The World of XPILAR - B&W PHOTOGRAPHY AND ART CONTEST WEEK #217 ، Pakistan

in hive-185836 •  5 days ago 

السلام علیکم ،

یہ مقابلہ میرے لیے ہمیشہ سے چیلنجنگ ثابت ہوا ہے۔ اور مجھے اس میں شرکت کر کے بہت مزہ اتا ہے۔ میرا مزاج شروع سے ہی چیلنج کو قبول کرنے والا ہے۔ اور جب میں اس مقابلے کو دیکھتی ہوں تو میرا ذہن تیزی سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ کیونکہ میں اکثر ایسی تصاویر اپنے پاس جمع کرتی ہوں جو کہ، میرے اس مقابلے میں ضروری ہوتی ہیں۔

تصویر نمبر 1

20250114_084511.jpg

میری یہ تصویر کافی پہلے کی ہے جب ہم اپنی گاڑی پر اپنے بچوں کے ساتھ باہر نکلی ہوئی تھی۔ مگر اچانک ہماری گاڑی کا ٹائر فلیٹ ہو گیا۔ اور کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ چونکہ ہماری گاڑی بھی وائٹ کلر کی ہے۔ اس لیے مجھے اس کی تصاویر لینے میں ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔کیونکہ سفید رنگ میرا پسندیدہ ہے۔۔

20250114_084333.jpg

ہمارا سفر رک گیا تھا اور ہم سب نیچے اتر گئے تھے۔ میرے شوہر گاڑی کا ٹائر چینج کرنے لگے۔ جب وہ چینج ہو گیا تو تقریبا ادھے گھنٹے کے بعد ہمارا سفر دوبارہ شروع ہوا۔

20250114_084413.jpg

تصویر نمبر 2

20250114_084214.jpg

لاہور قلعے کی اندرونی ماربل کی دیواروں پہ لگا ہوا یہ ڈیزائن پتھر پہ بنا ہوا ہے۔ مغلیہ دور کا بنا ہوا یہ ڈیزائن ہمیں پرانے زمانے میں لے جاتا ہے۔ ارٹ کا حسین شاہکار لاہور قلعے میں موجود ہے۔لاہور ولا اپ نے طرز تعمیر کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور لوگ بہت دور دور سے یہاں سیاحت کی غرض سے اتے ہیں۔

تصویر نمبر 3

20250114_084234.jpg

مسجد وزیر خان کی دیواروں پہ بنی ہوئی یہ نقش و نگاری بہت ہی دیدہ زیب ہے۔ اس مسجد کی خاصیت یہ ہے کہ اس کی ہر اینٹ پر کچھ نہ کچھ منقش ضرور ہوا ہے۔یہ مسجد 1700 کی دہائی میں بنائی گئی تھی۔ اور لاہور کے اندرون حصے میں موجود ہے۔ یہ اپنی ارائش اور خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی اور توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFaHxgF1bLK8nFFaD8vbdkai85qFbXQE9q2efPzB3iCgH8ciCVNSJYjRwKFmLiQpGTrAnBNXpwreVKPDZxg...o19T4y6KJ2RPmF6RbpJt9jfpvjej4pRV7MkScJVLChTQkDCXKZFEFEL5ibGVMA4KQwHDZhhjN8cXU4xCJdP4fJfngNDAypQ9D9NRtSVKkSeVVfeZUqbY1poaXQ.png

اپ سب کا بہت شکریہ کہ میری اس پوسٹ کو پڑھا۔

سٹیمیٹ کے کچھ خاص ساتھی ہیں جن کو میں اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔@anthoni,@jitoi@muhammad-ahmed

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!