Weekly Contest, "Playing photographer #2 Logos"

in hive-185836 •  3 days ago 

السلام علیکم ،

مجھے اس مقابلے میں شرکت کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ اس میں ہم اپنی روز مرہ استعمال کی اشیاء کا ذکر کر سکتے ہیں جو کہ اکثر کسی برینڈ کی ہی ہوتی ہیں یہاں پر جو میں سب سے پہلے تصویر شیئر کر رہی ہوں وہ ہے۔

1️⃣لوگو

20250115_235302.jpg

یہ فیشل کلینزر ایک برینڈ ہے۔ اس سے ہماری اسکن کی پروٹیکشن میں بہت مدد ملتی ہے۔ جب اسکن پر کیل مہا سے نکل رہی ہوں، تو ایسے وقت میں کیرا کا فیشل کلینزر ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ بیوٹی پروڈکٹس میں سب سے ٹاپ پر اتا ہے۔ایک عورت ہونے کے ناطے مجھے اپنی جلد کی حساسیت کا بہت خیال رہتا ہے۔ اسی لیے میں کیرا کا کلینزر استعمال کرنا پسند کرتی ہوں۔ جس میں ملٹی وٹامنز موجود ہیں۔ جو کہ میری سکن کی پروٹیکشن کے لیے بہت ضروری ہے۔

2️⃣لوگو

20250115_235941.jpg

یہ لوگو میرے پلاٹ کے علاقے کا ہے ۔سٹی لائف ہومز ایسی سوسائٹی ہے جہاں میں نے اپنے لیے ایک پلاٹ کی فائل لی ہوئی ہے۔ وہاں پر اج کل ترقیاتی کام شروع ہوا ہے۔ اس لیے ان لوگوں نے اپنے سوسائٹی کی مارکیٹنگ کے لیے ہمیں اپنا لوگو بھیجا تھا۔اس علاقے میں بہت تیزی سے ترقیاتی کام شروع ہو رہا ہے۔ بہت سارے گھر بن رہے ہیں ۔اور بہت سارے مکمل ہو چکے ہیں ۔لوگوں کی رہائش شروع ہو چکی ہے میرا ارادہ بھی جلد از جلد اپنے پلاٹ کی قسطیں ادا کر کے اس کے مالکانہ حقوق اپنے نام کروانے کا ہے۔ انشاءاللہ۔

3️⃣لوگو

20250116_000605.jpg

پینا سانک ایک بہترین جاپانی کمپنی ہے۔ جس کی مشینریز ساری دنیا میں پسند کی جاتی ہے۔ ہم نے بھی پیناسونک کی واشنگ مشین منگائی اور اس کو اپنے گھر یلو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا۔ کیونکہ جا پانی کمپنی کی مشینیں بہت دیر تک صحیح کنڈیشن میں چلتی ہیں۔ اور ان میں خرابی کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

4️⃣لوگو

20250116_000704.jpg

ویسے تو اپ کی ڈیمانڈ دو لوگو کی تھی۔ مگر میرے پاس بہت ساری ایسی تصاویر موجود ہیں ۔جہاں کمپنی کا لوگو سامنے نظر ارہا ہے ۔یہ بھی ایک پانی کی کمپنی کا لوگو ہے۔ پانی تو ہم سب کی بنیادی ضرورت ہے۔ اور اج کل کے الودہ ماحول میں صاف پانی ملنا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔اس لیے منرل واٹر کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے۔ بہت ساری کمپنیاں ایسی بن گئی ہیں ۔جو کہ منرل واٹر گھروں میں سپلائی کرتی ہیں۔ ہم نے بھی ایسے ہی ایک کمپنی کا انتخاب کیا ہے۔نیسلے ایک ایسی کمپنی ہے جس نے اپنی پروڈکٹس ہر میدان میں پھیلائی ہوئی ہے۔ اس کے دودھ ،چاکلیٹس ،بسکٹس ،پانی ،جوس غرض بہت ساری چیزیں جو کہ ہم روز مرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں نیسلے کی ہوتی ہیں۔

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFaHxgF1bLK8nFFaD8vbdkai85qFbXQE9q2efPzB3iCgH8ciCVNSJYjRwKFmLiQpGTrAnBNXpwreVKPDZxg...o19T4y6KJ2RPmF6RbpJt9jfpvjej4pRV7MkScJVLChTQkDCXKZFEFEL5ibGVMA4KQwHDZhhjN8cXU4xCJdP4fJfngNDAypQ9D9NRtSVKkSeVVfeZUqbY1poaXQ.png

@bippe
@hammad
@muhammad

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Greetings @hafsasaadat90

The logos are usually very creative, and most of the time they show something related to the product, as shown in the City Life Homes logo.

Thank you for joining the contest.

Participant #13