ہے۔ اوپر سے گرمی میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہوتی ہے ۔بار بار بجلی بند ہونے سے ٹھنڈک پہنچانے والی الیکٹرک چیزیں بھی خراب ہو جاتی ہیں ۔جن میں اے سی ،فریج، فریزر سب سے اول نمبر پر اتے ہیں۔ چونکہ گرمی سے گھبرا کر انسان پانی اور ٹھنڈی ہوا میں وقت گزارنا پسند کرتا ہے اور جب ٹھنڈی کرنے والی چیزیں ہی خراب ہو جائیں تو وہ ان کو صحیح کروانے کی کوششوں میں ہی سارا وقت گزار دے۔ اس لیے مجھے سردی کا موسم زیادہ پسند ہے۔ حالانکہ گرمی میں ہمارے لیے بہت فوائد ہیں ،ہم بیماریوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں ۔جراثیم مر جاتے ہیں ۔مگر انسان کی اپنی پسند ناپسند ہوتی ہے ،اسی لیے مجھے سردی کا موسم بہت پسند ہے۔

3W72119s5BjVs3Hye1oHX44R9EcpQD5C9xXzj68nJaq3CeX5Uax99WJ5bSUXnGjSkLSYS7F8c3zQe1CmuFxys4j986DJ25cTqy4Hirc6Y4k6mmHBhKR8vA.png

میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی۔ شکریہ دعاؤں میں یاد رکھیے گا اللہ حافظ۔

32FTXiZsHoAW6noHJDhrg3W8ZKHVFSsLYM859aTDCF8iErZ1eFDfEBHMyxw52UpaJqFk66SFnoggSb6yRYS1ECZf9ffyVbwPwYL5EhVENAHXZDpkmi9rjzthbzB5HwpQquogK6Bxiq8MaiiH.gif

میرے اسٹیمیٹ کے کچھ خاص ساتھی جو کہ بہترین مقابلے جیتے ائے ہیں ان کو میں اس مقابلے میں بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔
@ninapenda
@tresor
@suryati1

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Waw hari yang sangat indah t man bermain dengan salju, di negara saya tidak ada hujan salju, semoga hari anda menyenangkan teman dan bersenang-senanglah, semoga beruntung ya dan terimakasih sudah mengundang saya di kontes luar biasa ini

ہمارے ملک میں بھی صرف پہاڑی علاقوں میں بھی برف باری ہوتی ہے باقی تمام ملک میں نقلی برف باری کا منظر بنا کے لوگوں کی دلچسپی کا انتظام کیا جاتا ہے۔