Steemit Engagement Challenge Season 18 Week 4 | Spreading Joy

in hive-188619 •  21 days ago 
!اسلام و علیکم

Cream Minimalist Photo Collage Wedding Thank You Card_20240615_190759_0000.png

تصویر کینوا ایپ سے بنائی گئ ہے

پیارے دوستوں امید کرتا ہوں آپ سب لوگ خیرو عافیت سے ہونگے
آج پھر میں حاضر ہوں ایک نئے مقابلے میں نئ پوسٹ کے ساتھ ۔
مجھے یقین ہے آپ کو پڑھ کر اچھا لگے گا ۔
شروع خدا کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
!چلیں شروع کرتے ہیں

What has made you happy today?

IMG_20240615_192126_185.jpg

خوشی بہت ضروری ہے جو انسان دیکھنے کیلئے یا حاصل کرنے کیلئے پوری عمر گزار دیتا ہے ۔
خوشی انسان کی زندگی میں ایک سنہری کردار ادا کرتی ہے ۔
میں آپکے ساتھ آج وہ لحمہ شئیر کروں گا جس نے مجھے خوشی بخشی ۔
آج میں بہت اداس تھا تو مجھے ایک کتاب دیکھی جو شیلف پر مدت سے پڑی ہوئی تھی ۔
میں کمرے اداس بیٹھا ہوا نظریں دائیں سے بائیں جانب گھما رہا تھا ۔اچانک ایک دم سے مجھے ایک کتاب نظر آئی جسکو دیکھ کر میرے چہرے کے خدو خال روشن ہو گئے اور میں خوش ہو گیا ۔

اس کتاب کا نام الکمیسٹ تھا جو کے پائلو کوئیلو کی لکھی ہوئی کتاب تھی اور اداسی میں میرے خیال سے اس کو پڑھ کر آپ کو خوشی محسوس ہو گی ۔

Do you think there is more pain or more joy in life?
خوشی بھی ضروری ہے اور غمی بھی کیونکے انسان کی فطرت میں ہے جس چیز کو وہ وافر مقدار میں پاتا ہے تو وہ اسکو اتنی مسرت نہیں بخشتی ۔

اور ایسے ہی غمی اگر وافر مقدار میں میسر ہو تو وہ سکون دہ تو ویسے بھی نہیں ہے تو وہ آپکو بدتر سے مزید بدتر بنادیے گی ۔

اس لیے خوشی کیساتھ ساتھ غمی بھی ہو تاکہ ہمیں احساس ہوتا رہے کے غمی کے بعد خوشی اور خوشی کے بعد غمی لازم و ملزوم ہے ۔

Do you normally talk more about your problems or your joys? You can share with us a moment where you felt that emotion.

IMG_20240615_192157_271.jpg

دیکھیے کوئی انسان نہیں دنیا میں جو بس خوش ہو اور اسکی ذندگی میں مسائل نہ ہو ۔دیکھیں ہم محمد والہ محمد کے ماننے والے ہیں اور ہمارے ہاں مہذب کو بہت ترجیح دی جاتی ہے ۔

لہذا ہم اپنے سارے غم محمد وآلہ محمد اور خدا سے شیئر کرتے ہیں وہ خود ہی ہم پر کرم کر دیتا ہے

اب بات کی طرف آئیں کون نہیں چاہتا کے وہ خوش رہے مگر یہ ایک فطرتی عمل ہے کبھی کبھار ایک غم ضروری ہے جو چہرے کو ایسی خوشی بخشے جو حسین لحمات جیسی ہو ۔
میرے مسائل کیا ہیں ۔
شاعری لکھتے وقت ایک غزل کو مکمل کرنے کے مسائل ۔
پھر پڑھنے کیلئے کتاب آڈر کرنے کے مسائل۔
پھر خوشی اس وقت ہوتی ہے جب غزل مکمل کر لوں ۔
اور تب خوشی ہوتی ہے جب ایک کتاب مکمل پڑھ لوں ۔

ایک لحمہ جس نے میرے اداسی بھرے چہرے پر خوشی بکھیر دی ۔
وہ یہ جب میں کتاب پڑھ رہا تھا تو اس میں ایک جگہ جھوٹ کا فلسفہ بیان ہو رہا تھا ۔

کہ دنیا میں سب سے بڑا جھوٹ کیا ہے
تو وہ یہ ہے اپنے اپنے ساتھ ہونے والے لحمات کو قسمت پر چھوڑ دینا یہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ۔

جیسے ہی یہ لائین میں نے پڑھی تو مجھے خوشی ہوئی جو شاید لفظوں میں بیان نہ کر سکوں ۔

ایک اور اس کتاب کی اچھی بات

IMG_20240615_192209_633_1718462420607.jpg

Do you consider yourself a happy person who infects others with that beautiful energy?

جی ہاں !
معقول الفطرت بات یہ ہے کے خوش افزاہ چہرہ ہمیشہ ایک خوبصورت اور طاقت ور انرجی لاتا ہے انسانی جسم میں۔
جیسے ایک گلاب کا پھول چہرے پر خوشی کی لہر لاتا ہے ویسے ہی یہ ایسی انرجی ہے جو بیان نہیں کر سکتا ۔

مگر احساس ایک لہر ابھارتے ہیں جو چہرے پر پیدا ہوتی ہے ۔
آخر پر اگر آپ کو کبھی کسی۔ سے پیار کرنے کا موقع ملے تو دیکھیے گا اس پیار کرتے شخص سے بات کر کے آپکو کیسے محسوس ہو گا ۔
اور وہ انرجی جب ختم ہو گی تو اپنے حال احوال کو دیکھ لیجیۓ گا ۔

میں اب آخر پر اپنے دوستوں کو مینشن کرتا ہوں اور مقابلے میں شرکت کی اپیل کرتا ہوں

@aliabid01
@hamidrizwan
@hammad-historian

فی امان اللہ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hello dear @aliraza51214!

Your post properly gives happiness. Spreading joy among oneself encourages positivity. Great effort

آپکو کتابیں کیسی لگتی ہیں کیا میرے خیال سے متفق ہیں آپ

Loading...

دوست پوسٹ پر مجھے مینشن کرنے کے لیے بہت شکریہ جانی اپ ہمیشہ خوش رہیں مسکراتے رہیں اپ کے مزاج میں ہمیشہ خوشی ہی ہے اپ جس طرح کے میٹھے اور نفیس انسان ہیں اپ پر اداسی ویسے بھی نہیں سکتی اس کے علاوہ جو اپ اپنے سارے دکھ درد محمد و ال محمد سے شیئر کرتے ہیں یہ بہت اچھی بات ہے ان پہ اپ کا یقین نہایت قابل تحسین ہے میں اس بات پر اپ فخر کرتا ہوں کہ اپ کا شمار میرے دوستوں میں ہے

علی بجا فرمایا آپ نے اور مجھے بھی یہ ہی خوشی ہوتی ہے کے میرا شمار آپ کے دوستوں میں ہے۔

آپ بتائیں آپکی خوشی کا کوئی ایسا لحمہ جو آپ بیان کر سکتے ہیں ؟

مجھے خوشی ہو گی

بالکل مجھے اس دن بہت خوشی ہوئی تھی جس دن اپ مجھ سے ملنے ائے ہوئے تھے اخری بار میں اس دن ہی بہت زیادہ خوش ہوا تھا اس کے بعد انشاءاللہ اپ جب دوبارہ ائیں گے تو پھر میں دوبارہ خوش ہوں گا

ہاےےےے انشاللہ لاذمی کسی دن چکر لگاتا ہوں جلد اذ جلد